آپ اپنی پریشانیوں سے کس طرح نمٹتے ہیں؟ کیا آپ انہیں پس پشت ڈال دیتے ہیں یا ان پریشانیوں کو اپنی حوصلہ شکنی کرنے، افسردہ کرنے یا مضمحل کرنے دیتے ہیں؟ آپ اپنی پریشانیوں کو مزید پریشانیوں کا باعث بننے سے روک سکتے ہیں۔آپ اپنی پریشانیوں سے کس طرح نمٹتے ہیں؟ کیا آپ انہیں پس پشت ڈال دیتے ہیں یا ان پریشانیوں کو اپنی حوصلہ شکنی کرنے، افسردہ کرنے یا مضمحل کرنے دیتے ہیں؟ آپ اپنی پریشانیوں کو مزید پریشانیوں کا باعث بننے سے روک سکتے ہیں۔
٭ خود سے پوچھیں ’’کیا یہ پریشانی حقیقی ہے؟‘‘ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ واقعی کوئی شے ہے کہ جس سے خوفزدہ ہوا جائے؟‘‘
٭ اگر صورتحال حقیقی ہے تو پھر اس کے اثرات کیا ہیں؟ یہ صورتحال کتنی دیر جاری رہے گی؟ آپ اس سے کس طور نمٹیں گے؟ کیا وہ ایسی ہے جس کو آپ فوراً ہی تبدیل کر سکیں؟٭
اپنے آپ سے سوال کریں کہ اس صورتحال کے بارے میں پریشان ہو کر مجھے کیا حاصل ہو گا؟ اگر وہ واقعہ جس کے بارے میں خوف ہے کہیں مستقبل میں پیش آنا ہے تو پھر اپنے آپ سے تین سوال پوچھیں۔ ’’اس سے کیا بدترین صورتحال پیش آ سکتی ہے؟‘‘ ’’بدترین صورتحال کا کتنے فیصد امکان ہے؟‘‘ میں اس صورتحال کے پیش آنے کے امکانات کو کیسے کم کر سکتا ہوں؟۔‘‘
٭ اس صورتحال کو خود پر حاوی ہونے سے روکنے کے لئے آج ہی عمل کریں۔٭
اپنے آپ سے پوچھیں، میں اس صورتحال کے بارے میں ایک سال بعد کیسا محسوس کروں گا؟‘‘ کیاوقت یہ دکھائے گا کہ یہ اتنا ہی اہم تھا جتنا میں نے خود کو قائل کیا ہوا تھا کہ یہ اہم ہے؟‘‘
٭ کسی ناگوار واقعہ کی آپ کیا پیش بینی کرتے ہیں اس بارے میں اپنی سوچ تبدیل کریں۔ دریافت کریں کہ اس میں کیا اچھا ہے اور ان فوائد کے منتظر رہیں۔
٭ اپنے مسائل کے بارے میں کسی ایسے شخص سے بات کریں جو آپ کی بات سنے۔
٭ اپنے مسائل تحریر کریں۔ ان سے نمٹنے کے چند طریقے بھی لکھیں۔
٭ دوستوں وغیرہ سے وعدہ کریں کہ وہ جب بھی آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں پریشان ہوتا ہوا پائیں جو آپ کے اختیار میں نہیں تو آپ ان کو 100 روپے ادا کریں گے۔ 1000 روپے ہار جانے پر آپ کسی تھراپسٹ سے مشورہ کرنے پر اتفاق کریں۔
٭ ڈیل کارنیگی کی کتاب ’’پریشان ہونا چھوڑیے جینا شروع کیجئے‘‘کا مطالعہ کریں۔