• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
سیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شادسیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شادسیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شادسیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شاد
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

سیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شاد

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • سیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شاد
قطر، الجزیرہ اور خلیجی ممالک — تحریر: مدثرگل‎
جون 16, 2017
کل کا انتظار نہ کیجیے — تحریر: قاسم علی شاہ
جون 17, 2017
Show all

سیاسی جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیّت — تحریر: محمد عباس شاد

           پاکستان میں موجود جماعتوں میں تربیت کا فقدان اور موروثیت ایک اہم فیکٹر ہے۔ حقیقی سیاست قربانی، ایثار اور جاں فشانی سے عبارت ہوتی ہے، لیکن پاکستان ایک ایسا ملک ہے، جہاں سیاست ایک نفع بخش کاروبار کے طور پر متعارف کروائی گئی۔ جسے نہ صرف سیاست دان خودکرتے ہیں، بلکہ یہ نفع بخش کاروبار اپنی اولادوں کو بھی سکھاتے، پڑھاتے اور اپنا وارث بناتے ہیں۔ جبھی تو ہما رے ملک میں دنیا بھر کے بیش تر ملکوں سے زیادہ رجسٹرڈ پارٹیاں ہیں اور ہماری موجودہ سیاسی قیادت بڑے سیاسی لیڈروں کی اولادیں ہیں۔ مثلاً مفتی محمود مرحوم کی سیاست کو مولانا فضل الرحمن، عبدالصمد اچکزئی کی سیاست کو محمود اچکزئی، ولی خان کی سیاست کو اسفند یار، چوہدری ظہور الٰہی کی سیاست کو چوہدری برادران، بے نظیر کی سیاست کوان کے شوہرِ نامدار آصف علی زرداری چلارہے ہیں۔ جنرل ضیاء الحق کی جسمانی اور روحانی وراثت اعجازالحق اور شریف برادران کر رہے ہیں۔ اس فرسودہ طریقۂ کار کے مطابق اس ملک کے مستقبل کی مالک نئی قیادت بھی تیار ہوچکی ہے۔ جس میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بلاول بھٹو، نواز شریف کی مریم نواز، شہباز شریف کی حمزہ شہباز، چوہدری برادران کی سیاسی وراثت مونس الٰہی نبھائیں گے۔ سرمائے اور اقتدار کی درس گاہ میں تیار نومولود سیاسی قیادت کی طاقت کا اندازہ کَل کے ان بچوں کے سامنے ان پارٹیوں کے چغادری سیاست دانوں کے دو زانوں بیٹھنے یا دست بستہ کھڑے ہونے سے کیا جاسکتا ہے۔
        اگر ان لیڈروں کے ہمارے ملک کی سیاست میں داخل کیے جانے کی تاریخ پر نظر ڈال لی جائے تو یہ کسی بھی طور لیڈر شپ کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی ان کے پاس اپنی پارٹیوں کی حق رہنمائی کا جواز رہتا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ دلچسپ مثال ملک کی سابقہ خاتون وزیراعظم کے خاوند کا ایک پارٹی کا سربراہ بن جانا ہے۔ یقیناًیہ تاریخ کی ایک نادر مثال ہے کہ ایک جمہوری کہلانے والی پارٹی کے مستقبل کے سربراہ کے لیے ’’وصیت نامہ‘‘ دریافت کرلیا گیا اورپھر اسے حق قیادت کے لیے بنیادی دستاویز کے طور پر تسلیم بھی کروا لیا گیا۔ درحقیقت یہ ایک سیاسی پارٹی پر خاندانی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے اس کے اصل وارث کے جوان ہونے تک کا بندوبست تھا۔ پھر اس پر مستزاد یہ کہ وراثت کو ثابت کرنے کے کیسے کیسے حربے استعمال کیے جاتے ہیں کہ شاید ہی کوئی سیاسی وارث ہو، جو دو ذاتوں (Casts) کو اپنے نام کے ساتھ استعمال کرتا ہو، جیسے بھٹو اور زرداری۔ الغرض! ساری پارٹیاں تھوڑے تھوڑے فرق کے ساتھ اپنے دامن میں ایسی ہی بوالعجبیاں رکھتی ہیں۔ کسی لیڈر کو صوبے کے فوجی جرنیل نے دریافت کرلیا تو کسی نے فوجی آمر کی کوکھ سے جنم لیا اور کوئی کہیں اَور سطح سے قوم پر مسلط کردیا گیا۔ اس طرح سے ہماری یہ سیاسی کھیپ تیار ہوئی ہے۔ مولانا ابوالکلام آزادؒ نے کہا تھا کہ: ’’سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔‘‘ اگر وہ ہمارے عہد میں زندہ ہوتے تو شاید پاکستانی سیاست کو دیکھ کر اس میں دماغ کے استعمال کی بھی نفی کرتے۔
        اگر ان پارٹیوں کے تربیتی نظام پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں تربیت کا کوئی ایسا نظام نظر نہیں آتا، جس سے کوئی بھی پارٹی صحیح معنوں میں ایک طاقت ور جماعت اور اجتماعیت میں ڈھلتی ہوئی نظر آئے۔ اسی لیے پاکستان کی تاریخ میں جماعتوں کے بجائے لیڈر طاقت ور ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ پاکستان میں پارٹی کمزور ہوتی ہے اور لیڈر مضبوط ہوجاتا ہے۔ وہ جس طرح چاہے پارٹی کو اکھاڑتا بچھاڑتا رہتا ہے۔ ہماری سیاسی تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں مل جائیں گی کہ پارٹی ڈسپلن کے بجائے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر لوگوں کو پارٹی اور حکومتی عہدوں سے نوازا جاتا رہا ہے۔ ایک ظالم نظام میں ایسی پارٹیاں زیادہ موزوں ہوتی ہیں، جو کارکنوں کے بجائے صرف لیڈروں پر مشتمل ہوں۔ کیوں کہ نظام کے لیے ان سے ڈیل کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔ اسی لیے ہماری سیاست میں بے شمار ایسی پارٹیاں موجود رہی ہیں، جن میں ورکر بہت ہی قلیل تعداد میں ہوتے تھے اور پارٹی صرف لیڈر کے دم سے قائم رہتی تھی۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواب زادہ نصر اللہ خان مرحوم اس کی عملی مثال تھے۔
       ملک میں جمہوریت پر ایمان رکھنے، مارشل لا اور آمریت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانے والی قیادت یہ فرض اپنی پارٹی کے اندر نبھانے کو تیار نہیں، بلکہ پارٹی میں بلامقابلہ امیدواروں کو جتانے والے ملک میں کیسے جمہوریت قائم کرسکتے ہیں۔ فیلڈ میں کام کرنے والے ورکر سے رائے لینے کا کوئی نظام موجود نہیں، بلکہ اوپر سے قیادت کے احکامات پہنچانے کے لیے ہر جگہ ہر کارے موجود ہوتے ہیں۔ سال ہا سال آئینی اور دستوری اداروں کا اجلاس نہ ہونا، اگر ہو بھی جائے تو اسے کسی خاص بااثر شخصیت یا حلقے کے لیے استعمال کیا جانا ہماری جماعتوں کے مزاج کا حصہ بن چکا ہے۔ یہی وَجہ ہے کہ ہمارے ملک کی سیاست نظریے اور خدمت کے لیے نہیں، بلکہ طاقت اور مفادات کے حصول کی آئینہ دار ہے۔
         اسی لیے ہماری یہ جماعتیں اور قیادتیں اپنے ملک اور معاشرے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر کوئی ڈھنگ کا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ بلکہ بین الاقوامی استحصالی نظام کے مہروں کے طور پر استعمال ہونے میں یکتا ہونے کی شہرت رکھتی ہیں۔ بلکہ سارے مسلمان ممالک کا حال ایسا ہی ہے، جس کا عملی مظاہرہ اب سعودی حکومت کی سرپرستی میں ہوا، جس میں امریکی صدر نے 50 سے زائد اسلامی ملکوں کے سربراہان سے خطاب کیا اور انھیں ’’روشن خیال اسلام‘‘ کا درس دیا۔ اس خطاب اور ملاقات کو پاکستان کے سابق چیف کی طرف سے نام نہاد اسلامی فوج کی سربراہی، سعودی حکومت کے امریکا سے اسلحے کی خریداری کو شام میں امریکا کے کردار سے ملا کر دیکھا جائے تو ہمارے لیڈروں کی ’’بصیرت‘‘ پر کسی تبصرے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔
مناظر: 250
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

جولائی 11, 2022

عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ