1.ہماری پالیسی اور ترجیحات کا جز اعظم انسان دوستی اور احترام کے رویوں کو فروغ دینا ہے۔
2.کسی کی دل آزاری یا فرقہ واریت پر مبنی تحریر کو “دارالشعور میگزین” کی سائٹ پر شائع نہیں کیا جائے گا۔
3. ایسی تحریرجس میں افراد،شخصیات کی ذات کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنایا گیا ہو اسے اشاعت کے لیے قبول نہیں کیا جائے گا۔
4.ملک میں جاری نظام،حکومت و سیاست اور ملک میں موجود سیاسی،مذہبی جماعتوں کے نظریات پر مدلل تنقید جس میں آداب تنقید کا مکمل لحاظ رکھا گیا ہو ایسی تحریروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
5.نئے اور اچھوتے موضوعات کی حامل تحریروں کو ترجیحاً قبول کیا جائے گا اور انہیں میگزین میں نمایاں جگہ دی جائے گی۔
6. کسی ویب سائٹ ، اخبار،میگزین پر شائع شدہ تحریر کو مکرر اشاعت کے لیے قبول نہیں کیا جائے بشرطیکہ وہ ہماری منتخب تحریر کے معیار پر پورا اترتی ہو وہ اس سے مستثنیٰ ہوگی۔
7.سرقہ اور چوری شدہ تحریروں کو قطعاً قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ ایسی کسی تحریر کے حامل شخص کو “میگزین ” پر آئندہ کے لیے سخت پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
8. دارالشعور میگزین اپنے شائع شدہ مضامین کے جملہ حقوق محفوظ رکھتا ہے لہذا دارالشعور میگزین پر شائع شدہ مضامین پیشگی اجازت کے بغیر کسی فرد یا ادارے کو کسی بھی شکل میں چھاپنے کا حق حاصل نہیں ہوگا بصورت دیگرادارہ اپنا قانونی حق استعمال کرے گا۔
9. دارالشعور میگزین کسی بھی ہم خیال تحریر،کالم یا مضمون کو اپنے ہاں منتخب کالم / تحریر/ مضمون کے زمرے میں شائع کرے گا تاہم کسی بھی مضمون نگار کی منتخب تحریر کے باوجود اس کے کلی اور مجموعی خیالات سے اتفاق ضروری نہیں ہوگا ۔
10. ادارہ کسی بھی موصول ہونے والی تحریر کو اپنی پالیسی سے متصادم ہونے کی صورت میں روک لینے کا مجاز ہوگا ۔ ادارہ اپنے پالیسی میٹر میں کسی بھی وقت رد و بدل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔