• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
ٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابرٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابرٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابرٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابر
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

ٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابر

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • ٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابر
جمہوری تماشے میں سرمایہ داری نظام کے حربے!: تحریر: محمد عباس شاد
اپریل 6, 2022
موجودہ سیاسی بحران اور حقیقی آزادی کے تقاضے: تحریر: محمد عباس شاد
مئی 10, 2022
Show all

ٹیپو سلطان، کارل مارکس اور مئی: تحریر: ڈاکٹر منور صابر

مئی کا مہینہ جہاں گرمی کے باقاعدہ آغاز کا اعلان ہوتا ہے، وہیں یہ دو اہم تاریخی حوالوں سے بھی بہت کچھ یاد دلاتا ہے۔ یہ دونوں تاریخی حوالے مغرب، بالخصوص برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پہلے ان حوالوں کی بات کرلیتے ہیں تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہوجائے۔ 4 مئی ٹیپو سلطان کی شہادت کا دن ہے اور 5 مئی دنیا کے سب سے بڑے سماجی سائنس دان کارل مارکس کا جنم دن ہے۔ برطانیہ ان دونوں شخصیات سے بہت زیادہ ناپسندیدگی دکھاتا ہے۔ 1799ء میں غداروں کی وجہ سے ٹیپو سلطان کی شہادت کے بعد ہی عملی طور پر انگریزوں کا راج برصغیر پر مکمل ہوا تھا۔ کارل مارکس، جس کا جنم 5 مئی 1818ء کوہوا، نے ستمبر 1867ء میں عالمی سطح پر معیشت، سیاست اور سماجیات کو یکسر تبدیل کردینے والی اپنی کتاب ”داس کیپیٹل“ پہلی دفعہ شائع کرائی تھی۔
پہلے ذکر ٹیپو سلطان کا، جن کی ریاست میسور موجودہ بھارت کے جنوب مغرب میں واقع تھی۔ ایک طرف اس ریاست میں واقع بندرگاہ انگریزوں کے لیے بہت اہم تھی اور دوسری طرف اس آزاد ریاست کے ہوتے ہوئے انگریز برصغیر پر اپنے مکمل اقتدار کا خواب پورا نہیں کر پارہے تھے، اس طرح انگریزوں کی حکومت واضح طور پر چیلنج ہونے کی وجہ سے ان کی دھاک نہیں بیٹھ رہی تھی۔ ٹیپو سلطان کی شہرت عالمی نوعیت کی تھی۔ آپ کو شاید عجیب لگے مگر یہ حقیقت ہے کہ اس دلیر لیڈر کا فرانس کے نامور جرنیل نپولین بونا پارٹ سے مسلسل رابطہ رہا۔ ان کی خط وکتابت سے اندازہ ہوتا ہے کہ نپولین نے ٹیپو سلطان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انگریزوں کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کو آئے گا مگر نپولین کے کمزور بحری بیڑے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ البتہ ایسے شواہد بھی ملتے ہیں کہ نپولین کے جرنیل ٹیپو سلطان کی فوج کو ٹریننگ دیا کرتے تھے۔ اسی طرح فرانس کی لوہا پگھلانے اور جنگی آلات بنانے کی ٹیکنالوجی میسور کی ریاست کو خصوصی طور پر فراہم کی گئی تھی۔ انگریز ٹیپو سلطان سے اس قدر خائف تھے اور ذہنی طور پر ان سے اتنی نفرت رکھتے تھے کہ انہوں نے ٹیپو کی شہادت کے بعد شکار کی صورت میں شیروں کا قتل عام کیا۔ اسی طرح انگریز اپنے مقامی نوکروں کا نام بھی ٹیپو رکھتے تھے۔ ٹیپو سلطان کے وزیر خوراک کو ”خانساماں“ کا نام دیا جاتا تھا، لہٰذا انگریزوں نے اپنے باورچیوں کو یہ نام دے دیا اور آج تک یہی چلا آرہا ہے۔ ایک بہت اہم بات یہ کہ انگریزوں اور ریاست میسور کے مابین چار جنگیں ہوئی تھیں جن کو ”اینگلو، میسور جنگیں“ کہا جاتا ہے۔ اس بات ہی سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ انگریزوں کو ٹیپو کے خلاف کتنی سخت جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ انگریزوں کی میسورسے پہلی جنگ 1767ء میں ہوئی تھی جو دو سال تک جاری رہی۔ یہ جنگ سلطان حیدر علی کے دور میں لڑی گئی۔ اس کے بعد تین مزید جنگیں لڑی گئیں۔ یوں کل ملا کر 32 سال تک مسلسل ہزیمت اٹھانے کے بعد انگریزوں نے میسور کے ایک جرنیل میر صادق کو اپنے ساتھ ملایا اور پھر دھوکے سے انگریز فوجوں کو قلعے میں داخل کر کے اپنا ہدف حاصل کیا۔
اب کچھ بات اس تاریخی شخصیت کے ذکر کی۔ آپ خود اندازہ کریں کہ آپ نے چار مئی کو کتنی بار شیر میسور کی شہادت کا تذکرہ سنا؟ اسی طرح کتنے ڈرامے یا فلمیں اس موضوع پر بنی ہیں؟ شاید بلکہ یقیناً اس کی ایک بڑی وجہ برطانوی مخالفت ہے۔ مطلب یہ کہ چونکہ اس بہادر سلطان نے برطانوی راج کے خلاف جہاد کیا تھا، اس لیے اس کا تذکرہ کم کم ہی ملتا ہے۔ اگر آپ مطالعہ پاکستان یا تاریخ پاکستان کی کتابوں کا مطالعہ کریں تو وہاں بھی اس سپوت کو اس کے شایان شان جگہ نہیں ملی۔ میں نے تاریخ کے بہت سارے طالب علموں سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ میسور کی ریاست بھارت کے کس حصے میں ہے تو نوے فیصد افراد اس بات کا جواب دینے سے قاصر تھے۔ حالیہ دنوں میں بھی ٹیپو سلطان کا ایک حوالہ سننے کو ملا جو زیادہ اچھا نہیں ہے۔ عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر امیر جماعت اسلامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ٹیپو سلطان بننے چلے تھے مگر بہادر شاہ ظفر بن کر رہ گئے“۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر قیام پاکستان کے بعد کی کوئی تشبیہ استعمال کرلی جاتی۔
اب ذکر مئی کی دوسری شخصیت یعنی کارل مارکس کا جس نے انسانی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی و سیاسی نظریہ (Paradigm) پیش کیا۔ اس نظریے کا ایک بنیادی نکتہ کہ ”دنیا میں غربت کی وجہ وسائل کا نہ ہونا نہیں بلکہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ہے، آج کی دنیا میں ایک عالمگیر حقیقت بن چکا ہے۔ اس حقیقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا کے صرف ایک فیصد لوگ دنیا کی 83 فیصد دولت پر قابض ہیں۔ دنیا میں اس قدر عدم معاشی مساوات ہے کہ جہاں ایک طرف سری لنکا جیسا ملک کووڈ کی عالمی وبا کے سبب دیوالیہ ہوگیا، وہیں دنیا کے دس امیر ترین افراد کی دولت اس عرصے میں دو گنا تک بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ یہ اعداد وشمار عالمی شہرت یافتہ ادارے آکسفم کے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے 1990 کی دہائی میں ایک عالمی سروے کرایا تھا کہ ان ایک ہزار سالوں (ملینیم) کی سب سے پراثر شخصیت کون سی ہے تو اکثریت نے جواب میں کارل مارکس ہی کا نام لیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سروے میں آئن سٹائن اور آئزک نیوٹن جیسے سائنس دانوں کے نام بھی شامل تھے۔ دنیا میں کارل مارکس کے نظریات پر مبنی سب سے پہلا انقلاب 1917ء میں روس میں آیا تھا جبکہ 1921ء میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس نے 1949ء میں چین میں انقلاب برپا کر کے اقتدار سنبھالا تھا۔ آج اسی پارٹی کی سربراہی میں چین دنیا کی عالمی طاقت بن چکا ہے جس نے امریکہ کی عالمی حاکمیت کو چیلنج کررکھا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ہوجائے کہ فی کس آمدنی اور قوت خرید کی بنیاد پر چین امریکہ پر سبقت لے چکا ہے۔ اگرچہ سالانہ کل آمدن کی بنیاد پر امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے لیکن توقع کی جارہی ہے کہ اس بنیاد پر بھی چین آئندہ پانچ سالوں میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس صورت میں تقریباً تین صدیوں کے بعد دنیا کی سب سے بڑی یعنی پہلے نمبر کی معیشت کا درجہ (مغل سلطنت کے بعد) واپس ایشیا میں آجائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ سے پہلے سب سے بڑی عالمی معیشت کا ٹائٹل برطانیہ کے پاس تھا۔
کارل مارکس سے برطانیہ کی مخاصمت کی بڑی وجہ اس کے پیش کردہ نظام اشتراکیت کا مخالف سرمایہ دارانہ نظام ہے جس کی ابتدا برطانیہ سے ہوئی تھی۔ معاملہ یہ ہے کہ کارل مارکس نے اپنے نظریات سرمایہ دارانہ نظام سے ٹکر لیتے ہوئے پیش کیے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ اس نے دنیا کی اکثریت کی غربت کی وجہ سرمایہ دارانہ نظام کو قرار دیا تھا۔ اس لیے اشتراکیت کے افکار سرمایہ دارانہ نظام سے مختلف ہی نہیں بلکہ متضاد اور متصادم ہیں۔ مغربی دنیا نے امریکہ کی سربراہی میں سرد جنگ اشتراکیت کا دنیا میں پھیلائو روکنے ہی کے لیے لڑی تھی۔ بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی، آج کے دورکونئی سرد جنگ کہا جاتا ہے جو امریکہ اور چین کے درمیان لڑی جارہی ہے۔ اس کشمکش کی بڑی وجہ بھی اشتراکیت کا نظام ہے کیونکہ چین بھی سرکاری سطح پر ایک کمیونسٹ ملک ہے۔ اگرچہ اس نے اس نظام میں سرمایہ دارانہ نظام والی بہت ساری تبدیلیاں کردی ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی مثال چینی معیشت میں پرائیویٹ سیکٹر کا غالب ہونا ہے مگر چین والے آج بھی کارل مارکس کا نام اپنے پیشوا کے طور پر لیتے ہیں۔
ٹیپو سلطان ہوں یا کارل مارکس، برطانیہ بشمول مغربی دنیا کی دونوں سے مخاصمت رہی ہے۔ پاکستان بننے کے بعد یہاں کی دائیں بازو کی سبھی جماعتیں اشتراکیت کے خلاف مہمیں چلاتی رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مولانا مودودی کا مقام نمایاں ہے جس کے بیانات سے اس دور کے اخبارات بھرے پڑے ہیں لیکن پتا نہیں کیوں آج سراج الحق صاحب نے عمران خان کی مخالفت میں ٹیپو سلطان کا نام استعمال کیا، حالانکہ ٹیپو سلطان ہو یا کارل مارکس حتیٰ کہ عران خان بھی، ان سب کی شہرت مغربی استعمار کے مخالف کے طور پر ہے۔

مناظر: 776
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 13, 2022

عمران خان کا یہ قصور کم نہیں تھا!


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ