• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
پاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شادپاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شادپاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شادپاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شاد
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

پاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شاد

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • پاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شاد
ہمارے سماجی حالات اور نفسیاتی الجھنیں — تحریر: نوید خان
اکتوبر 18, 2016
کفن — تحریر: منشی پریم چند
اکتوبر 20, 2016
Show all

پاکستان بازیچہ اطفال تقریب رو نمائی — تحریر: محمد عباس شاد

جناب مرزا جاوید اقبال صاحب کی کتاب “پاکستان بازیچہ اطفال” کی تقریب رو نمائی 17 اکتوبر 2016 کو باغ جناح میں قائداعظم لائبریری کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی. جس میں مہمان خصوصی جناب مجیب الرحمن شامی اور صدر نشست جناب ڈاکٹر ظہیر احمد بابرڈی جی لائبریریز پنجاب تھے جب کہ مقررین میں جناب نعیم مرزا سی ای او آواز ریڈیو نیٹ ورک پاکستان. جناب عابد حسین عابد جنرل سیکرٹری انجمن ترقی پسند مصنفین پنجاب اور راقم(محمد عباس شاد) بحیثیت ناشر اور چیئرمین دارالشعور پبلیکیشنز، لاہور شریک ہوئے. مہمانوں نے مصنف اور کتاب سے متعلق اپنا اپنا اظہار خیال کیا. مقررین نے  مصنف اور ناشر کو خراج تحسین پیش کیا. جناب ڈاکٹر ظہیر احمد بابر نے کہا کہ یہ کتاب ہمارے علمی ذخیرے میں ایک عمدہ اور قابل قدر اضافہ ہے. مصنف نے جس محنت اور لگن سے اسے سر انجام دیا ہے وہ ملک اور قوم کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں اور ہم ان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مزید اس طرح کے گراں مایہ تحفے قوم کو پیش کرتے رہیں گے . اور ہماری لائبریریز کی رونق بڑھاتے رہیں گے . یہ ان کا نئی نسل پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے سارے تجربات ایک کتاب کی شکل میں قوم کے سامنے رکھ دیئے ہیں  اور آنے والی نسلیں اس سے فیضان ہوتی رہیں گی.

مرزا محمد نعیم جو مصنف کے برادر نسبتی ہیں اور اس تقریب کے روح رواں تھے. انہوں نے کہا کہ میرے بھائی مرزا جاوید اقبال جب ریٹائرڈ ہوئے تو وہ بہت پرجوش تھے کہ وہ اپنے علم اور تجربات سے اپنے ملک اور قوم کی ویلیو میں کچھ نہ کچھ ایڈ کریں. اس موضوع پر کتاب کی تخلیق کا سبب کینیڈا میں ان کے پڑوس میں یہودیوں کی وہ بستی بنی جس کے نظم ونسق سے وہ بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے یہودیوں کی تاریخ اور کلچر سے باہم واقفیت پہنچائی اور اس وقت دنیا پر یہودیوں کے اثرانداز ہونے کی وجوہات کا کھوج لگانا شروع کیا تو انہوں نے یہودیوں کی تاریخ سے متعلق ایسے ایسے انکشافات کیے جو صرف اسی کتاب کا حصہ ہیں اور وہ معلومات ہمیں عام کتابوں میں نہیں ملتیں .شاید اس کی وجہ مصنف کا عمر رسیدہ یہودیوں سے میل جول اور ان سے تبادلہ خیال بھی ہے.

راقم السطورنے بطور پبلشر مصنف کی محنت اور اسلوب نگارش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی اس کمپیوٹر ایچ میں کاپی اینڈ پیسٹ کے وسائل مہیا ہوجانےکے بعد کتاب لکھنا کوئی مشکل کام  نہیں رہا لیکن جینون اور حقیقی کتاب لکھنا آج بھی بہت مشکل ہے. کیونکہ کہ ایک حقیقی کتاب جس طرح محنت اور ری سرچ چاہتی ہے ہمارا مصنف وہ کرنا نہیں چاہتا. لیکن مرزا صاحب نے آج کے دور میں بھی حقیقی اور جینون کتاب کے تقاضے پورے کئے ہیں. میں نے عرض کیا کہ اس  کےتناظر میں یہودیت اور قوموں کا معاشی استحصال زیر بحث ہے اور رہے گا لیکن ایک بنیادی بات یہ پیش نظر رہے کہ ہر مذہب میں اچھے اور برے لوگ موجود ہیں موجودہ معاشی استحصال کے پیچھے کسی خاص مذھب کے بجائے اس بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کو قرار دیا جائے جس کےسبب دنیا کی بڑی آبادی بلا امتیازمذھب اس کے استحصال کا شکار ہے مجھے اس بات کا اعتراف ہے کہ بلاشبہ مصنف نے یہودیت اور ان کی تاریخ سے متعلق ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جس پر انہیں داد نہ دینا ناانصافی ہے.

عابد حسین عابد نے کہا کہ مصنف کی کاوش قابل تحسین ہے  کہ انہوں نے بیرون ملک رہتے ہوئے اپنے ملک کے عوام کو اس ملک میں ان پر مسلط اشرافیہ کو بے نقاب کیا. اس ملک میں ایک ایسا دونمبر طبقہ جمہوریت کے نام پر عوام پر مسلط ہے جس کا عوام اور اس دھرتی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے.

جناب مجیب الرحمن شامی نے تقریب سے مصنف کی غیر حاضری کو محسوس کرتے ہوئے لطیف پیرائے میں کہا کہ مصنف کی غیر موجودگی میں ہم سب ان کے لیے غائبانہ ایصال ثواب کررہے ہیں. انہوں نے مصنف کی تحقیقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج یہودیوں کی کامیابی کے پیچھے مصنف نے ان کے جس علم اور تجربے کو پیش کیا ہے مسلمانوں کو ضرورت ہے کہ وہ اس جدید دنیا میں نئی مہارتوں اور سائینسی علوم کو اپنی جدوجہد کا حصہ بنائیں.

مناظر: 206
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جولائی 11, 2022

عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ