• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل  (تبصرہ)سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل  (تبصرہ)سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل  (تبصرہ)سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل  (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل (تبصرہ)
صدیوں کے راز: رابرٹ کولیئر (تبصرہ)
فروری 8, 2022
جیتنے والوں کی طرح سوچئے: ڈاکٹر ولاٹر ڈوئیل (تبصرہ)
فروری 8, 2022
Show all

سوچئے اور امیر ہوجائیے: نپولین ہل (تبصرہ)

یہ کتاب 25سال کےعلم،تجربے، مشاہدے اور تجزیے کا نچوڑ ہے اس کتاب کو لکھنے میں 25 سال صرف ہوئے۔ جس میں تقریباً 500کامیاب لوگوں سے بات چیت اور انٹرویوز کر کے کاروباری رازوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ مصنف کے خیال میں اگر اس کتاب کے بنیادی تصورات کو سکول و کالجز میں تعلیم کا حصہ بنا لیا جائے تو دنیا کے تعلیمی نظام یکسر تبدیل ہو جائیں گے۔ وہ آج تک جو کچھ اپنے تعلیمی اداروں میں پڑھا رہے ہیں اسے ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
یہ کتاب کب آپ کے کام آئے گی؟ جب کبھی آپ حوصلہ ہار گئے ہوں،جب آپ کو ایسی مشکلات پیش آگئی ہوں جنہوں نے آپ کی روح ہی کھینچ لی ہو،جب آپ کوششوں کے باوجود ناکام ہو رہے ہوں،جب بیماری اور جسمانی معزوری آپ کی راہ میں حائل ہوگئی ہووہاں یہ کتاب آپ کا ہاتھ تھامے گی اور آپ کو اس بحران سے باہر لے آئے گی۔ مصنف نے اس کتاب میں جس راز کو افشاء کیا ہے اسے یونائیٹڈ سٹیٹس سٹیل کارپوریشن کے بانی،سٹورٹ آسٹن وئیر،جینگز اینڈولف رکن امریکی کانگرس،صدر ولسن نے دوسری جنگ عظیم میں،منیوئل ایل نے فلپائن کو آزاد کروانے میں اس راز اور فارمولے کو استعمال کیا ہے۔ مصنف نے اس فارمولے کو کتاب میں جگہ جگہ بیان کیا ہے لیکن اس کے اطلاق اور پہچان کو قاری کی جستجو اور تلاش پر چھوڑدیا ہے۔ مصنف کے خیال میں یہ اس وقت بہتر کام کرتا ہے جب اسے نام بتائے بغیر بے نقاب کر کے نظروں کے سامنے رکھ دیا جائے۔ مصنف کہتے ہیں مجھے آج تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس نے اس راز کو استعمال کیا ہو اوراس نے اپنی فیلڈ میں قابل ذکر کامیابی حاصل نہ کی ہو۔آپ اس کتاب سے نہ صرف کیا کرنا ہے بلکہ کیسے کرنا ہے بھی سیکھ جائیں گے۔ استقامت اور ہمت سے پوری کتاب پڑھ ڈالیے پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ کتاب کی اہمیت کا اندازہ امریکہ کی چند معروف شخصیات کے خیالات سے لگایا جاسکتا ہے جو کتاب کے شروع میں دیئے گئے ہیں کہ انہوں نے اس کتاب کو کیا اہمیت دی ہے۔
یہ کتاب بالکل نچلی سطح یعنی صفر سے آغاز کرنے والے500سے زائد انتہائی دولت مند افراد کے تجربات ہم تک پہنچاتی ہے۔ امارت کے بدلے ان کے پاس فکر، خیالات اور منظم منصوبوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔ یہاں آپ کو پیسہ بنانے کا مکمل فلسفہ ملے گا جو50سالوں میں امریکی عوام میں معروف انتہائی کامیاب افراد کی حقیقی کامیابیوں سے ترتیب یامرتب کیا گیاہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ کیاکرنا ہے اوراسے کیسے کرنا ہے!
اس میں مکمل ہدایات ہیں کہ آپ نے اپنی ذاتی خدمات کیسے فروخت کرنی ہیں۔ یہ اپنی ذات کا تجزیہ کرنے کا کامل نظام فراہم کرتا ہے، جو آپ پر فوری واضح کردے گا کہ ماضی میں آپ اور’’دولت‘‘ کے درمیان کونسی چیز حائل تھی۔ یہ فلسفہ اینڈریو کارنیگی کا ذاتی کامیابی کا مشہور فارمولا بیان کرتا ہے جس سے اس نے نہ صرف اپنے لیے لاکھوں ڈالر بنائے بلکہ کئی لوگوں جنہیں اس نے اپنا راز بتایا کو بھی کروڑ پتی بنادیا۔
غالباً آپ کو کتاب میں موجود تمام اصولوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان پانچ سوافراد جن کے تجربات پر یہ کتاب مبنی ہے، ان کو بھی تمام کی ضرورت نہیں تھی، مگر اپنے ہدف کی جانب آغاز کرنے کے لیے آپ کو ایک خیال، منصوبے یا تجویز کی ضرورت ہے۔ کتاب میں کہیں نہ کہیں آپ کو یہ محرک مل جائے گا۔
کتاب لکھنے کی تحریک اینڈریوکارنیگی نے لاکھوں ڈالربنانے اور عملی زندگی سے کنارہ کش ہونے کے بعد دی۔ کتاب اس شخص نے لکھی جس پر کارنیگی نے اپنا دم بخود کردینے والا راز فاش کیا۔ یہ وہی شخص ہے جس کوپانچ سودولت مند افراد نے اپنی دولت کا راز بتایا۔زیرنظر کتاب میں مالی خود مختاری کے لیے وافر دولت اکٹھی کرنے کے خواہش مند ہرشخص کے لیے پیسہ بنانے کے13لازمی اصول ہیں۔
کتاب کو تحریر کیے جانے سے قبل25برس کی شبانہ روز محنت سے کی جانے والی تحقیق کے بارے میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دس لاکھ ڈالر سے کم لاگت سے ہو بہو ایسی ہی تحقیق نہیں کی جاسکتی۔ مزید برآں اس میں پائے جانے والے علم کی کسی بھی قیمت پر نقل مطابق اصل تیار نہیں کی جاسکتی کیونکہ معلومات فراہم کرنے والے پانچ سوافراد میں نصف سے زائد افراد کتاب کی اشاعت تک وفات پاچکے تھے۔ اور اس وقت تک تو مصنف سمیت اس کتاب کے سارے کردار اللہ کے حضور پیش ہوچکے ہیں۔
اس کتاب میں وہ راز ہے جس کو ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے عملی طورپر پرکھا ہے۔ کارنیگی کی رائے تھی کہ وہ جادوئی فارمولا جس نے اس کو بے پناہ مال و دولت دیا ان افراد تک پہنچایا جائے جن کے پاس اس تحقیق کے لیے وقت نہیں ہے، کہ لوگ پیسہ کیسے بناتے ہیں۔انہیں امید تھی کہ ہرشعبے سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین کے تجربات کے ذریعے میں اس فارمولے کوپرکھ کر صحیح ثابت کروں گا۔ وہ سمجھتے تھے کہ سکولوں اورکالجوں میں اس فارمولے کوپڑھایاجانا چاہیے۔ ان کی رائے میں اگر اس کوصحیح طور پر پڑھایا جائے تویہ تعلیمی نظام کو یکسر بدل ڈالے گا اور سکول میں تعلیم کا دورانیہ معمول سے نصف رہ جائے گا۔

مصنف کے خیالات

راز جس کا میں حوالہ دے رہا ہوں اس کا کتاب میں تقریباً سو بار ذکرکیا گیا ہے۔اسے براہ راست ظاہر نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ اس وقت زیادہ بہتر طور پر کام کرتا ہے جب اسے محض بے نقاب کرکے نظروں کے سامنے رکھ دیا جائے جہاں سے جو لوگ تیارہیں اوراس کے متلاشی ہیں اسے اٹھالیں۔ یہی وجہ ہے کہ کارنیگی نے فارمولے کا مخصوص نام لیے بغیر خاموشی سے میری جانب اچھال دیا تھا۔ اگر آپ اس کے استعمال کے لیے تیار ہیں،آپ اس رازکو ہر باب میں کم ازکم ایک بار پہچان لیں گے۔ اگر آپ تیار ہیں تو کاش میں آپ کو یہ بتا سکتا کہ آپ اس راز کو کیسے جانیں گے۔ اگر میں نے بتادیا تو آپ اس راز کو کیسے جانیں گے۔ اگر میں نے بتادیا تو آپ اس فائدے سے محروم ہوجائیں گے جو آپ اسے خود دریافت کرنے پر حاصل کریں گے۔ کتاب کامطالعہ کرتے ہوئے یہ بھی یاد رکھیے کہ یہ افسانوی باتوں سے نہیں حقائق سے متعلق ہیں۔ اس کا مقصد وہ عظیم عالمی سچائی پہنچانا ہے جس کے ذریعے تمام تیار افراد نہ صرف کیا کرناہے بلکہ کیسے کرنا ہے سیکھ سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ آغاز کرنے کے لیے درکار تحریک بھی حاصل کرسکیں گے۔ کتاب کو پڑھنے سے قبل اگر آپ اس حقیقت کو سمجھ لیں کہ یہ تفریح کے لیے نہیں لکھی گئی تھی توآپ کے لیے بہت مفید ہوگا۔ آپ اس کتاب کے مندر جات ایک ہفتے یا ایک ماہ میں اچھی طرح ہضم نہیں کرسکتے۔

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Think And Grow Rich سوچئے اور امیر ہوجائیے

مناظر: 287
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ