• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خانقوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خانقوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خانقوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خان
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خان

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خان
عِلم برائے فروخت — تحریر: انجینئر طلحہ علیم
دسمبر 20, 2018
ریاست ِمدینہ اور ولی اللّٰہی فکر کا امتیاز
جنوری 1, 2019
Show all

قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟ — تحریر:ڈاکٹر خان

انسان ایک مشین ہے، لیکن جاندار مشین۔ یہ ایک ایسی مشین ہے جس کی زندگی کم یا بڑھائی جا سکتی ہے۔ ایک نوجوان شخص اگر اونچی بلڈنگ سے چھلانگ لگائے تو چند لمحوں میں اس کا جسم اور جان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ جسم اور جان آپس میں مرکب بن کر ایک جیتا جاگتا انسان بناتے ہیں، جو معاشرے میں مختلف کردار ادا کرتا ہے۔ اگر انسان کو لمبی عمر دینی ہے تو اس کا حل کسی مصنوعی علاج میں نہیں ہے۔ اس مقصد کے لیے فطرت کے بنائے ہوے اصولوں کو دریافت کرنا اور ان کی تعلیم دے کر ہی پاکستان میں عمر کی طوالت کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
یہ کوئی ایسا کام نہیں جو ناممکن ہو۔ مشرق اور مغرب کے کئی ممالک میں لوگوں نے اپنی قوت ارادی سے صحت کے درست علوم کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنا کر اپنی صحت کی کوالٹی اور عمر کی حد کو بڑھا لیا ہے۔ ان اصولوں کو ایک دفعہ پڑھ کر سمجھ لینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے اکژ اوقات اخبار سے لیے گئے نسخے اور مفید مشورے الٹے ہی پڑتے ہیں۔ اس لیے نیم حکیم مت بنا کریں۔ اخبارات میں دیے گئے نسخوں کو پڑھنا بھی ضروری ہوتا ہے، لیکن ماہر ڈاکٹر سے مشورہ بھی ضروری ہوتا ہے، تبھی درست نتائج آتے ہیں۔
صحت اور لمبی عمر کے لیے درج ذیل نسخے اپنے حالات و واقعات کے حساب سے معالج کے مشورے سے اپنالیجئے اور لمبی عمر کا حصول ممکن بنائیے:
۱۔ پیدائش سے پہلے ماں ایسی غذا کھائے جس سےتندرست بچہ پیدا ہو۔ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ بچہ ماں کا دودھ پیئے۔
۲۔ بڑھتی عمر کے ساتھ بچہ کو غذا اس کی عمر کے حساب سے دی جائے اور درست غذا کا شعور پیدا کیا جائے۔ اس سلسلے میں ماں باپ، بازار اور معاشرے (سکول، ڈے کیئر) کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بازار میں ایسی چیزیں ہوں جو بچوں کو اچھی بھی لگیں اور وہ صحت بخش بھی ہوں۔ جب وہ بچہ بڑا ہو تو اس کا کیا فرض ہے۔ وہ درج ذیل ہے:
۳۔ عمر کے ہر حصے میں مناسب جسمانی کام، ورزش اور یوگا کرنا۔
۴۔ سانس کی ورزش یا اونچی آواز سے ذکر اللہ۔
۵۔ اپنے شریک حیات سے محبت اور جسمانی رشتہ جس میں ایمانداری اور نیک نیتی ۔
۶۔ اچھے دوست جن سے آپ اپنے غم اور دل کی باتیں کر سکیں اور اپنے آپ کو جذباتی ماحول سے باہر لا سکیں۔
۷۔ مساج، فزیوتھراپی ہفتہ وارانہ بنیادوں پہ۔
۸۔ آلودگی اور مٹی سے بچنا اور سگریٹ نوشی کی مقدار کم رکھنا۔
۹۔ غذا میں وسعت لانا۔ حلال اور کوالٹی (طیب) والی غذا کھانا۔
۱۰۔فروٹ، دودھ اور چائے کا استعمال مناسب رکھنا۔
۱۱۔ چھ ماہ کے بعد کام سے وقفہ لے کر کم از کم ایک ہفتہ کے لیے سیر کو جانا۔
۱۲۔ نئے علوم سیکھنا اور عقلی طاقتوں کو جلا دینا۔
۱۳۔ پیسہ کے پیچھے بھاگنے کی بجائے سمارٹ کمائی کا سٹائل اختیار کرنا۔
۱۴۔کام اور صحت میں توازن۔ صحت کے لیے وقت نکالنا اور صحت کا لٹریچر شوق سے پڑہنا۔
۱۵۔ کبھی کبھار پہاڑ پہ جانا۔
۱۶۔ اپنے خاندانی بیماریوں کا علم رکھنا اور اپنے سالانہ میڈیکل چیک اپ کو یقینی بنانا۔
۱۷۔ بھونی والے کھانوں کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک کے کھانوں کے طریقہ کار اختیار کرنا۔ بیک، واٹر بوائل، بھڑتہ کھانوں کو رواج دینا اور اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنانا۔
۱۸۔ بیک اور بھڑتہ سبزیوں کا استعمال۔
۱۹۔ مناسب نیند (نیند نہ آنے کی وجوہات میں خوف، بے وفائی، اور اپنے آپ سے لڑائی ہو سکتی ہے۔ اپنے نفسیاتی مسائل سے آگہی ہونا۔)
۲۰۔ وقت پہ کھانا، سونا، اور ویکنڈ پہ لیٹ نہ اٹھنا۔ اپنی روٹین کو فالو کرنا۔
۲۱۔ صاف پانی کا مناسب استعمال۔
۲۲۔ وزن کو قابو میں لانے کے لیےماہر غذائیت سے مشورہ اور غذا کا درست استعمال۔
یہ سب کام کرنے کے لیے ایک مضبوط قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کے دل میں لمبی عمر کی خواہش ہے تو اپنے قوت ارادی کو جلا دینے کے لیے اپنی کمیونٹی میں ایسے لوگ دیکھیں جو آپ کے شوق جیسا شوق رکھتے ہوں۔ مسلسل محنت سے ایک دن یہ تمام کام آپ کی عادت بن جائیں گے۔ اس طرح آپ لمبی عمر کے حصول میں ایک قدم آگے چلے جائیں گے۔

مناظر: 277
شئیر کریں
admin
admin

Related posts

جون 8, 2022

حقیقی لیڈر شپ کیا ہوتی ہے؟


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ