انتخابات قریب آتے ہی گائوں کی چو پال پھر سے آباد ہو چکی تھی
تین نسلوں سے ایم این اے رہنے والے خاندان کے چشم و چراغ
دھڑا دھڑ عوامی مسا ئل سن رہے تھے ۔
نذیر ، چوہدری صا حب کو متو جہ پا کر بولا
’’میرے بچو ں پر قرض بڑھتا ہی جا رہا ہے ــ‘‘
تمھا رے تو خاندان میں سے بھی کسی نے قرض نہیں لیا
صا حب !آپ کے اجداد کے سیا سی ،سرکا ری قرضے میرے بچو ں کو ہی چُکانے ہیں
بات سمجھ کرپہلو بدلتے، خفت مٹاتے ہو ئے چوہدری صا حب بولے
اب پڑتا ل ہو رہی ہے سب واضح ہو جا ئے گا
جناب! یہی تو مسئلہ ہے ان تحقیقا ت کے اخراجات کا بوجھ بھی میرے ہی بچوں پر پڑے گا ۔
مناظر: 77