وہ ٹرک ڈرائیو ر تھا
بیشتر وقت سڑکو ں پر ہی رہتا
گھر کا چکر لگا ئے ،مہینو ں گزر جا تے
بوڑھا باپ، اکلوتا بیٹا اور بیو ی راہ تکتے رہتے
حادثے اِس زندگی کا حصہ ہونے کی وجہ سے اُسے متا ثر نہیں کرتے تھے
حادثے کی صورت میں ٹرک ، زخمی وہیں چھو ڑکر
شہر کو خیر آباد کہہ دینا اُس کا معمول تھا
انہی کی وجہ سے کئی بار کراچی ،لاہور ،کو ئٹہ اور مردان نقل مکانی کرنی پڑی
آج ٹرک ہو ٹل میں بیٹھے ایک خبر نے اُسے بے چین کردیا تھا
گھر کا مو بائل مسلسل بند جا رہا تھا
ٹی وی پر بار بار ٹِکر چل رہی تھی
ٹرک ڈرائیو ر ایک ہی خاندان کے تین افراد کو کُچل کر فرار ۔۔۔
مناظر: 126