1. دین اسلام کی روشن خیال و اعتدال پسند تعلیمات کی روشنی میں دلیل اور مکالمے کے انداز میں رواداری اور انسان دوستی کو فروغ دینا ۔
  2. اسلامی فکر کے خلاف پراپیگنڈے اور مستشرقین کے پھیلائے گئے شکوک وشبہات سے نئی نسل کو مدلل تحریروں کے ذریعے تسلی بخش اطمینان فکر مہیا کرنا ۔
  3. اسلام کے درست معاشرتی،اقتصادی اورسیاسی نظریات پر محققین علماء حق کے تحریری ذخیرے کو منظر عام پر لانا ۔
  4. معاشرے میں ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف شعوری بیداری کے ذریعے درست جدوجہد کی نشان دہی کرنا ۔
  5. تاریخ اسلام اور مسلم مشاہیر اور تحریک آزادی کے مؤقر کرداروں کے متعلق پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا ۔
  6.  نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کی بیداری ،سکلز اور مہارتوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر موجود فکروخیال کو ان تک پہنچانا اور اس پرسستا اور معیاری لٹریچر فراہم کرنا ۔