• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
دورِ حاضر اور ذہنی غلامیدورِ حاضر اور ذہنی غلامیدورِ حاضر اور ذہنی غلامیدورِ حاضر اور ذہنی غلامی
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

دورِ حاضر اور ذہنی غلامی

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • دورِ حاضر اور ذہنی غلامی
حکمران طبقات کا تصادم اور جمود — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
مئی 4, 2017
عمران خان کے حضور — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
مئی 7, 2017
Show all

دورِ حاضر اور ذہنی غلامی

انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات کے خطاب سے نوازا اور باقی مخلوقات سے زیادہ عزت حضرت انسان کو دی ۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ’’و لقد کرمنا بنی آدم‘‘ ترجمہ اور ہم نے بنی آدم (انسان) کو عزت دی۔ اور زمین کو انسان کے لیے مسخر کر دیا اور اس کے وسائل و ذخائر کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے انسان کو عقل و شعور جیسی نعمت عطاء کی اور یہی وہ بنیادی وصف ہے جو انسان کو باقی مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے اور اسی بناء پر انسان کو شریعت کا مکلف بنا دیا۔ چنانچہ انسان نے اپنی عقل اور شعور کی بنیاد پر کافی ترقی کی ، بہت ساری ایجادات کیں، اور باقی لوگوں نے ان ایجادات سے فائدہ اٹھایا۔ لیکن انسانوں  کاایک گروہ ایسا پیدا ہوا جس نے عقل جیسی نعمت کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیاجس کا نتیجہ ظلم اور استبداد نکلا۔ تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ انسان نے انسان پر جتنے ظلم کیے ہیں ان میں سب سے بڑا ظلم انسان کو غلام بنانے کا ہے۔ دور قدیم ہی سے انسان کو غلام بنانے کا رواج رہا ہے۔
غلامی کیا چیز ہے؟ غلامی ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جس انسان کے پاس زندگی کے زیادہ ترامورسرانجام دینے میں یا مختلف فیصلہ جات کرنے میں خود مختار نہ ہو، بلکہ یہ اختیار کسی اور کے ہاتھ میں ہو، اور اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارتا ہو۔
بنیادی طور پر غلامی کی دو اقسام ہیں ۔ 1 جسمانی غلامی ۔ 2 ۔ ذہنی غلامی
جسمانی غلامی میں ایک انسان یا ایک گروہ مختلف ذرائع سے دوسرے انسانوں کے جسم پر کنٹرول حاصل کر کے اسے اپنا قیدی بنا لے تو یہ جسمانی غلامی کہلاتی ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ کوئی کسی کو اغوا کر کے یا جنگ میں قید کر کے اپنا غلام بنا لے۔ اس کے برعکس جب کوئی شخص /گروہ /قوم نفسیاتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے دوسرے انسانوں کو اپنے ہی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے ذہنی غلام کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں غلاموں کے ساتھ جانوروں جیسا یا جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا تھا اور غلاموں کی گردنوں میں زنجیروں کے طوق ڈال کر باندھ دیے جاتے تھے ( اٹالین فلم گوڈبائی انکل ٹوم میں جسمانی غلامی کو ، اور غلاموں کے ساتھ کیے گئے مظالم کو کافی وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے)۔ ابتدائی ادوار میں جسمانی غلاموں سے مختلف کام کروائے جاتے مثلاً گھر کے کام کاج، زراعت و کھیتی باڑی، کان کنی وغیرہ ۔ صنعتی دور شروع ہونے کے بعد انسان کو بھی مشین کی طرح استعمال کیا۔
صنعتی دور میں مشین سے پیدا ہونے والی مصنوعات کو دوسرے ممالک میں فروحت کرنے اور وہاں پر مستقل مارکیٹس قائم کرنے کے لیے طاغوتی قوتوں نے تیسری دنیا کے ممالک پر قبضہ کرنا شروع کیا اور وہاں پر اپنی کالونیاں بنا کر غریب اقوام کو غلام بنا لیا۔ پھر اپنے کارخانوں کو خام مال مہیا کرنے کے لیے ان ممالک کے وسائل کو لوٹنا شروع کیا اور وہاں کے لوگوں پر ٹیکسوں کے بوجھ ڈال کر لاغر کر دیا۔ ان کی ایک مثال ہندوستان کی ایسٹ انڈیا کمپنی کی ہے ۔ 78 -1876 جنوبی ہندوستان میں قحط کی وجہ سے لگ بھگ 70 لاکھ لوگ مر گئے تھے لیکن انگریز اس زمانے میں بھی ہندوستان سے غلہ برآمد کرتے رہے۔ بنگال جو ہندوستان کا خوشحال ترین علاقہ تھا، میں قحط کی وجہ سے ایک کروڑ لوگ لقمہ اجل بن گئے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد اُس دور کے سامراج ، برطانیہ نے غلام ممالک کو علامتی آزادی دی اور وہاں کے آلہ کار لوگوں کو سرمایہ دار اور جاگیردار بنا کر حکومتیں ان کے حوالے کر دیں،اور ان ممالک میں غلامی کے ایک نئے دور کا آغاز شروع کر دیا اس غلامی کو ذہنی یا نفسیاتی غلامی کہتے ہیں ۔ غلامی کے اس دور میں عام انسان کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ آ یا وہ آزاد ہے یا غلام ؟ بظاہر وہ انگریز کے تسلط سے آزاد دیکھائی دیتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ ذہنی غلام ہوتے ہیں۔ ان ممالک میں ملکی نظام سامراج کا ہی چلتا ہے ۔
غلامی کی بنیادی طور پر تین وجوہات ہوا کرتی ہیں: غربت، جنگ، اور جہالت۔ پہلے ادوار میں لوگوں کو زیادہ تر جسمانی غلام بنا یا جاتا تھا لیکن موجودہ دور میں ذہنی غلامی کے ذریعے غریب اقوام کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ذہنی غلامی مسلط کرنے کے لیے طاغوتی قوتوں کا سب سے مؤثر حربہ یہ ہے کہ غریب ممالک کو غریب ہی رکھا جائے ۔ غربت کو اگر غلامی کی ماں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ غربت کے باعث بہت سے انسانوں کو بنیادی ضروریات کے حصول کے لئے دوسروں کا محتاج ہونا پڑتا ہے۔ غربت میں گھرے ہوئے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ذہنی غلامی سے نجات حاصل کریں۔ آلڈس ہکسلے نے اپنی کتاب ’’بریونیو ورلڈ ‘‘ میں لکھا ہے کہ’’اب حکومتیں عوام کو جبر کے ذریعے نہیں بلکہ ان کی اپنی رضامندی کے ذریعے کنٹرول کریں گی ‘‘ کیونکہ وہ ذہنی لحاظ سے اتنے پسماندہ ہونگے کہ ان کے لیے آزادی اور غلامی میں تمیز کرنا مشکل ہوجائے گا۔
آزادی انسان کا بنیادی حق ہے اور انسان کی سب سے بڑی قوت اس کی ذہنی و فکری آزادی ہے ۔ جب انسان ذہنی طور پر آزاد ہو تو وہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ جو قوم جسمانی طور پر غلام اور ذہنی طور پر آزاد ہو، وہ بہت جلد جسمانی آزادی حاصل کر لیتی ہے ۔ذہنی غلامی میں مبتلا قوم اپنے آپ کو غلام نہیں سمجھتی۔ اس لیے آزادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ہم جسمانی طور پر اگرچہ آزاد ہیں مگرمغرب کے ذہنی غلام ہیں اس لیے جب تک ہم اپنے آپ کو ذہنی طور پر آزاد نہیں کرتے اس وقت تک آزادی کی منزل بہت دور ہے۔
نبوت ملنے کے بعد رسول اللہ ﷺ کا سب سے پہلا مشن انسانوں کو ذہنی اور فکری غلامی سے نجات دلانا تھا۔ اور حضورﷺ بعثت کے 10سال تک اپنی جماعت کو ذہنی غلامی سے نکالنے کی جدوجہد کرتے رہے۔ باقی احکامات دسویں نبوی سے نازل ہونا شروع ہوئی۔ آج بھی انسانیت ذہنی طور پر غلام ہے، چنانچہ انسانیت کو ذہنی غلامی سے نکالنا آج سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ذہنی ارتقاء کے بغیر موجودہ دور میں حالات کا مقابلہ انتہائی مشکل ہے۔ ذہنی غلامی سے نکلنے کے لیے وہی طریقہ کار استعمال کیا جائے جو حضورﷺ نے اختیار کیا تھا۔ ذہنی غلامی کے دور میں یہ انتہائی مشکل کام ہے کہ لوگوں کو ذہنی غلامی سے نکالا جائے، چنانچہ اس کے لیے نبوی ﷺطریقہ یہ ہے کہ سوسائٹی کے وہ لوگ جو ذہنی لحاظ سے اتنے مفلوج نہیں ہیں اور ذہنی غلامی کے دور میں انہوں نے اپنی فکر کی حفاظت کی ہے ان کا فرض بنتا ہے کہ وہ سوسائٹی کے باصلاحیت لوگوں کو ذہنی غلامی سے نکالنے کے لیے جدوجہد کریں اور جب سوسائٹی میں ایک جماعت ایسی پیدا ہوجائے جو ذہنی لحاظ سے آزاد ہو ، تو وہ اپنا قومی نظام رائج کرکے باقی لوگوں کو بھی ذہنی غلامی سے نجات دلاسکتے ہیں اور پھر بین الاقومیت میں قدم رکھ کر پوری انسانیت کو ذہنی غلامی سے آزاد کرواسکتےہیں۔

مناظر: 552
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 13, 2022

عمران خان کا یہ قصور کم نہیں تھا!


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ