شنگھائی
چین کا یہ شہر معاشی، مالی، تجارتی، اور شپنگ کی صنعت کے لیے سب سے اہم ہے۔ پچھلے 25 سال کی معاشی جدوجہد کے نتیجے میں یہ شہر اس مقام پہ پہنچا ہے۔ شنگھائی میں کمیونیکیشن، گاڑیوں، الیکڑونکس، سٹیل، پیڑوکیمکلز اور بائیومیڈیسن بنتی ہیں۔ اس کے ساتھ جڑے ہوئے شہروں میں ننگبو اور ہانگجو ہیں، جن کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات ہیں۔
بیجنگ
شنگھائی کے بعد، بیجنگ چین میں ایک اور معروف شہر ہے جو زیادہ تر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ پر توجہ مرکوز کرتا ہے. یہ بائیو انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے رہنماؤں میں سے ایک شہر ہے۔
تیانجن
بیجنگ اس کی سسٹر شہرہے، تیانجن ایک اور مینوفیکچرنگ دیو ہے. یہ شہر ایرو اسپیس اور ایوی ایشن، موبائل فون، آٹوموبائل، اور متبادل توانائی کی مصنوعات میں رہنما ہے.
گوانگزو
گوانگزو چین کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک ہے. شہر کے مینوفیکچررز زونوں میں ہزاروں فیکٹریاں ہیں، اور یہ فیکٹریاں ضروریات زندگی کی ہر چیز تیار کرتی ہیں. 1990 کے بعد افریقی ممالک کے تاجر ادھر آنا شروع ہو گئے تھے اور یہ سلسلہ آج تک جار ی ہے. وہ گوانگزو اس لیے آتے ہیں کیونکہ یہاں سامان کم قیمت پہ مل جاتا ہے. اس کے بعد مختلف چینی مینوفیکچررز اور افریقی تاجروں کے درمیان متعدد شراکت داری کے معاہدات طے پا گئے ہیں. کاروبار کے بعد شادیاں اور ذاتی تعلقات بھی قائم ہو گئے ہیں۔
شینزین
آخر میں شینزین شہر کا بتاتا چلوں، یہ شہر چین اور دنیا بھر کے بڑے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ مراکز میں ایک ہے. یہ 12 ملین افراد کا شہر ہے. اگر آپ الیکٹرانکس سے متعلق کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو شینزین ایک بہت اچھی جگہ ہے.
https://www.itimanufacturing.com/news/the-5-largest-cities-in-china-for-manufacturing