وہ اردو اور انگلش پڑھ سکتا تھا
کام کے دوران نظریں میرے لیپ ٹاپ کی سکرین پر رہتیں
اکثر اُس کا ایک جملہ میری سارے دن کی تحقیق پرحاوی ہوتاآذ
معا شی ترقی کا درست اندازہ کیسے کیا جا سکتا ہے ؟
ترقی پذیر ممالک میں ترقی کو کیسے پڑکھا جا ئے ؟
پو رے دن کی محنت کے بعد میں ابھی کلی طور اپنے کام سے مطمئن نہیںتھا
اُس کی چھٹی کا وقت ہو ا تو کہنے لگا
صا حب! ترقی تو اُس دن ہی نظر آئے گی
جب کسا ن کی حالت سرکا ری اشتہا ر میں نظر آنے والے کسا ن جیسی اور ڈرائیور کا حلیہ موبل آئل کی تشہیر والے ڈرائیو ر جیسا ہو گا ۔
مناظر: 137