• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر  (تبصرہ)صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر  (تبصرہ)صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر  (تبصرہ)صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر  (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر (تبصرہ)
سب کچھ ممکن ہے: رہونڈا بائرن (تبصرہ)
فروری 8, 2022
سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل (تبصرہ)
فروری 8, 2022
Show all

صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر (تبصرہ)

’’صد یوں کے راز‘‘ ایک سیلف ہیلپ کلا سیک ہے۔ جسے رابرٹ کو لیئرنے لکھا ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ پرُ خیز ہے یہ خود شنا س اور کا ئنا تی سچائیوں سے ایک بھر پور خزانہ ہے۔ اس کا ہر صفحہ آپ کو کا میابی کی تحریک دیتا ہے۔ یہ کتاب ’’سیلف ہیلپ بکس ‘‘کی درجہ بندی میں خوشحالی حاصل کرنے کے لیے ایک کلاسیک کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر آپ ایک کا میاب زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ کتاب آپ کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔
رابرٹ کولیئرکا انداز مکالماتی ہے اور کسی نقطہ کو سمجھانے اور واضح کرنے کے لیے وہ اسے دہرانے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ آپ ایک دفعہ شروع کر نے کے بعد اسے ختم کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ اس کا انداز بیان آسان اور پُرکشش ہے۔ یہ کتاب آپ میں جو ش اور ولولہ بھر دے گی۔ اِسے پڑھنے کے بعدبہت سے کام جنہیں آپ نا ممکن سمجھتے تھے وہ کر نا ممکن ہوجا ئیںگے۔
کتاب کے آخر میںوہ منتخب خطوط بھی دیئے گئے ہیں جن میں قارئین نے رابرٹ کولیئر کو آگاہ کیاہے کہ کس طرح (The secret of ages)نے ان کی زندگی بدل ڈالی۔ پہلی بار کتاب کا مطالعہ کرنے سے یہ جاننا مشکل ہے کہ کس طرح اس نے لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا۔ لیکن جب آپ اس کتاب سے سچے قاری کا سا رشتہ قائم کرلیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ اس کا پیغام کہ آپ اپنی تقدیر کے خود مالک ہیں بہت ہی مؤثر ہے اور کتاب میں ایسے حقائق موجود ہیں کہ اگر آپ ان پر عمل کریں تو آپ کو حسب خواہش کامیابی نصیب ہو سکتی ہے ۔
کا میابی کا جذبہ بر قرار رکھنے کے لیے ایسی کتابیں پڑھنا بہت ضروری ہیں۔ اس سے آپ کو ایک نئی توا نائی ملے گی۔ نئے آئیڈیاز ملیں گے۔اورآپ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ کا میا بی کو کیسے حاصل کیا جا ئے ؟اس کتاب میں ایسے طریقوں کو واضح کیا گیا ہے ، جن کے ذریعے آپ اپنی قا بلیتوں کو نکھا رتے ہوئے اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے علا وہ کا میا بی کے حصول کے لئے قدرتی قوا نین کی مدد سے آپ کی بھر پور مدد کی گئی ہے۔ ان معلومات کے سہارے آپ اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں۔ جن کی مدد سے آپ نہ صرف اپنی کامیا بی اور ناکا می کا بخو بی موازنہ کر سکتے ہیں۔ بلکہ آپ اپنی بیماری ، صحت ،خوشی اورغم تک کی وجہ معلوم کر سکتے ہیں۔اس کتاب میں شامل تمام سنہرے اصول آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر قا بو حاصل کر تے ہوئے آپ کو کا میابی کے قریب لے جا تے ہیں۔ ان تمام اصو لوں کی مدد سے آپ اپنی موجودہ زندگی کو ایک نیا انداز دے سکتے ہیں۔ اس طریقے سے ٓاپ اپنے ذہن میں چھپی ہو ئی صلاحیتوں کو برو ئے کار لاتے ہوئے اپنے دماغ کی طاقت کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس کتاب میں وہ تمام قیمتی مواد شامل کیا گیا ہے۔ جوآپ کو کا میاب افراد کی صف میں لاکھڑا کر ے گا۔ تا کہ آپ اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم تجر بات کا لطف اٹھا سکیں۔
اس کتاب کا بنیادی مقصد آپ کو کا میابی کی وہ منزل دکھا نا ہے۔ جس کے آپ خواب دیکھتے ہیں یہ کتاب محدود وسائل اور پیچیدہ حالات سے نمٹے ہو ئے منزل تک پہنچنے کا درس دیتی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ خود کہیں گے کہ یہ کتاب کامیا بی کے حصول پر ایک جامع اور مستند تحقیق ہے۔ یہ کتاب ’’ صدیوں کے راز‘‘ کہنے کو ایک کتاب ہے لیکن اس میں زندگی میں کامیابیاں حاصل کر نے کے وہ سنہری اصول بیان کئے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ ایک کامیاب و پر اعتماد زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ یہ کو ئی بات نہیں کہ آپ کیا کر تے ہیں اصل بات یہ ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔
اس پوری کتاب میں بار بار اس بات کی وضاحت کی گئی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ذہانت و عقل عطا کر کے اشرف المخلو قات بنا یا ہے اور اُسے زمین پر اپنا نائب بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ خالق کا ئنا ت ہے۔ وہ بے شمارر و لا تعداد صفات کا ما لک ہے اس نے اپنی کچھ صفات اپنے بندوں کو بھی و دیعت کر دی ہیں۔

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

The Secret of Ages صدیوں کے راز

مناظر: 589
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ