• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
عورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبالعورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبالعورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبالعورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبال
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

عورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبال

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • عورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبال
غیرت مند — تحریر: وقاص افضل
مارچ 12, 2017
عورتوں پر مظالم — تحریر: شاہد خان
مارچ 12, 2017
Show all

عورت اور پردہ — تحریر: عمیر اقبال

جہاں اسلامی معاشرے میں عورت کے حقوق کی بات کی جائے تو وہاں عورت کے ساتھ پردے کو بهی لازم سمجها جائے کیونکہ ایک اسلامی معاشرہ عورت کے جو بنیادی حقوق بتاتا ہے شاید ہی کوئ دوسرہ معاشرہ ایسے بنیادی حقوق بتاتا ہو کیونکہ پردہ ہی عورت کا اصل زیور جو اسے حسن بخشتا ہے –

پردہ اسلام کا طرہ امتیاز ہے اسلام ہی کی ایک خصوصیت ہے، جو اس سے پہلے کسی دین سماوی کا ژوب نا تھا، وجہ اسکی یہ ہے کہ شریعت محمدیہ جہاں حرام کہ راہ ہموار کرنے والے افعال و اعمال سے بچنے کا بھی حکم دیتی ہے اس کی مثالیں شریعت میں بے شمار ہیں جیسے شریعت نے شراب پینے کو احرام قرار دیا ہے تو اسکی خریدوفرخت کو بھی حرام قرار دیا ہے بالکل اسی طرح زنا حرام تو زنا کا باعث بننے والی چیزیں ( بے پردگی ، بد نظری وغیرہ ) بھی حرام ہیں یہاں تک کہ پردے کے بار میں قرآن میں اللہ رب العزت نے فرمایا :

” واذاسالتموهن فاسئلواهن من وراء حجاب ” یعنی اگر تمہیں کبھی عورتوں سے کسی چیز کو طلب کرنے کی ضرورت پیش آئے تو پردے کے پیچھے سے طلب کرو اور اس کے بعد عورت کو یہ حکم ہوا “ولا تخصعن بالقول ” یعنی وہ اپنے آواز میں لوچ اور نرمی سے گریز کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ جس کے دل میں کوئی برا ارادہ ہو تو وہ علمی صورت اختیار کرے – حدیث شریف میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ عورت جب گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اس کو تاک لیتا ہے اور ایک دوسری حدیث میں فرمایا کہ عورتوں کو گھروں سے نکلنے میں میں نفع کا کوئی حصہ تک نہیں ( اوکما قال علیہ السلام ) –
اسی انسداد بے پردگی کی وجہ سے آج اسلامی معاشرہ زنا کے عمیق دلدلوں سے بچا ہوا ہے جن کا شکار آج یورپی معاشرہ ہے اور پوری طرح اس دلدل میں پھنس چکا ہے ، کئ زمینی اور محققانہ حقائق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یورپ کے بیہودہ اور بے پردہ معاشرے میں ہر لمحے کہیں نہ کہیں بنت حوا کی عصمت کا پردہ چاک کیا جاتا ہے جس کا شاہد جدید دور اور ماڈرن میڈیا ہے –

خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت کا سب سے بڑا فتنہ عورت اور مال ہے، اگر حالات دنیا پر محض طائرانہ نظر دوڑائی جائے تو یہ بات عیاں ہوجائے گی کہ کہیں بھی کتنا بھی کیسا بھی گناہ ہو رہا ہو اسکا باعث بالواسطہ یا بلاواسطہ یہی دو عناصر ہیں –

پردے کے نفاذ میں اہل خانہ کو عمل دخل ہے جیسا کہ قرآن نے فرمایا: ” یاایها الذین آمنوا قواانفسکم واهلیکم نارا ” یعنی اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچاو ، لیکن افسوس صد افسوس کہ آج کے زمانے میں پردہ عورت کی زینت بننے کے بجائے مردوں کی عقلوں پر پڑ گیا ہے –

اکبر الہ آبادی نے کیا خوب کہا ہے؛

بے پردہ نظر آئیں جو کل چند بیبیاں
اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گر گیا
پوچھا جو میں نے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
کہنے لگی عقل کے مردوں کے پڑ گیا

مناظر: 221
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 13, 2022

عمران خان کا یہ قصور کم نہیں تھا!


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ