ماسٹر صا حب زرا کم سنتے تھے
آج اخلاقیات پر سبق دے کر
کرسی پر آنکھیں موند کر بیٹھ گئے
بچے سرگو شیا ں کرنے لگے
ما سڑ صا حب کہا ں سن پا ئیں گے
ما سڑ جی کے گھر ٹی وی نہیں؟
اخبا ر نہیں پڑھتے ؟
چلے ہمیں اخلا قیات کا درس دینے
انہیں تو ٹریکڑ ٹرالی والی بات کا بھی نہیں پتا ہو گا
چھوڑو ان کو تو ــ’’شلوار‘‘ والے قصے بھی سنا ئی نہیں دیتے ہوں گے
اُس دن دیکھا مُکا کیسا پڑا
ارے وہ مکے سے پہلے کیا بات ہو ئی تھی بھلا
ما سڑصاحب پہلو بدلتے سوچنے لگے
کا ش اُن کی سماعت تھوڑی اور کم ہو تی۔
مناظر: 139