• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
یہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندییہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندییہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندییہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

یہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندی

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • یہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
دہشتگردی کا نشانہ بننے والی عوام کی ذمہ داری کس کی ہے — تحریر: رانا عبدالکفیل
فروری 15, 2017
منصفانہ اور مستحکم معاشی نظام کی ناگزیریت — تحریر: وقاص خان
فروری 16, 2017
Show all

یہاں پتنگ اڑانا منع ہے! — تحریر: فرخ سہیل گوئندی

پنجاب کے وزیراعلیٰ جناب شہباز شریف کا خاندان اسّی کی دہائی کے آغاز سے اقتدار میں داخل ہوا۔ اُن کا بچپن اور جوانی، پنجاب کے انمول شہر لاہور میں گزرا، اس شہر اور پنجاب کی سرزمین کے اُن کے خاندان پر جو احسانات ہیں، ان کو یقینا اس کا احساس ہوگا۔ امرتسر سے ہجرت کرکے لاہور آباد ہونا، شہر لاہور میں ایک معمولی کاروبار سے صنعت کار بننا، اسی شہر لاہور کی مرہون منت ہے۔ اور پھر اسی سرزمین پنجاب نے اُن کو اور اُن کے اہل خانہ کو اقتدار کے اس عروج پر پہنچایا جس پر پاکستان کا کوئی خاندان رسائی حاصل نہ کرسکا۔

میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ جہاں اپنی گڈگورننس کی نرگسیت کا شکار ہیں، وہ کیسے ایسے اقدامات اٹھاتے ہیں جن سے ان کی ناکام گورننس بری طرح بے نقاب ہوتی ہے۔ بسنت پنجاب اور خصوصاً لاہور کا ایک موسمی کھیل ہے۔ جو لوگ کھیلوں کو عقیدوں اور مذاہب سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، اُن کے علم پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ بسنت، پنجاب میں ’’پالا اڑنت‘‘ اور بہار کی آمد کے حوالے سے لاہور کی ایک پہچان ہے جس کو پہلے تو دھاتی ڈور استعمال کرنے والوں نے مسخ کیا اور پھر یہ کھیل ناکام حکمرانی کی نذر ہوگیا۔ یہ اُن لوگوں کی خوشیوں پر ڈاکا ہے جو حکومتوں سے خوشیوں کی توقع نہیں رکھتے۔ بسنت کے ذریعے خوشی کی تخلیق لاہوریوں کی زندہ دلی کی صدیوں پرانی روایت ہے جس پر پابندی لگاکر موجودہ حکومت نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ ناکام حکمرانی کی طرف سفر کررہے ہیں۔

یہ درست ہے کہ دھاتی ڈور کا استعمال ایک سنگین جرم ہے، لیکن دلیل یہ ہے کہ اگر آپ دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور استعمال کرنے والوں کو اپنی گرفت میں نہیں لے سکتے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ حکومتی رِٹ قائم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ لاہور کی سڑکوں پر جانوں کو تلف کرنے میں موٹرسائیکل سوار سب سے آگے ہیں۔ اُن کی اکثریت کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ۔ وہ جس طرح سڑکوں پر دندناتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، آپ کو اس کا بخوبی اندازہ ہے۔ تو پھر کیا اس کا حل یہ ہے کہ موٹرسائیکل پر پابندی لگا دی جائے؟ ہرگز نہیں۔ بلکہ آپ کو موٹر سائیکل سواروں کو قانون کے دائرے میں لانا ہے۔ اس کا حل موٹرسائیکل سواری پر پابندی نہیں۔ اسی طرح وزیراعلیٰ صاحب، آپ ناکام ہوئے ہیں دھاتی ڈور بنانے والوں، بیچنے والوں اور اس کو استعمال کرنے والوں کے خلاف۔آپ نے نہ صرف پتنگ بازی پر پابندی لگا دی بلکہ اُن معصوم بچوں کو جو گلیوں میں کٹی پتنگ لوٹتے ہیں، خوشی کے کھیل میں شامل ہیں، اُن کو گرفتار کرکے آپ نے اپنی ناکام حکمرانی کا ثبوت دیا ہے۔

آپ نے پتنگ بازی کے لیے پولیس اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ایکشن پلان دیا ہے اور اب تک صرف لاہور میں چار سو سے زائد پتنگ اڑانے اور پتنگ لوٹنے والے بچوں کو گرفتار کیا ہے۔ کیا ہی اچھا ہوتا اگر آپ دھاتی ڈور بنانے، بیچنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت گیر کارروائی کرتے۔ لوگوں سے خوشیاں چھیننے والے، عوامی حکمران کیسے کہلائے جا سکتے ہیں۔
آپ کی حکمرانی کے کئی Failuresہیں۔ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ آپ نے لاہور کی ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے ایک غیرملکی ادارے کو طلب کرلیا ہے، جیسے صفائی اور ٹیکسی اور بس چلانے کے لیے آپ نے غیرملکی کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے۔ یعنی آپ کی حکمرانی کا نظام فیل ہوچکا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو پنجاب حکومت کو کسی دوست ملک کے حوالے کریں ۔ حکمرانی کی کامیابی، قانون پر عمل درآمد سے ہے جس میں آپ بار بار ناکام ہوئے ہیں۔ پتنگ باز سماج کا امن پسند طبقہ ہے۔ کاش آپ، چرس ہیروئن بیچنے والوں، گلیوں میں جرائم کرنے والوں، ڈاکے اور لوٹ مار کرنے والوں، کھانے کی اشیا میں دن دیہاڑے ملاوٹ کرکے فروخت کرنے والوں، سڑکوں پر بڑھی دکانوں اور تجاوزات جو قانون کی دھجیاں اڑاتی ہیں، اُن کے خلاف کارروائی کرتے تو بات سمجھ میں آتی۔ کاغذ کی پتنگ اور کچے دھاگے سے خوشی تخلیق کرنے والوں کی گرفتاریاں، افسوس آپ لاہور اور پنجاب کے کیسے بیٹے ہیں۔ آپ اُن اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کو روکیں جو لوگوں کو فرقہ پرستی اور ایک دوسرے کو قتل کرنے پر آمادہ کرتی ہیں۔ آپ نے کاغذ دھاگے سے کھیلنے والوں، بہار کی آمد کا جشن منانے والوںکے خلاف پولیس کو الرٹ کردیا۔ نہایت افسوس، دالگراں چوک لاہور میں زندگی کے اوائل ماہ وسال گزارنے والے لاہوری سپوت سے ایسی توقع نہیں کی جاسکتی تھی۔ آپ اگر لوگوں کے دلوں میں گھر بنانا چاہتے ہیں تو لوگوں کے دلوں کو جاننے، پڑھنے اور سمجھنے کا گُر جانیے۔

مہاتما گاندھی، برصغیر میں ایک مقبول لیڈر ہوئے ہیں۔ اُن سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ مقبول لیڈر کیسے بنے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’میں وہ بات کرتا ہوں جو لوگوں کے دلوں میں ہے۔‘‘ آپ لوگوں کے دلوں میں خوشیاں برپا کرنے والوں کو پولیس کی ہتھکڑیاں پہنا رہے ہیں۔ آپ اگر لوگوں کو مزید خوشیاں نہیں دے سکتے تو جو خوشیاں وہ خود تخلیق کررہے ہیں، اُن کا ہی ساتھ دیں، وہ آپ کے ساتھ ہوئے تو دھاتی ڈور والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے وہ آپ کے مددگار ہوں گے۔ آپ ذرا اس پر سوچیں۔ اس پراجیکٹ کے لیے لاکھوں، اربوں یا ہزاروں ڈالر درکار نہیں، صرف تدبر درکار ہے۔ عوامی اپروچ درکار ہے۔ افسر شاہی کی بجائے عوام کے دلوں میں جھانکیں۔

مناظر: 226
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 13, 2022

عمران خان کا یہ قصور کم نہیں تھا!


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ