• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
کرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمانکرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمانکرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمانکرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمان
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

کرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمان

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • کرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمان
مسلم ممالک، مسائل اور تنازعات حصہ دوم — تحریر: ابو وامض ہمدرد
جولائی 5, 2017
جدوجہد سے گریزاں، لوٹ مار میں دھنسا سماج — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
جولائی 5, 2017
Show all

کرکٹ میچ اور حُب الوطنی کے تقاضے — تحریر: محمد عثمان

وطن سے محبت انسان کا ِفطری تقاضا ہے۔ اِس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ہرانسان جس خطہء زمین میں آنکھ کھولتا ہے اور  پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک زندگی کے مختلف مراحل گزارتا ہے وہ خطہ انسان کی تمام جسمانی، علمی اور روحانی ضروریات پوری کرنے  کا باعث بنتا ہے جن میں خوراک، لباس، رہائش، صحت، تعلیم، تہذیب و تمدن، امن و امان اور روزگار شامل ہیں۔ اُس کے والدین، بہن بھائی، بیوی بچے، دوست، رشتہ دار، جن کے ساتھ اُس کی خوشیاں اور غم جڑیں ہوتے ہیں، بھی اُسی زمین سے تعلق رکھتے ہیں۔ سب سے بڑھ کریہ کہ وہ خطہ انسان کو دنیا میں ایکشناخت  اور شہری حقوق عطا کرتا ہے۔ اِن سب احسانات کے بعد بھی اگر انسان میں اپنےوطن سے محبت  پیدا نہ ہوتو اس پر تعجب ہی کیا جاسکتا ہے۔

 جِس طرح اپنا گھر جیسا بھی ہوانسان کو وہی اچھا لگتا ہے اور وہیں اسے چین سکون کی نیند میسر آتی ہے،  اِسی طرح اپنا وطن چاہے جیسا بھی ہو انسان کو اُسی سے اپنائیت اور اُنس کا احساس ہوتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں وطن کی محبت کو ایمان کا جزو قرار دیا گیا ہے۔ یعنی جو شخص اپنے وطن سے محبت نہیں کرتا اس کے ایمان کے مکمل ہونے پر شک موجود رہے گا۔  نبی اکرم ﷺ جب مکہ سے مدینہ ہجرت فرمارہے تھے تو آپﷺ نے مکہ مکرمہ کو مخاطب کرکے فرمایا:’’ اےمکہ! توکتناپیاراشہرہے،تومجھےکسقدرمحبوبہے،اگرمیریقوممجھےتجھسےنہنکالتیتومیںتیرےسواکسیدوسرےمقامپرسکونتاختیارنہکرتا۔‘‘(ترمذی)سیرت نبوی ﷺ  کے حوالے سے یہ امر قابل غور ہے کہ  مکہ میں ہر طرح کی ایذا رسانی اور مصائب کے باوجود آپﷺ نے اپنے معاشرےمیں رہ کر ہی وہاں سماجی تبدیلی پیداکرنے کی جدوجہد کی۔جب آپﷺ کی جان کو خطرات لاحق ہوئے تو آپ ﷺ نے باَمر مجبوری مدینہ منورہ ہجرت فرمائی لیکن اس کے باوجود آپﷺ نے اپنے وطن کو فراموش نہ کیا  اورجماعت صحابہ کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات کرتے رہے جن کے نتیجے میں مکہ مکرمہ  میں ابو جہل اور اس کے حواریوں کا قائم کردہ  نظام  زمین بوس ہوا اور معاشرے میں سے ظلم،جبر، استحصال اور  تذلیل انسانیت کی جملہ صورتوں کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔

وطن سے اِسی محبت کا تقاضا ہے کہ انسان دنیا میں دوسرے ممالک کے مقابلےمیں اپنے وطن کو کامیاب و کامران دیکھنا چاہتا ہے۔ اِس کا سادہ اور پست ترین اظہار کھیلوں کے مقابلوں کے موقع پر دیکھنے میں آنے آتا ہے جہاں ہر ملک کے شہری اپنے اپنے وطن کی کامیابی کے لئے پرجوش اور دعا گو ہوتے ہیں۔ اِسی طرحدنیا میں ہر ملک کے کچھ ممالک سے دوستانہ تعلقات  ہوتے ہیں اور کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ناپسندیدگی اور مخاصمت  پرمبنی ہوتے ہیں (بیشتر اوقات یہ دشمنیاں حکمران طبقات نے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لئے مصنوعی طور پر پیدا کی ہوتی ہیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جاسکے)۔ کھیلوں کے یہ مقابلے جب دو مخالف ممالک کے درمیان منعقد ہوتے ہیں تو جوش و جذبہ کی کیفیات اپنے عروج پر پہنچی ہوتی ہیں اور ایسا لگنے لگتا ہے گویا دونوں ممالک میں جنگ چھڑنے لگی ہے۔ اس کی واضع ترین مثال پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے کرکٹ میچز ميں دیکھی جاسکتی ہے۔ حال ہی میں پاکستان اور انڈيا کےدرمیان چمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلا گیا۔میچ سے کچھ دن پہلےہی دونوں ممالک کی اقوام میں جوش اور بے چینی کے جذبات پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے۔ ان جذبات کو پیدا کرنے اور ابھارنے میں کارپوریٹ میڈیا (جس کا واحد مقصد اشتہارات کے زریعے پیسہ کمانا ہوتا ہےاور اسے عوام کی اخلاقی تربیت اور خیرخواہی سے کوئی غرض نہیں ہوتا) خوفناک حد تک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک ہی مشروب بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی دونوں ملکوں میں بیک وقت اشتہار بنا کر قوم میں مصنوعی جوش اور احساس تفاخر پیدا کررہی ہوتی ہے۔

حالیہ کرکٹ میچ کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے ٹیلی ویژن اور موبائل فونز وغیرہ پر دیکھا۔ میچ کے دوران اور بعد میں سوشل میڈیا پر بھی جنگ کی سی کیفیت رہی۔ دونوں اطراف کے عوام و خواص نےمیچ سے پہلے، میچ کے دوران  اور میچ ختم ہونے کے بعد  اپنی اپنی ٹیم کی حمایتمیں جذباتی سٹیٹس اپ ڈیٹ کئے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔  پاکستان ایک طویل عرصے بعد ہندوستان کو  ہرانے میں کامیاب ہوا جس کےبعد پورے ملک میں جشن کا سا سماں تھا اور خوشی کے اظہار کے لئے اخلاقی اور غیر اخلاقی دونوں  طریقے اختیار کئے گئے۔ ہارنے والے غم و غصے میں آپے سے باہر ہوکر ٹی وی سیٹ توڑنے لگے جبکہ  جیتنے والوں نےہارنے والوں کو نیچے دکھانے کے تمام ممکنہ حربے استعمال کئے  جس سے دونوں اقوام کے پڑھے لکھے لوگوں کی ذہنی اور اخلاقی سطح کا بخوبی اندازہ کیا جاسکتا ہے۔یہ رویہ دین اسلام کی تعلیمات کے برعکس ہے جس میں کامیابی پر خدا کے سامنے اور مخلوق خدا کے ساتھ  انکساری ، عاجزی اور متانت جبکہ ناکامی پر اپنی غلطیوں کے جائزے، صبر و استقامت  اور مسلسل جدوجہد کی تعلیم دی گئی ہے۔کسی کے غلط رویے کو اپنی بیہودگی کے جواز کے طور پر پیش کرنا بھی دینی  مزاج سے متعلق لاعلمی کو ظاہر کرتا ہے جس میں برائی کا جواب بھلائی سے دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ میاںمحمدبخشکا یہ شعر  انسان دوستی  اور احترامِ انسانیت کی اعلی مثال پیش کرتا ہے:

دشمن مرے تے خوشی نہ کريے۔۔

سَجناں وِی مرجاناں اَے۔۔

یہاں سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کیا وطن کی محبت کا تقاضا محض کرکٹ میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے خواہش اور دعائیں کرنے تک محدود ہے؟ اسی طرح یہ امر بھی قابل غور ہے کہ پوری قوم صرف کرکٹ میچ میں مخالف ٹیم کو ہرانے کے لئے  ہی متحد اور یک جان کیوں ہوتی ہے؟ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی نوجوان  وطن سے محبت کے دیگر تقاضوں کو بھی پہچانیں۔ جس طرح ہم کرکٹ میں اپنی ٹیم کو نمبر ون دیکھنا چاہتے ہیں اسی طرح کیوں نہ ہم زندگی کے دیگر مقابلوں میں بھی اپنے وطن کو وکٹری سٹینڈ پر دیکھنے کا تخیل اور سوچ پیدا کریں۔ آج ستر سال بعد ریاستی اداروں کی ناکامی  کے نتیجے میں ہم انسانی زندگی کے ہر میدان میں ترقی یافتہ دنیا سے پیچھے ہیں۔ کھیلوں کے اِن مقابلوں کے بارےمیں ایک رائے(جس سے اختلاف ممکن ہے) یہ بھی ہے کہ رومن سلطنت سے لے کر آج تک حکمران طبقات اِن مقابلوں کی سرپرستی اِس لئے کرتے ہیں تاکہ  عوام کو بے مقصدتماشوں میں الجھا کر ان کی   توجہ اصل مسائل سے ہٹا ئی جا سکے۔

جس طرح کرکٹ ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے حساب سے ٹیموں کی درجہ بندی کی جاتی ہے، اِسی طرح دنیا میں مختلف ادارے بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی، صحت، تعلیم، سائنس ، ٹیکنالوجی، امن و امان، معاشی خوشحالی وغیرہ  سے متعلق  اقوامِ عالم کی درجہ بندی کرتے ہیں۔ اس طرح کی ہر درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 140 سے لے کر 160 کے درمیان ہوتا ہے۔اِس ضمن میں ایک اہم اعشاریہ اقوام متحدہ کی طرف سے ہرسال جاری کردہ ہیومن ڈیولپمنٹ انڈکس ہے۔ یہ اعشاریہ ممتاز پاکستانی معیشت دان ڈاکٹرمحبوب الحق کا مرتب کردہ ہے اور اِس میں کسی بھی ملک کے عوام کی صحت، تعلیم، فی کس آمدنی، قوت خرید اور معیارزندگی جیسے عوامل کی بنیادپر درجہ بندی کی جاتی ہے۔2016ء کی مرتب کردہ درجہ بندی کے مطابق اس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 147 واں ہے۔انتہائی شرم کا مقام یہ ہے کہ افریقہ کے پس ماندہ ممالک کینیا، گھانا،  مراکش،  اور خانہ جنگی سے تباہ شدہ عراق اور فلسطین جیسے ممالک بھی انسانی معیارِ زندگی کے حوالے سے ہم سے بہتر پوزیشن رکھتے ہیں۔

ہیومن ڈیولپمنٹ انڈکس کی تفصیل جاننے کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں

https://en.wikipedia.org/wiki/List_of_countries_by_Human_Development_Index#Very_high_human_development

تصور کریں کہ اگر ہم کرکٹ میں نیپال اور ہانگ کانگ جیسی ٹیموں سے مستقل بنیادوں پر ہارنے لگیں تو ہم کتنی مایوس اور غصے کا شکار ہوں گے۔ اپنی ٹیم اور پورے کرکٹ کے نظام کو برا بھلا کہیں گے،یہاں تک کرکٹ کی خرابی کا ذمہ دار بھی اپنے حکمرانوں کو قرار دیں گے۔لیکن  انسانی معیارزندگی کے حوالے سے دنیا میں سب سے پیچھے ہونے کے باوجود ہم مطمئن اور شاداں ہیں۔ شاید ہم نے اپنے آپ کو سمجھا لیا ہے کہ ہم جہاں ہیں، جیسے ہیں ٹھیک ہیں۔ہمیشہ سے ایسے ہی ہوتا آیا ہے اور آگے بھی ایسے ہی چلے گا۔ باقی رہی سہی کسر ہمارے رجعت پسند مذہبی طبقے نے نکال دی ہے جس نے اس ذلت و مسکنت اور رسوائی کو قسمت  کا کھیل قرار دے رکھا ہے جس کا انعام ہمیں آخرت میں ملے گا۔  مایوسی اور بے عملی کی اِس سوچ کے بعدانسان میں اپنے اجتماعی حالات کی بہتری   کے لئے جدوجہد کی طاقت کہاں باقی رہتی ہے!

آج  ہر پڑھے لکھے پاکستانی نوجوان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اِس بات  پر غور و فکر اور اجتماعی مکالمے کا آغاز کرے کہ ہمارے قومی زوال  کی کیا وجوہات ہیں۔ انتہائی باصلاحیت افرادی قوت، ہر طرح کے موسم، زرخیز زمین، معدنیات  اور دیگر وسائل کی کثرت کے باوجود ہم کیوں بحرانوں کاشکار ہیں۔ کیوں ہمارے 60 فی صد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں، کیوں ہماری 80 فی صد آبادی مضرِ صحت پانی پینے پر مجبور ہے، کیوں ایک زرعی خطہ ہونے کے باوجود ہمارے عوام کی اکثریت معیاری غذا سے محروم ہے، کیوں  ایک طرف دولت کے انبار لگ رہے ہیں اور دوسری طرف ہزاروں  انسان خوراک اور دوا نہ ملنے سے مر رہے ہیں یا پھر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ کیوں ہم اپنے آبی وسائل کو مناسب زریعے سے استعمال نہیں کرپارہے، کیوں ہر دومنٹ  بعد ایک نومولود بچہ (ڈھا‏ئی لاکھ بچے سالانہ) طبی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے جینے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔کیوں ہر دس منٹ بعد ایک ماں اپنے بچے کو جنم دیتے ہوئے موت کے منہ میں جارہی ہے، کیوں ہمار اعلی تعلیم یافتہ ا نوجوان بہتر مستقبل کے لئے اپنے ملک کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھوڑ جانا چاہتا ہے، چاہے اِس کے لئے اُسے اپنا خاندان اور تہذیب و تمدن بھی چھوڑنا پڑے، کیوں ہم اپنے ملک سے زیادہ پردیس میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں،  کیوں  ہمارے ملک میں صحت، تعلیم، امن وامان اور انصاف جیسے بنیادی انسانی حقوق  کاروبار کی صورت اختیار کرچکے ہیں  جن سے صرف اہل دولت ہی فائد اٹھا سکتے ہیں،  کیوں یہ ملک ایک محدود اقلیت کےلئے جنت اور باقی اکثریت کے لئے جہنم بنتا جارہا ہے!کیا  اس کی وجہ  وسائل کی کمی ہے یا  پھر قیادت کے ویژن، اخلاص، صلاحیت اور ترجیحات کی؟

 کیا ایک کرکٹ میچ میں فتح زیادہ ضروری ہے یا پھر اِن سوالوں کے جوابات تلاش کرنا؟ کرکٹ میچ پر گھنٹوں اپنا وقت خرچ کرنے کے بعد ہم مکالمے اور مطالعے کے لئے چند لمحے نکالنے  کے لئے تیار کیوں نہیں ہیں؟ لیکن ظاہر ہے کہ میچ میں فتح کے لئے صرف دعائیں اور جوش و جذبہ درکار ہے جب کہ اپنی قوم کے حالات بدلنے کےلئے  علم و ہنر،  قربانی اور استقامت بھی درکار ہے۔کرکٹ میچ پر جس طرح پوری قوم متحد ہوتی ہے  اگر اِسی طرح ہمارا نوجوان اپنے ملکی حالات بدلنے کے لئے متفق اور متحد ہوجائے تو دنیا کی کونسی طاقت اس کا راستہ روک سکتی ہے؟

کرکٹ میچ پر تنقید سے شاید یہ تاثر پیدا ہوا ہو کہ راقم الحروف جسمانی اور ذہنی کھیل   کے خلاف ہے۔ کسی بھی معاشرے کے افراد کی ذہنی اور جسمانی تندرستی   میں کھیل کود  اور جسمانی ورزش کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ لیکن غور کرنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہمارے ملک میں پوری قوم کو کھیل کود کی سہولیات مل رہی ہیں یا پھر انہيں صرف میچ دکھا کر اپنے اشتہارات اور مصنوعات کا کاروبار کیا جارہا ہے؟ گلی محلے تور ہے ایک طرف، آج ہمارے سکولوں کی اکثریت میں بھی کھیل کے میدا ن میسر نہیں ہیں۔ کھیلوں کی باقی سہولیات کی فراہمی تو بڑی دور کی بات ہے۔ اس صورت حال میں  گیارہ افراد کےکھیل کود کے نام پر قیمتی وقت اور کروڑوں اربوں روپے خرچ   کرنا اور پوری قوم کو کھیل کی سہولیت سے محروم رکھنا ہماری اجتماعی دانش پر سوالیہ نشان ہے۔

اسی طرح ہمارے معاشرے میں حُب الوطنی کا لازمی مطلب دوسری اقوام سے نفرت  اور انتقام سمجھ لیا گیا ہے۔ ہم اپنی تعمیر پر اتنی محنت نہیں کرتے جتنا ہم دوسروں کی تباہی و بربادی کے شوق میں مبتلا ہیں۔ جب الوطنی کے نام پر یہ منفی رويے ہمارے مسائل کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں جن سے چھٹکارا پانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ہمارا دین جس طرح ہمیں اپنے خاندان، محلے ، شہر اور ملک سے محبت سکھاتا ہے اسی طرح وہ پوری انسانیت کو خدا کا خاندان قرار دے کرہمیں رنگ،نسل، مذہب، علاقے سے بالاتر ہو کر انسانی مساوات، ظلم سے نفرت،  ہمدردی اور پیارمحبت سکھاتا ہے۔ اِس ضمن میں مولانا عبید اللہ سندھی کا قول” فرد وہ اچھا ہے جو اپنی قوم کے لئے فائدہ مند ہے اور قوم وہ اچھی ہے جو پوری انسانیت کے لئے فائدہ مند ہے۔“ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔  نفرتوں کے اس ماحول میں یہ فکر پوری انسانیت کو ایک لڑی میں پرونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

امید کی جاسکتی ہے کہ اگر پاکستان کے نوجوان حُب الوطنی کے حقیقی تقاضوں کو سمجھ  کر ان کے مطابق عملی جدوجہد کریں تو پاکستان نہ صرف کرکٹ  کے میدان میں تسلسل سے کامیابی حاصل کرے گا بلکہ انسانی  زندگی کے دوسروں شعبوں میں بھی  ہمارا وطن چمپئن اور دوسرے ممالک کے لئے باعث تقلید بنے گا۔

مناظر: 205
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 13, 2022

عمران خان کا یہ قصور کم نہیں تھا!


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ