جمہورامت کےمطابق معجزہ کومعجزہ کہاہی اس لیےجاتاہےکہ وہ انسانوں کی عقل سےماوراءاورقانون فطرت کےخلاف ہوتاہے۔ سوال یہ ہے کہ کیاانسان عقل سےماوراءعلوم اورقوانین فطرت کامکمل علم رکھتاہے؟ میرےخیال میں اس کاجواب شایدنفی میں ہوگا۔ تواس بناپرکیایہ کہاجاسکتاہےکہ کسی ایک نبی کےدورمیں جوچیزعام انسانوں کو مافوق العقل اورقانون فطرت کےخلاف معلوم ہوتی تھی وہ دوسرےدورمیں عین فطرت اورعین عقل کےمطابق معلوم ہو؟ امام شاہ ولی اللہ دہلوی معجزات میں اسباب وعلل کےوجودکےقائل ہیں۔ گویاان کامانناہےکہ معجزے میں بھی کسی نہ کسی درجہ میں سبب وعلت کاپایاجانالازم ہے،البتہ یہ الگ بات ہےکہ ہماری محدودعقل اس سبب اورعلت کوتلاش نہ کرسکے۔ آئیے انبیائےکرام علیہم السلام کےمعجزات اورجدیددور کے سائنسی انکشافات کاتجزیہ کرتےہیں:
1_ حضرت ابراہیم علیہ السلام کامعجزہ ہےکہ آگ نےان پراثرنہیں کیا۔ آج انسانی عقل نےایسےکیمیکل کھوج نکالےہیں جن کےذریعہ آگ انسانی جسم پراثراندازنہیں ہوسکتی۔
2_ حضرت یونس علیہ السلام کامعجزہ ہےکہ وہ پانی اور مچھلی کےپیٹ میں کئی روزتک زندہ رہے۔ آج سمندری آبدوز کےذریعہ انسان کئی مہینیں پانی میں زندہ رہ سکتاہے۔
3_ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت بغیرباپ کےہوئی جویقینااللہ کی طرف سےعطاکردہ ایک معجزہ ہے۔ لیکن آج جدیدسائنسی ترقی اورعقل کواستعمال میں لاکریہ ممکن ہےکہ ٹیسٹ ٹیوب کےذریعہ بناباپ کےبچے کی ولادت ہو۔
4_ حضرت عیسی ہی کاایک معجزہ ہےکہ وہ اللہ کےحکم سےمردوں کوزندہ کردیتےتھے۔ احادیث سےمعلوم ہوتاہےکہ دجال بھی مردوں کوزندہ کرےگا۔ ممکن ہےاس وقت تک سائنس اس قدرترقی کرجائےکہ یہ عمل بھی ممکن ہو۔
5_ حضرت سلیمان کےبارےمیں آتاہےکہ وہ تمام پرندوں اورجانوروں کی زبانیں جانتےتھے جویقینااللہ کاعطاکردہ ایک معجزہ ہے۔ آج محققین پرندوں اورجانوروں کی لغات مرتب کررہے ہیں اورکئی کتب مرتب ہوچکی ہیں۔
6_ حضرت سلیمان علیہ السلام ہی کاایک معجزہ ہےکہ ان کاتخت ہوامیں اڑتاتھااورچشم زدن میں انہیں ایک جگہ سےدوسری جگہ لےجاتاتھا۔ آج فطرت کےنئےقوانین جاننےکےسبب ہوائی جہازکےذریعہ انسان ایک جگہ سےدوسری جگہ جاسکتاہے۔
7_ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامعجزہ ہےکہ اشجارآپ پرسلام پڑھتےتھےاورآپ ان کوسنتےتھے۔ آج سائنس نےثابت کردیاہےکہ اشجاربھی شعوررکھتےہیں اوران میں بھی زندگی ہوتی ہے۔
8_ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامعجزہ ہےکہ ایک اعرابی کی خشک سالی کی شکایت پرآپ نےجمعہ کےروزاللہ سےدعامانگی توبارش شروع ہوگئی اورپھراگلےجمعہ اسی اعرابی کی گزارش پراللہ سےدعامانگی توبارش تھم گئی۔ آج سائنسی ترقی کےذریعہ انسان جب اورجہاں چاہےمصنوعی بارش برساسکتاہے۔
9_ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کومعراج کامعجزہ عطاہوا جس میں آپ نے چندساعتوں میں طویل فاصلہ طےکیا۔ آج وقت اورفاصلے پرتحقیق جاری ہےاورکئی نئی ڈویلپ منٹس سامنےآئی ہیں۔ چنانچہ یہ بات اب مافوق العقل نہیں لگتی۔
انبیائےکرام کےمعجزات کی ایک طویل فہرست ہےجس کامطالعہ اس اسلوب پرکیاجاسکتاہے۔ تاہم اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ تمام معجزات آنےوالی سائنسی ترقی میں حقیقت بن سکتےہیں۔ لیکن اس پرغورتوبہرحال کیاجاسکتاہے۔