• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
کامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہدکامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہدکامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہدکامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہد
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

کامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہد

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • کامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہد
اپنی زندگی میں صبر، برداشت اور فعالیت کیسے پیدا کریں؟ — تحریر: قاسم علی شاہ
مارچ 10, 2017
مولانا عبید اللہ سندھی ایک مختصر تعارف — تحریر: شاہد خان
مارچ 11, 2017
Show all

کامیابی کے رموز و علامات — تحریر: ابو اشہد

کامیاب ہونا اتنا مشکل نہیں، لیکن زندگی میں بہت زیادہ کامیابیاں اکھٹےکرنا ضرور غیر معمولی ہے۔ اکھٹے کرنے سے مراد میرا ہر اس بندے کو ساتھ ملانا جو مستقبل میں اجتماعی کارگزاری کے لئیے ساتھ چلنا جانتا ہو ۔یہ بات ہمیشہ ذہن نشین کر لینی چاہئیے کہ کہیں بھی کوئی جادوئی چھڑی موجود نہیں، جس کو ہلا کر کوئی آپ کو کامیاب بنا سکیں اور نہ ہی مشورہ تمام افراد پر کام کرتا ہے ۔لیکن کامیاب افراد کی کچھ علامات، چند نشانیاں ایسی ہیں جو دنیا بھر میں یکساں ہیں۔ ان کے بارے میں ہم ضرور جان سکتے ہیں۔ اگر آپ کے اندر یہ نشانیاں پائی جاتی ہیں تو مبارک ہو، آپ بہت بڑے آدمی بنيں گے۔
(۱) دوسروں کی کامیابی پر خوشی-
کسی بھی ادارے کی یا تحریک کی ٹیم اپنے باصلاحیت اراکین کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہے، جہاں لوگ اپنے ساتھیوں کی خوشی کے لیے ایثار اور قربانی کرنے کو تیار ہوں۔ یہ لوگ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں، اپنے کردار کو جانتے ہیں، ذاتی اور اجتماعی اہداف مقرر کرتے ہیں اور ہر رکن کی کامیابی کو اہمیت دیتے ہیں، اور ایک دوسرے کو مثبت انداز میں مانیٹر کرتے ہیں، دوسرے کی ناکامی اس کی وجوہات پر ایک دوسرے سے بحث کرتے ہیں اور ناکامی پر خوش ہونے کی صفت رکھنے والے کبھی بڑے آدمی نہیں بن سکتے۔
(۲) نئے تجربات کا شوق
اصول کا اطلاق قوم کے ساتھ ساتھ انفرادی سطح پر بھی ہوتا ہے۔ نت نئے تجربات کا شوق جہاں آپ کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے وہیں جلد ہی کسی ایک کام سے اُکتا جانے سے نئی راہیں اور منزلیں بھی کھلتی ہیں۔ اگر مہم جوئی اور تجسس کی اس فطرت کو بہتر انداز میں استعمال کیا جائے تو اس سے معاشرے کو مجموعی طور پر فوائد مل سکتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ نئے تجربات کا شوق ہر کامیاب شخص میں پایا جاتا ہے۔
(۳) زندگی کو جینا
کچھ لوگ اپنے کام اور زندگی کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اس کوشش میں شاید وہ کامیاب تو ہو جاتے ہوں لیکن اپنی صلاحیتوں کا پوری طرح استعمال نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے کم از کم ایک دوڑ میں تو پیچھے رہ ہی جاتے ہیں۔ بڑے بوڑھے کہا کرتے تھے کہ’’مرد کی شکل نہیں کام دیکھا جاتا ہے،‘‘ تو آپ بھی اسی مقولے کو اپنائیں اور کام کو اپنی زندگی بنائیں اور اسے ایسے گزاریں جیسے یہ گزرتی ہے۔ اس میں خود سے توازن پیدا کرنے کی کوشش مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ یہ بات تمام کامیاب افراد میں یکساں ہے۔
(۴) دوسروں کا احساس
اسلام دوسروں کا احساس کرنے کی تعلیم دیتا ہے اور یہی کامیاب لوگوں کی نشانی بھی ہے۔ وہ سامنے والے کی جگہ خود کو رکھ کر دیکھتے ہیں اور پھر فیصلہ کرتے ہیں۔ کامیابی کوئی آگے سے آگے جانے والی لکیر نہیں بلکہ یہ ایک دائرہ ہے۔ چاہے آپ عروج پر ہوں، لیکن آپ کی اَنا بھی ویسے ہی بڑھتی جا رہی ہو تو یہ دائرے میں گھوم واپس آپ کے پاس آئے گی۔
(۵) خود کو ثابت کرنا
عام لوگوں کی عادت کیا ہوتی ہے؟ دوسروں کو غلط ثابت کرنا، لیکن کامیاب لوگوں کی نشانی ہے یہ خود کو اپنے سامنے ثابت کرتے ہیں۔ اس لیے آئینے کے سامنے کھڑے ہوں، خود سے سوال کریں اور پھر اس کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں۔ اس سوچ کی وجہ سے انہیں اپنی ترجیحات طے کرنے میں مدد ملتی تھی۔
(۶) کام، کام اور صرف کام
ایک شوشا یہ چھوڑا جاتا ہے کہ ہفتے میں 40 گھنٹے سے زیادہ کام کرنا تخلیقی صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایسا ہوگا، لیکن کیا آپ اس طرح خود کو محدود کرکے غیر معمولی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں؟ اس کا جواب ہاں میں نہیں ہوگا۔ کامیاب لوگ کام میں عقل کا استعمال کرتے ہیں اور دوسروں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ وقت سب کے پاس برابر ہے، ہو سکتا ہے عقل بھی ہو اور صلاحیت بھی، لیکن کچھ لوگ زیادہ آگے کیوں نکل جاتے ہیں؟ کیونکہ وہ محنت پر یقین رکھتے ہیں۔

(۷) پیسہ،انعام نہیں ذمہ داری
ایک مرتبہ پیسہ مل جائے تو شاندار بنگلہ، بہتر سے بہتر کار خریدنا اور اپنی مرضی کی کئی چیزیں حاصل کرنا سب کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن کامیاب لوگ پیسے کو انعام نہیں سمجھتے، وہ اسے ذمہ داری گردانتے ہیں۔ وہ اسے رسوخ بڑھانے، ورکرں کو انعام دینے اور انہیں مزید آگے پہنچانے اور جس معاشرے میں وہ کام کر رہے ہیں اسے لوٹانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح وہ نہ صرف اپنی بلکہ کئی اور لوگوں کی زندگیاں بھی بہتر بناتے ہیں۔
(۸) خود کو’’خاص‘‘نہ سمجھنا
یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر شخص اپنا مینیجر خود ہے۔ ہر کوئی اپنا اپنا راگ بجا رہا ہے اور اپنی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر اور ناکامیوں کو چھپا کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ اور حقیقی کامیاب لوگ کون ہیں؟ جو اپنی کامیابی کو ارادوں، مستقل مزاجی اور عمل درآمد کا نتیجہ سمجھتے ہیں لیکن ساتھ ہی دیگر محرکات کو بھی اس کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں، جیسا کہ اچھے استاد، بہترین ورکرز اور قسمت کا عمل دخل۔ یعنی وہ خود کو ’’کچھ خاص‘‘ نہیں سمجھتے۔ یہی وجہ ہے کہ حقیقی بڑے لوگ بہت حقیقت پسند اور بااخلاق ہوتے ہیں۔
(۹) کامیابی عارضی، عزت مستقل
یہ وہ اصول ہے جو ہر کامیاب شخص جانتا ہے کہ کامیابی عارضی ہو سکتی ہے لیکن عزت اور احترام مستقل ہوتا ہے۔ اپنے ورکروں کو اچھے مواقع بہتر فوائد دینا اچھا عمل ہے لیکن ورکرز اور عام لوگوں کو اس سے زیادہ عزت و احترام کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے جواب میں آپ بھی دلوں پر راج کرتے ہیں۔

مناظر: 221
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جون 8, 2022

حقیقی لیڈر شپ کیا ہوتی ہے؟


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ