یہ پروگرام ایف ایم 98 پر پیش کیا گیا ہے اور جس کا عنوان ہے ’’بڑھے چلو قاسم علی شاہ کے ساتھ‘‘۔آج کے پروگرام کا عنوان اخبار میں شائع ہوئے ایک ایسے لڑکے سے متاثر ہو کر کیا جا رہا ہے جس کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھا موبائل حاصل کرے۔ موبائل حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے دوستوں سے مشورہ کرتا ہے اور اس کے دوست اس کو ڈکیتی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جس کے ذریعے وہ چند ہی منٹ میں اچھا موبائل حاصل کرنے کے قابل ہو سکتا ہے ۔ لہٰذا وہ ڈکیتی کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور ڈکیتی کی پہلی ہی کوشش میں گرفتار ہو جاتا ہے ۔ اس واقعہ سے متاثر ہو کر ہم نے آج کے پروگرام کا عنوان ’’صحبت یاراں‘‘ رکھا ہے۔ آج کے پروگرام میں ہم قاسم علی شاہ صاحب سے پوچھیں گے کہ صحبت ہمارے رویے اور ہمار ے کردار میں کتنا اثر انداز ہوتی ہے؟ اور ہم قاسم علی شاہ صاحب سے سوالات کریں گے تا کہ اس عنوان کی مزید اہمیت اجاگر ہو سکے و۔
سوال: جس طرح یہ کہا جاتا ہے کہ جس شخص کے ساتھ آپ کا وقت گزر رہا ہے ، آپ اس جیسے ہی ہو جاتے ہیں اور ہم یہ بھی سنتے ہیں کہ جیسی مجلس ویسی خصلت،اس پر کچھ تفصیل بیان فرما دیجئے ؟
جواب:اصل میں ہم تعلق یا Connection بنا کر چلنے والی مخلوق ہیں۔ سو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کا جو تعلق ہے ، آپ کا جو Relation ہے ، آپ کا جو اٹھنا بیٹھنا ہے ، وہ آ پ کو متاثر نہ کرے ۔ہوتا یہ ہے کہ آپ چاہتے نہ چاہتے ہوئے اپنے سے جڑے لوگوں سے متاثر ہو جاتے ہیں۔چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے آپ ان لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔بعض اوقات آپ کو اپنا رجحان پتہ ہوتا ہے اوربعض اوقا ت ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو اپنا رجحان پتہ ہی نہیں ہوتا۔آپ کو چھپا ہوا رجحان بھی دوستیاں بناتا ہے۔ دنیا میں Relationsیا Bonding کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔مفادات انسان کو آپس میں جوڑ دیتے ہیں ، یونیورسٹی یا کالج ایک جگہ آپ کو جوڑ دیتے ہیں، ایک عمل جس میں دو افراد کا نقصان ایک طرح کا ہوا ہو وہ آپس میں جڑ جاتے ہیں، فائدہ انسانو ں کو آپس میں جوڑ دیتا ہے، نظریہ آپس میں جوڑ دیتا ہے،انسانوں کی مزاج اور فطرت آپس میں جوڑ دیتی ہے، اور بسا اوقات آپ کسی نہ کسی ایک Task سے جڑ جاتے ہیں۔ اب سارے Connections میں آپ ایک Diemension سے تو دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ یہ تعلق اچھا ہے ، لیکن اس کی شخصیت کے کئی پہلو آپ کی نظر کے سامنے نہیں آ رہے ہوتے۔ممکن ہے کہ ایسے کئی پہلو جو Dark ہیں یا ایسے پہلو جو بہتر نہیں ہیں، ایسے پہلو جن کا تذکرہ شاید کیا ہی نہ جا سکے۔ ان پہلوؤں کا اگر نظر انداز کر کے Relation بنائیں گے تو یقینا خسارے کا باعث بنے گا۔ خسارہ کیوں ہوگا؟ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ آپ کو اندازہ ہی نہیں تھاکہ آپ جو تعلق بنا رہے ہیں اس کا منفی پہلو کیا تھا؟تو ایسے کئی لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں Add ہو رہے ہوتے ہیں جو بظاہر فائدہ مند نظر آ رہے ہوتے ہیں لیکن اصل میں وہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ صحبت یا آپ کو اٹھا دیتی ہے یا بٹھا دیتی ہے ، یا آپ کو بنا دیتی ہے یا بگاڑ دیتی ہے ۔
سوال: قاسم صاحب یہ جو Bonding یا Relationsship کی بنیادیں آپ نے فراہم کیں ہیں ہم Passively ان کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ اگر ہم Actively اس عمل کو دیکھیں اور پسند کریں کہ اگر ہم نے کسی Company یا صحبت کو Choose کرنا ہے جس میں بظاہر کوئی مجبوری نہیں ہے پروفیشنل یا ایجو کیشنل ۔ لہٰذا اگر ہم خو دسے کسی Company میں وقت گزارنے کی بات کریں تو وہ Company کیسی ہونی چاہیے ؟
جواب:Company کو ڈھونڈنے پہلے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ خود کی تلاش کریں۔ آپ کو مقصد کیا ہے ؟آ پ کا ٹارگٹ کیا ہے ؟آپ زندگی میں کرنا کیا چاہتے ہیں ؟آپ کی زندگی میں ترجیحات کیا ہیں؟آپ کے عزائم کیا ہیں؟ آ پ کی منزلیں کیا ہیں؟ آپ اس زندگی سے چاہتے ہیں کیا ہیں؟ جب آپ کو یہ پتہ لگ جاتا ہے کہ میری منزل کیا ہے ، میرا ٹارگٹ کیا ہے ، میری زندگی کا مقصد کیا ہے، اور میں اپنی زندگی سے حاصل کیا کرنا چاہتا ہوں تو یہ فیصلہ کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے کہ کس شخص کو زندگی میں Add کرنا ہے اور کس شخص کوAdd نہیں کرنا۔بہت سے لوگ جب کسی کوAdd کرتے ہیں تو وہ یہ دیکھے بغیر Add کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی کی خوشحالی ، خوش قسمتی یا بد قسمتی اس شخص سے جڑی ہے وہ ہے کیا؟ایسے لوگ یہ طے کر لیتے ہیں کہ میرا یہ مزاج ہے اور میں نے یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔تو پھر آپ بہت آسانی سے یہ فیصلہ کرپاتے ہیں کہ اس شخص کو زندگی میں Add کیا جائے یہ نہ کیا جائے۔
اس تناظر میں ایک آسان سا کلیہ یہ ہے کہ یہ شخص کیا آپ کی زندگی کو تباہ تو نہیں کر سکتا۔جس بندہ کو آپ Add کر رہے ہیں اس کی ہوا اچھی ہونی چاہیے ، اس کے خصائل اچھے ہونے چاہیں، اس کی عادات اچھی ہونی چاہیں، اس شخص کے پاس زندگی میں کوئی مقصد ضرور ہونا چاہیے ،اس کے پاس زندگی میں کوئی Aim ضرور ہونا چاہیے ، اس کی زندگی میں سنجیدگی بہت ضروری ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ دیکھا جائے کہ جو شخص اپنوں کا نہیں بنتا وہ کسی دوسرے کا کیا بنے گا۔ یہ ضرور دیکھیں کہ وہ شخص اپنے والدین سے کتنا مخلص ہے ، یہ دیکھیں وہ شخص اپنے بچوں سے کتنا مخلص ہے۔ وہ شخص کے اردگرد جو رشتے جڑے ہوئے ہیں ان سے کتنا مخلص اور Clear ہے۔اگر وہ شخص ان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے تو آپ کے ساتھ وہ کہاں ٹھیک ہوگا؟
سو یہ بہت آسان ہے کہ آپ نے کس طرح کا بننا ہے ؟ کس طرح کے لوگوں کے ساتھ چلنا ہے ؟کس طرح کی زندگی آپ کو چاہیے ؟ اور کس طرح کے نتیجے آپ کو چاہئیں؟جب آپ یہ تمام چیزیں طے کر کے چلیں گے تو قطعی طور پر غلطی نہیں رہے گی۔ یہ خطرہ نہیںرہے گاکہ کس کو جوڑنا ہے اور کس کو نکالنا ہے۔
سوال: قاسم علی شاہ صاحب ، میری یہ Observation ہے کہ دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ۔ ایک قسم کے لوگ بہت آسانی سے دوست بناتے ہیں اور بناتے ہی چلے جاتے ہیں اور کچھ لوگ بہت ہی Selective ہوتے ہیں ۔ آپ کے خیال میں Selective دوستی رکھنی چاہیے؟
جواب:یہ Depend کرتا ہے کہ آپ کا مزاج کیا ہے ، Inrovod بندہ بہت سے بندے Add نہیں کرسکتا۔ Extrovard بندہ بہت سے بندے Add کر سکتا ہے۔ کئی لوگوں میں Social Genious زیادہ ہوتی ہے۔ وہ ہر ملنے والے ہر ملاقاتی کو Add کر سکتے ہیں۔بہت سے لوگ کسی کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکتے ، وہ چاہتے نہ چاہتے ہوئے بد ظن ہو جاتے ہیں دور ہوجاتے ہیں۔ یہ طے کر لیں کہ جس کے ساتھ آپ نے وقت بتانا ہے اُسے چاہیے کیا؟ ایک پرانی کہاوت ہے کہ زندگی میں تھوڑے لوگ ہوں لیکن Quatlity کے ہوں۔ اپنی زندگی میں ایسے لوگ Add کریں جو آپ کی زندگی میں Value Addition کریں یا وہ لوگ Add کریں جن کی زندگی میں آپ Value Addition کریں۔ جو شخص کسی انسان کی قدر نہیں جانتا اس کو کبھی اپنی زندگی میںAdd نہ کریں۔
سوال: ہمیں بعض اوقات لوگ Useیعنی استعمال کر لیتے ہیں۔تو ایسا ہوتا ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ سوشل ہوتے ہیں ان کو کئی جگہوں Useکیا جانے لگتا ہے؟
جواب: دیکھیں Energy ہمیشہ استعمال زیادہ ہوتی ہے ۔اگر آپ بہت زیادہ سوشل ہو گئے ہیں تو آپ کے پاس اپنے لئے وقت نہیں بچتا۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنی زندگی میں پلاننگ کریں ۔ اپنے دن Plan کریں۔ یہ دیکھیں کہ کس شخص کی کتنی اہمیت ہے اور اس کو کہاں پر رکھنا ہے۔ ہم نے الیکشن تو لڑنا نہیں ہے ، Qualityکے لوگ اتنے ہونے چاہئیں جن کو سنبھالا جا سکے ۔ جو آپ کی خوشیوں کو سمجھیں اور جن کی خوشیوں کو آپ سمجھیں۔جو آپ کے غموں کو سمجھیں اور آپ ان کے غموں کو سمجھیں۔
سوال: آپ نے کہا کہ جو لوگ آپ کی خوشیوں کو سمجھیں اور آپ ان کی خوشیوں کو سمجھیں ، آپ کا یہ Opinion کارل مارکس کے بہت Close ہے ۔ ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ جو لو گ آپ کو ہنسا سکیں اور برے وقت میں آپ کے کام آ سکیں صرف انہی لوگوں کو دوست بنائیں۔ ہمارے گھروں میں دیکھا جاتا ہے کہ کچھ بچے اچھے ہوتے ہیں اور کچھ بچے برے ہوتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اچھا بچہ برے بچے کو اچھا بنا سکتا ہے یا برا بچہ ، اچھے بچے کو برا بنا سکتا ہے ؟
جواب:یہ Depend کرتا ہے کہ کس بچے کی Personality میں Will اور ارادہ زیادہ ہے۔بعض لوگ اتنے Positive ہوتے ہیں کہ Negative کو بھی Positive کر دیتے ہیں۔ اور بعض لوگ اتنے Negative ہوتے ہیں کہ وہ Positive کو بھی Negative کر دیتے ہیں۔ تو یہ Depend کرتا ہے کہ Positivity زیادہ ہے یا Negativity زیادہ ہے۔اگر کسی Relation میں کسی شخص میں Negativity زیادہ ہے بہ نسبت دوسرے شخص کی Positivity کے ، تو نتیجہ Negativity کی صور ت میں آتا ہے۔ خدانخواستہ آپ کی لائف کا Exposuteنہیں ہے ، آپ کی زندگی کے تجربات کم ہیں یا آپ کا اپنا Opinionکمزور ہے یا آپ کی رائے اپنے بارے میں نہیں بنی تو ایسی صورت میں صحبت یاراں کا نقصان ہوتا ہے ۔ ایسی صور ت میں جو دوسرے بتائیں گے وہی آپ کی دنیا ہو گی ۔دوسرے جو نفع بتائیں گے وہ آپ کو نفع ہی نظر آئے گا اور جو نقصان وہ بتائیں گے وہی نقصان آپ کو نظر آئے گا۔
سوال: جب ہمیں ایک اچھادوست مل جاتا ہے ، تو ا س کے بعد ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہماری دوستی لمبے عرصے تک قائم رہے اورProlongکرے ، کچھ وضاحت فرما دیجیے گا کہ ہم کس طرح ایک اچھی دوستی کو قائم اور Prolong کر سکتے ہیں؟
جواب: دراصل بات یہ ہے کہ دوستی ہمیشہ اچھی Valuesکے ساتھ چلتی ہے ، دوستی میں اگر قدر نہیں ہے ، احترام نہیں ہے ، محبت نہیں ہے،خلوص نہیں ہے ، ایک احساس نہیں ہے،اور ایک چاہ نہیں ہے ، تو وہ دوستی کبھی نہیں چلتی ۔ میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو کسی غرض سے تعلق بناتے ہیں۔غرض کا تعلق کی Lifeہمیشہ Shortہوتی ہے ۔ ایسا تعلق بہت تھوڑے وقت کے لئے ہوتا ہے۔ ایسا تعلق بنتا ہے اور بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔
ایسا تعلق جو بے غرض تعلق ہوتا ہے یا اس میں بہت تھوڑی سی غرض ہو یا پھر یوں کہیں کہ ایسی غرض جو کہ Win-Winکے Ruleکے مطابق ہوکہ جس میں آپ کی جیت بھی ہو اور آپ کے دوست کی جیت بھی ہو۔ سو ایسی اغراض والے مقاصد زیادہ دیر تک چلتے ہیں۔ ان کی لائف زیادہ ہوتی ہے ، ان کا Impactزیادہ Createہوتا ہے۔سو اگر آپ زندگی میں ون ون کے قائل ہیں اور آپ مانتے ہیںکہ ہمیں اپنی دوستی آگے بڑھانے کے لئے نہ صرف جیتنا چاہیے بلکہ جیت سکھانی چاہیے ۔ ہم نہ صرف آسانیاں اپنے لئے چاہئیں بلکہ ہمیں آسانیاں بانٹنی بھی چاہئیں۔ نہ صرف ہمیں قدر چاہیے بلکہ ہمارے دوست کو بھی قدر چاہیے۔ ہمیں بھی محبت چاہیے اور ہمارے دوست کو بھی محبت چاہیے ۔ا حترام ہماری بھی ضرورت ہے اور ہمارے دوست کی بھی ضرورت ہے۔تو پھر تو Relation، لانگ لائف ہو جاتا ہے۔
لیکن جہاں صرف آپSelf-Centeredہیں یعنی لالچی ہیں، خود غرض ہیں وہاں بڑا مشکل ہوجاتا ہے کسی بھی Relationکو لے کر چلنا۔
سوال: آپ نے ابھی بات کی کہ اگر مناسب سی اغراض ہیں آپ کی ، دوستی کے درمیان ۔ تو ہم کس طرح جانچ سکتے ہیں کہ یہاں تک ہماری غرض یا Expectationsجائز ہیں یا نہیں ہیں؟
جواب :یہ یاد رکھیں کہ اپنو ں سے تو Expectationsبن جاتی ہیں پرائیوں سے تو Expectationsنہیں ہوتیں۔اگر کسی Relationمیں Expectationsنہ ہوں تو اس میں خوبصورتی بھی نہیں ہوتی۔ Expectationsہونا تو ایک نارمل سی بات ہے ۔یہ کہا جاتا ہے کہ دنیا سے توقع نہیں لگانی چاہیے لیکن اپنوں سے تو توقع ہوتی ہے۔اپنوں کے لئے تو انسان نے وقت Investکیا ہوتا ہے ، اپنوں کے لئے تو انسان نے انرجی Investکی ہوئی ہوتی ہے۔اپنوں کے لئے تو آ پ نے The Bestدیا ہوتا ہے۔جب آپ نے اپنی بہترین چیزیں دی ہوتیں ہیں تو آپ توقع بھی لگاتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جب بھی زندگی میں آپ کسی دوست کو Add کریں تو اس کی Capacity ضرور دیکھیں۔ یہ نہ ہو کہ آپ نے اس پر بوجھ ایسا ڈال دیا ہے جو وہ پورا نہ کر سکے اور آپ اس سے دور ہو جائیں۔ ہمیشہ دیکھیں کہ کسی کی کیا Capacity ہے ، وہ کیا کر سکتا ہے اور کیا نہیں کر سکتا، وہ کس Range میں کر سکتا ہے اور کیسے کر سکتا ہے۔ جب آپ کسی کی بھی Rangeکا تعین کر لیتے ہیں تو پھر بڑا آسان ہو جاتا ہے۔ پھر آپ Divertنہیں ہوتے ،پھر آپ ہائی جیک نہیں ہوتے ، پھر آ پ کو Hurtہونے کے ساتھ ساتھ آپ کو تکلیف نہیں ہوتی۔آپ ہمیشہ دیکھیں کہ اگر آپ کے دوست کی Capacityسو روپے کی ہے تو اس سے دو سو روپے کی توقع کیوں کریں۔بالکل اسی طرح آپ دوسروں کی ترجیحات کو تعین ضرور کریں ۔ جب آپ دوسرں کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہیں تو اس کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ نہ تو آپ Hurtہوتے ہیں اور نہ دوسرا کوئی Hurtہوتا ہے۔میرے لئے زندگی میں سب سے اہم میرا کام ہے ۔ اگر میرا یک دوست میری زندگی میں Addہوتا ہے جو میرے کاموں کو نہیں سمجھتا تو یقین بات ہے کہ دوستی نہیں چل سکے گی۔اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ میرے لئے اہم کیا ہے۔
یہ بات بھی بہت ضروری ہے کہ جس شخص کو آپ اپنی زندگی میں Add کر رہے ہیں اس میں انسانیت کتنی ہے؟ اگر تو انسانیت موجود ہے تو پھر توRelationبہت دور تک چلتے ہیں۔اگر انسانیت موجود نہیں ہے تو Relationکی زندگی کم ہو جاتی ہے۔
سوال:جس طرح ہم نے Positiveلوگوں کی بات کی ہے ، اگر ہم اسی طرح Negativeلوگوں کی بات کریں کہ اگر ہماری زندگی میں Negativeلوگ Addہو گئے ہیں اور ہمارے لئے نقصان کا باعث بن رہے ہیں ، تو ایسی صورت میں ان سے جان چھڑانے کی حکمت عملی کیا ہو گی؟
جواب:جان چھڑانا ایک منفی سا لفظ ہے ، اس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ بہت سے Relationsایسے ہوتے ہیں جن کو Closeکرنا پڑتا ہے، اختتام کرنا پڑتا ہے ، یا قطع تعلقی کی طرف جانا پڑتا ہے۔ سب سے پہلے ضروری چیز ہے کہ Relationمیں کبھی بھی ایک دم سے Endنہ کریں بلکہ اس میں Chanceدیں اور ڈھونڈیں کہ واقعی کوئی وجہ بھی ہے اس Relationکو ختم کرنے کی۔کہیں یہ میری Emotional Stateتو نہیں ہے ، کہیں میں کسی لالچ کے پیچھے لگ کر تو نہیں چھوڑ رہا، کہیں میں کوئی چیز Misunderstandتو نہیں کر رہا۔ میرے ساتھ کئی دفعہ یہ ہوتا ہے کہ جو میرے ساتھ تعلق میں بچے ہیں، فین ہیں ۔ ان کو میں کئی دفعہ Communicateکرتا ہوں ، میں لازمی بہ لازمی ان سے Discussکرتا ہوں کہ یہ اس طرح ہے اور یہ اس طرح نہیں ہے۔ یہ چیز تم ذہن میں ضرور رکھ لو اگر تم یہ چیز ذہن میں نہیں رکھو گے تو آگے نہیں چلے گی۔ جب بھی کوئی شخص تھوڑی سی چیزوں کو Understandکر کے آگے بڑھ جاتا ہے تو وہ آپ کے لئے معاون ہو جاتا ہے۔ہمیشہ Conflictتب آتے ہیں جب معاملہ کی سمجھ نہیں ہوتی ، Understandingنہیں ہوتی یا Clearity نہیں ہوتی۔جب بھی Relationمیں Clearityہو گی ، وہ Relationدور رس ہوگا۔
سوال: ایسے Emotionsجو ہمیں Relations کو Close کرنے پر مجبور کرتے ہیں، ان میں سے ایک Emotionاختلاف رائے ہے۔ لوگ Disagreeکرنا نہیں جانتے اور ان کا جو پہلاDisagreementہوتا ہے وہ دوستی کو توڑ دیتا ہے۔ آپ یہ بتائیں کہ دوستوں کو اختلاف رائے کس طرح سے رکھنا چاہیے ؟
جواب:دیکھو ! اختلاف رائے رکھنا مسئلہ نہیں ہے ، اختلاف رائے کا اظہار کرنا بہت ضروری ہے۔اگر آپ کسی بھی Relationمیں اختلاف رائے کا اظہار نہیں کرتے تو یہ بہت خطرناک بات ہے۔جب بھی بات کا اظہار کیا جاتا ہے ، Discussکیا جاتا ہے ، Shareکیا جاتا ہے ، تو بہت سے مسئلے ویسے ہی حل ہو جاتے ہیں۔لہٰذا یہ بات بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے اختلاف کو بیان ضرور کریں اور دوسرے فردکو یہ بتائیں کہ میری یہ Preceptionہے اور میرا یہ اندازہ ہے اور اگر اس بات کو Addressنہ کیا گیا تو خطرہ یہ ہے کہ ہم دور ہو جائیں گے۔لہٰذا بہتر ہے کہ ہم اس کو Discussکر لیں اور ایک بار بات کر کے دیکھ لیں۔بہت سے مسئلے بات کرنے سے ، اظہار کرنے سے ، Discussionسے حل ہو سکتے ہیں۔
سوال:ایک بہت بنیادی سا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ زندگی میں اکیلے رہ جاتے ہیں اور ان کا کوئی دوست بنتا نہیں ہے یا ان سے کوئی دوست بنایا نہیں جاتا، اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟
جواب:جس شخص کو یہ پتہ ہے کہ میرے دوست بنتے کیوں ہیں ؟ وہ بہت خوش قسمت ہے اور جس شخص کو یہ نہیں پتہ کہ میرے دوست بنتے کیوں نہیں ہیں ؟ وہ بڑا بد قسمت ہے۔ آپ کے اندر کچھ نہ کچھ ایسا میٹھا پن، شہد، حلاوت ، ایسی کوئی خوبی ، ایسی کوئی عادت ہوتی ہے ، جو آپ کے گرد افراد کی تعداد کو بڑھا دیتی ہے۔ایک بہت ہی اہم بات ہے کہ دنیا میں کوئی بھی شخص کسی قابل، اچھے ، وفادار ، ایماندار دوست کو چھوڑنا نہیں چاہتا۔اگر چھوڑے تو پچھتاتا ضرور ہے ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کیونکہ دنیامیں بہت سے تکلیف دینے والے لوگ پہلے سے موجود ہیں جب انسان ان کے ہتھے چڑھتا ہے تو اس کو اندازہ ہوتا ہے کہ میرے اس دوست کی Valueکیا تھی؟وہ کتنا کمال انسان تھا اور میں نے اس کی قدر نہیں کی ۔دنیا میں سب سے زیادہ ناپید، ڈیمانڈ قابل انسان کی ہے ۔ تو اگر آپ ایک قابل انسان ہیں تو یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی آپ کو چھوڑ کر جائے یا آپ کی زندگی میں دوستوں کی تعداد نہ بڑھے۔جب بھی دوستوں کی تعداد کم ہوتی ہے تو آپ کی کچھ خامیاں ضرور ہوتی ہیں۔ان خامیوں کی وجہ سے آپ کی زندگی میں لوگ کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اسلام نے تو سختی سے منع کیا ہے کہ ایسے شخص سے بچو جس کے شر سے لوگ بچتے ہوں اور یہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے۔ہم پاکستان تو بنا نہیں رہے ، ہم تو پڑھائی کر رہے ہیں اور اپنا کام کر رہے ہیں تو زندگی کے Mattersمیں اگر ہم اکیلے رہ جائیں تو بڑے افسوس کی بات ہے۔ یاتو کوئی معرکہ حق و باطل ہو کہ میں نے دنیا کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں اکیلا رہ گیا ہوں تو یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن عام معمولات زندگی میں اکیلے رہ جانا یہ بات سمجھ میں نہیں آتی۔
سوال: جن خامیوںکا آپ ذکر کر رہے ہیں کیا انسان کو دوسروں سے اپنی خامیوں کے متعلق پوچھ لینا چاہیے ؟
جواب:جب آ پ اپنی ذات کے اچھے Observerہیں تو آپ کو پتہ لگتا ہے کہ آپ کی ذات کے اندر کیا کیا خامیاں موجود ہیں۔کیا Mistakesہیں جو آپ کر رہے ہوتے ہیں جو زندگی میں آپ کو نقصان دے رہی ہوتی ہیں ۔ سو اپنی خامیوں پہ تھوڑی توجہ دیجیے ۔ دوسرا یہ ہوتا ہے کہ پوچھ لیجیے کہ آپ کو کیا بات بری لگی ، یا آپ کیا نتیجہ چاہ رہے ہیں کوئی اندازہ بتائیے ۔ جب آپ تھوڑی سی توجہ دیں گے تو آپ کو پتہ لگ جا ئے گا کہ Fault کہاں ہے ؟اور جب آپ کو Problemکا پتہ لگ جائے گا تو آپ بہت آرام سے اس کو بہتر کرنے لگ جائیں گے۔دنیا کا سب سے بڑا کام ، اپنے اوپر کام کرنا ہے ۔ خود پر کام کیجیے ، اپنی عادات پر کام کیجیے ، اپنے افکار پر کام کیجیے ، اپنی سوچ پر کام کیجیے ، اپنے رہنے اٹھنے بیٹھنے ، سونے ، کھانے پینے پر کام کیجیے ۔ شائستہ انسان بنیں ، آپ جتنے مہذب ، تہذیب والے ہوتے ہیں ، اتنے آپ کی زندگی میں محبت کرنے والے دوستوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔جتنے آپ شکی ہیں ، جتنے آپ Negativeسوچنے والے ہیں ، جتنی آپ کی Limitedسوچ ہے ، جتنے آپ Self Centeredہیں ، جتنے آپ خود غرض ہیں،جتنے آپ لالچی ہیں ، جتنے آپ Trust Worthyنہیں ہیں،آپ کی زندگی میں لوگ کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔لہٰذا لوگوں سے پوچھ کر وہ خوبیاں پیدا کریں جن کے پیدا ہونے سے اچھے لوگوں کی مقدار آپ کے اندر بڑھ جاتی ہے۔ یہ یاد رکھیے کہ اچھا بندہ ہی اچھے بندے کی تلاش کر سکتا ہے۔ اگر بندہ خود برا ہوتو وہ اچھے بندے کی تلاش کیسے کر سکتا ہے؟سو جب بندہ اچھا بن جاتا ہے تو اچھے کی تلاش بھی شروع ہو جاتی ہے ۔
سوال:جب ہم کسی کے ساتھ دوستی بناتے ہیں تو اس کا Impression Firstبہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟
جواب:دیکھیں First Imperssionبہت اہم ہوتا ہے لیکن وہ بھی وقت کے ساتھ بدل جاتا ہے۔ فرسٹ ایمپریشن کی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ فرسٹ ایمپریشن وقت کے ساتھ ساتھ بدل جاتا ہے ۔ ایک انسان کا ایمپریشن وقت کے ساتھ ساتھ کھلتا ہے اور انسان بدلتا جاتا ہے ۔ ہمیشہ لچک اور گنجائش رکھیں کہ آپ کی سمجھ میں کہ کیا پتہ اس میں بہتری ہے اور مجھے سمجھ نہ آ رہی ہو۔ کیا پتہ اس میں کچھ تبدیلی ہو جائے کیا پتہ اس میں کوئی تبدیلی ہو جائے ۔ سو یاد رکھیں جب آپ گنجائش رکھیں گے تو چیزیں بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائیں گی۔
سوال: آخری سوال میرا یہ ہے کہ آپ کی اپنی زندگی میں کون سی ایسی یاد گار فرینڈ شپ ہے جس کو آپ اس پروگرام میں بتانا چاہیں گے ؟
جواب: بے شمار دوست ایسے ہیں جو میرے ساتھ کافی عرصے سے ہیں اور بڑھتے جا رہے ہیں ۔ اللہ کا شکر ہے جہاں اللہ نے رزق کی آسانی دی ہے، احترام و محبت دی ہے ، کام کا جذبہ دیا ہے ، محنتی انسان بنایا ہے ،وہیں اللہ نے یہ بھی کرم کیا ہے کہ اللہ نے دوست بڑے اچھے دیے ہیں اور بے غرض دوست دیے ہیں ۔ میرے بے شمار دوست ایسے ہیں جن کے احسانوں تلے میں دبا ہوا ہوں۔واصف علی واصف صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جو آپ کی ذات کے بارے میں بے لوث ہو کر سوچتا ہے وہ آپ کا اچھا دوست ہے۔دوست وہ ہوتا ہے جو آپ کا غم کم کرتا ہے اور آپ کی خوشی بڑھا دیتا ہے۔دوست وہ ہے جو آپ کے ساتھ آپ کی خامی کو Discussکرتا ہے ،آپ کے دوستوں کے ساتھ آپ کی خوبی کو Discussکرتا ہے ۔ یہاں الٹ ہے کہ جب دو دوست آپس میں ملتے ہیں تو خوبیاں بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں اور جب دوسرے دوستوں سے ملتے ہیں تو خامیاں بیان کرنی شروع کر دیتے ہیں۔کچھ لوگوں کے مزاج آپ کو سمجھ آ جاتے ہیں وہ آپ کے قریب ہو جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کے مزاج سمجھ نہیں آتے تو وہ آپ سے دور ہو جاتے ہیں۔بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ آپ کسی کو محسوس نہیں کراتے اور خاموشی کے ساتھ اپنا راستہ لے لیتے ہیںکیونکہ یہ ایک ذہنی بوجھ ہوتا ہے کہ آپ کسی کے مزاج کو نہ سمجھیں اور اس کے ساتھ چلتے رہیں ۔ سو اللہ کا یہ بڑا انعام ہے میرے اوپر ہے میرے بہت اچھے دوست میرے ساتھ ہیں ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو قول مجھے یاد آتا ہے کہ غریب وہ نہیں ہے جس کے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ غریب وہ ہے جس کا کوئی دوست نہیں ہے یا جس کا کوئی اپنا نہیں ہے۔
سوال: دوستی میں NOکہنا بعض اوقات بڑا مشکل ہوتا ہے ، کیونکہ دوستی میں لوگ ہر حد تک جانا چاہتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ میرا دوست مجھےNoنہ کہے ، اس بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟
جواب:اس کا آسان سا کام ہے کہ اپنے کاموں کو، اپنی ترجیحات کو اور جن چیزوں کو آپ اپنے لئے ضروری سمجھتے ہیں اس کو Announceکر دیں ۔ پھر ممکن نہیں ہے کہ وہ کیسا دوست ہے جو آپ کی ترجیحات کو نہ سمجھے ۔جب آپ کسی کو بتا دیں گے کہ میری زندگی میں یہ چیزیں بہت اہم ہیں تو پھر وہ بندہ آپ کو Hurtنہیں کرے گا۔ اور نہ ہی وہ بندہ آپ کے توقع لگا ئے گا وہ صرف اتنی توقع لگائے گا جو مناسب ہے ۔لہٰذا زندگی میں چیزوں کو Limitedکریں ایسی چیزیں زندگی میں رکھیں جو آسان ہیں۔ ایسے مزاج اور ایسے رویے نہ رکھیں جو لوگوں کو Hurtکر دیں لہٰذا Announcementایک بہترین چیز ہے Relationکو چلانے اور مسلسل رکھنے کے لئے۔
جن لوگوں کے ساتھ آپ کی زندگی کا زیادہ وقت گزرتا ہے وہ کس Qualityکے لوگ ہیں۔ بہترین بات جو اس سیشن میں ہوئی ہے ـ:ـ’’وہ شخص جو بے لوث ہو کر آپ کے بارے میں سوچے ، وہ آپ کا بہترین دوست ہے ‘‘۔