• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
امام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردارامام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردارامام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردارامام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردار
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

امام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردار

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • شخصیات | انٹرویوز
  • امام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردار
سیکولر ووٹوں کی تقسیم سیکولر ازم کی موت کا اعلان — تحریر: عادل فراز
مارچ 13, 2017
نظام صحت کا حقیقی کردار — تحریر: ڈاکٹر ممتاز خان
مارچ 14, 2017
Show all

امام شاہ عبدالعزیز کا انقلابی کردار

امام شاہ ولی اللہ دہلوی کے انتقال کے بعد آپ کے فرزند امام شاہ عبدالعزیزؒ نے پہلا کام یہ کیا کہ ہندوستان کی ایک حیثیت مقرر کرتے ہوئے اسے دارالحرب قرار دیا اور مجاہدین کی تیاری شروع کر دی انہیں اتفاق سے سید احمد جیسے صاحب صدق و شجاعت مل گئے۔
چنانچہ امام شاہ عبدالعزیز اور شاہ عبدالقادر کی ایماء پرانہوں نے عملی بنیادوں پر ایک جماعت تشکیل دی جس کے روح رواں مولانا عبد الحئی (داماد حضرت شاہ عبدالعزیز) اور مولانا محمد اسماعیل ( برادر زادہ حضرت شاہ عبدالعزیز) تھے۔
ان حضرات نے مسلمانوں میں اصلاح احوال و رسوم کی زبردست تحریک شروع کی جن کے نتائج انتہائی شاندار نکلے۔لیکن امام شاہ ولی اللہؒ دہلوی کے انتقال کے بعد تقریباً پینتیس چالیس سالوں میں مسلمانوں کا سیاسی زوال اپنی آخری منزل پر پہنچ چکا تھا۔اور مسلم دشمن طاقتوں نے سارے اسلامی ہندکو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا تھا۔برطانوی استعماریت کے پنجے پوری طرح گڑ چکے تھے۔اور اس سے نجات کے لیے ایک زبردست انقلابی اقدام کی ضرورت تھی چنانچہ سید احمد اور ان کے رفقاء کار نے حالات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا اورکافی غور و فکر کے بعدتجدید احیاء اسلام کا رخ جہاد کی طرف موڑ دیا اور مجاھدین کی ایک جماعت تیار کر کے صوبہ سرحد کو اپنی عملی تحریک کا مرکز بنا کر احیاء ملت و دین کی سعی شروع کر دی۔
لیکن مسلمانوں کی بدقسمتی کے دن ابھی بھی باقی تھے چنانچہ یہ تحریک اپنوں کی عاقبت نا اندیشی اور غیروں کی ریشہ دوانیوں کے سبب مئی 1831 میں جنگ بالاکوٹ میں ناکام ہو گئی۔ سید احمد اور شاہ اسماعیل شہید کر دیے گئے اور مجاہدین کی یہ جماعت منتشر ہو کر رہ گئی۔
ولی اللہیٰ تحریک کے بعض جان نثار سیاسی میدان میں ناکامی کے باوجود اپنی احیا ء اسلام کی کوششوں میں لگے رہے اور مسلمانوں نے اپنی تحریک کو آگے بڑھایا جو آگے چل کر عملی میدان میں بڑی کامیاب ہوئی۔ شاہ صاحب نے ناکامی کے باوجود حالات کا نئے سرے سے جائزہ لیا اور اپنی کوششوں سے ایک بہت بڑے طبقے کو علم حدیث کی روشنی سے منور کر کے بر صغیر میں دینی علوم کی بیداری کی شروعات کیں۔
چنانچہ ان کے لائق فائق جانشینوں نے علوم و فنون کی نشرو اشاعت شروع کر دی اور غیر منقسم ہندوستان میں احیا اسلام کے لیے ایک نیا باب کھولنے کی راہ ہموار کی۔
شاہ ولی اللہ خانوادے کے ایک دوسرے چشم و چراغ شاہ محمد اسحاق دہلوی نے اپنے نانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی کی مسند درس و تدریس کو آباد کر کے امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے والد بزرگوار حضرت شاہ عبدالرحیم نے جو دہلی میں بہت پہلے مسند درس بچھائی تھی مگر حالات سے مایوس ہو کر ہجرت کر گئے تھے لیکن آپ کے درس حدیث کا چرچا مجددی خاندان کے ایک بزرگ شاہ عبدالغنی سے قائم تھا جوخاندان ولی اللہی کے ہی شاگرد رشید بھی تھے۔
ان کے ہی علم وعمل کے چشمے سے ہندوستان سیراب ہوتا رہا لیکن حالات نے ان کے بھی قدم کو بھی ہلا کر رکھ دیا اور ۱۲۷۲ھ میں آپ نے بھی ہجرت کی راہ اختیار کر لی تھی۔
یہ وہ دور تھا جب سارے عالم اسلام میں علم حدیث ضعف و انحطاط کا شکار ہو چکا تھا ایسے میں علم حدیث کی اشاعت و ترویج بھی شاہ صاحب کا ایک زبردست علوم کی بیداری کے لیے انقلابی کارنامہ ہی تھا جس کا اعتراف مصر کے ایک جلیل القدر عالم سید رشید رضا نے ان الفاظ میں کیا ہے۔

,,ہمارے ہندوستانی علماء کی توجہ اس زمانے میں اگر علم حدیث کی طرف مبذول نہ ہوتی تومشرقی ممالک سے علم حدیث ختم ہو چکا ہوتا کیونکہ مصر،شام،عراق اور حجاز میں دسویں صدی ہجری سےچودھویں صدی ہجری کے اوائل تک یہ علم ضعف کی آخری منزل تک پہنچ گیا تھا،،
مزکورہ بالا ولی اللہی تحریک کی ساری انقلابی اور تعلیمی سرگرمیوں سے انگریز اس قدر خائف ہو گئے تھے کے وہ اسلام اور قرآن کو دنیا سے مٹا دینا چاہتے تھے چنانچہ برطانیہ کے وزیراعظم گلیڈ اسٹون نے کہا تھا :
جب تک یہ کتاب دنیا میں باقی ہے دنیا متمدن اور مہذب نہیں بن سکتی۔
اس کے علاوہ ھنری ہرمنگٹن تھامسن نے بھی کہا تھا :
کہ مسلمان ایسی گورنمنٹ کےجس کا مذہب دوسرا ہو،اچھی رعایا نہیں ہو سکتے اس لیے احکام قرآنی کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں ہے۔

مناظر: 310
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جولائی 12, 2022

پیغام ابراہیم


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ