جب تک رویہ میں تبدیلی نہ آئے، سیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ تبدیلی اس وقت آتی ہے جب معلومات کو اپنے اندر جذب کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگ زندگی میں اس لیے ناکام نہیں ہوتے کہ ان میں صلاحیت یا ٹیلنٹ کی کمی ہوئی ہے بلکہ وہ اس لیے ناکام ہوتے ہیں کیونکہ ان میں خواہش کی شدت نہیں ہوتی۔ آپ کامیابی پانے کی بہت سی کہانیاں سن چکے ہوں گے لیکن کیا آپ نے ناکامی پانے کی کہانی بھی سنی ہے۔ شاید نہ سنی ہو۔ کیوں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ ناکامی کبھی اپنی ذمہ داری قبول نہیں کرتی۔ دوسرے لفظوں میں ناکام لوگ کبھی اپنی ذمہ داری تسلیم نہیں کرتے۔ وہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں،اپنے والدین،اساتذہ،معیشت، ستاروں،قسمت اوردیگر چیزوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔
سیل کے شعبے کو عموماً چالاکی اوردھوکہ دھی کا شعبہ سمجھا جاتا ہے اور لوگوں کا یہ خیال پختہ ہو گیا ہے کہ سیل کے شعبے سے متعلق لوگ دغا باز اور جھوٹ بولنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کتاب سیل کے شعبے میں اور بہت کچھ کے علاوہ آپ کو یہ بھی بتائے گی کہ سیل میں سچ اور دیانت داری آج بھی سب سے بڑا اصول ہے۔ اور ہمارے خیال میں سیل بہتر خدمت کا شعبہ ہے۔ یہ کتاب اس شعبے میں بڑی بڑی کمپنیوں کے سیل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے سیل مینوں کی بھی رہنمائی کرتی ہے کہ آپ نے اپنے سیل ہدف تک کیسے پہنچنا ہے لیکن سچائی اور دیانت داری کے ساتھ۔ میں امیدکرتا ہوں کہ اس کتاب سے سیل کے شعبے سے وابستہ افراد بہت کچھ سیکھ پائیں گے۔ در اصل یہ کتاب کامیابی کے آزمودہ اصولوں کے بارے میں ہے ۔ یہ وہ اصول ہیں جو ہمیں کامیابی کی طرف لے جاتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح آپ نے ان اصولوں کی پیروی سے کامیابی حاصل کرنی ہے۔ یہ ایک گائیڈ بک ہے جو قدم بہ قدم آپ کی رہنمائی کرتے ہوئے آپ کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
اس کتاب کو کیسے پڑھنا ہے
یہ کتاب آپ کو بتائے گی کہ آپ نے کس طرح نئے اہداف (گولز) کا تعین کرنا ہے۔ کس طرح نصب العین کے لیے ایک نئی سوچ پیدا کرنی ہے اور کیسے اپنے مستقبل کے لیے نئے آئیڈیاز پیدا کرنے ہیں۔اس کتاب کو محض صفحے پلٹنے اور ایک بار پڑھ لینے سے اپنے اندر جذب نہیں کیاجاسکتا۔ اسے احتیاط کے ساتھ آہستہ آہستہ پڑھنا ہوگا۔ ایک وقت میں ایک باب ۔ جب تک آپ ایک باب کے مندرجات کو اچھی طرح سمجھ نہ لیں، اگلا باب نہ پڑھیں۔ اس کتاب کو ایک ’’ورک بک‘‘ کی طرح سمجھتے ہوئے اپنے لیے نوٹس تیار کریں۔ پڑھتے ہوئے ہائی لائٹر کا استعمال کریں اور جو جملے اورآئیڈیاز آپ کو اہم محسوس ہوتے ہوں، ان کو ہائی لائٹ کرتے جائیں، خصوصا ایسے آئیڈیاز جو خود آپ پر لاگو ہوتے ہوں۔جوں جوں آپ اس کو پڑھتے جائیں، ان آئیڈیاز کے بارے میں اپنے کسی ساتھی یادوست سے ڈسکس کریں۔ اُن لوگوں کی رائے آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کتاب کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ آپ کو اپنی باقیماندہ زندگی کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کرنے میں مدد دی جائے ۔ اگر آپ نے آج تک کوئی ایکشن پلان تیار نہیں کیا تو کتاب آپ کو تین اہم چیزوں کے بارے میں بتائے گی۔
آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
اسے آپ کس طرح حاصل کر سکتے ہیں؟
اسے مقررہ وقت میں حاصل کرنے کا منصوبہ کیا ہونا چائیے؟
اس کتاب کو پڑھتے ہوئے ایک کاپی پاس رکھیں اور اسے تین حصوں میں تقسیم کریں
آپ کے اہداف یعنی گولز
وہ مراحل جن میں آپ انہیں حاصل کرنے کامنصوبہ رکھتے ہیں
کامیابی کے لئے وقت کی حد
جب آپ یہ کتاب پڑھ لیں گے تو مذکورہ بالا کاپی آپ کے لیے ایک ایسی بنیاد بن جائے گی جس پر آپ اپنی نئی زندگی تعمیر کرسکتے ہیں۔ اس کتاب میں بیان کیے گئے اصول آفاقی ہیں اور یہ ہر قسم کے حالات میں، ہرقسم کے ادارے اور ہر جگہ کے لیے قابل عمل ہیں، بقول افلاطون: سچائی لافانی ہوتی ہے۔ اگرچہ یہ کتاب لکھتے ہوئے میں نے مخاطب کے لیے مذکر کا استعمال کیا ہے جس کا مقصد اسے لکھنے میں آسانی کا حصول تھا لیکن درحقیقت ،اس کتاب میں بیان کئے گئے اصول خواتین وحضرات دونوں کے لیے ہی یکساں قابل عمل ہیں۔ یہ کتاب میرے ذاتی سیلزتجربات کا نچوڑ ہے اور اس تربیت کا نتیجہ بھی جو مجھے اپنے اساتذہ، سرپرستوں اور مفکرین سے حاصل ہوئی اور جن سے میں ہمیشہ متاثر ہوا۔ مجھے اپنے گزشتہ 35سالہ سیلز کے پیشے میں جو علم اور مشاہدہ حاصل ہواہے، اُس میں آپ کو بھی میں شریک کررہا ہوں۔ میں نے ایسے بہت سے لوگوں سے سیکھا ہے جو مجھ سے کہیں زیادہ دانا تھے۔ میں نے اور بھی دیگربہت سے ذرائع سے سیکھاہے ۔
کچھ مصنف کے بارے میں
شیوکھیڑا کوالیفائیڈ لرننگ سسٹم ان کارپوریٹ امریکہ کے بانی ہیں۔ مصنف، معلم، کاروباری مشیر اور ایک کامیاب تاجرکے طورپر ان کے ٹریننگ پروگرامزکی بہت مانگ ہے۔ وہ لوگوں کو انسپائر کرتے ہیں، اُن کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور یوں انہیں اپنی مخفی صلاحیتوں سے روشناس کراتے ہیں۔ وہ اپنے زبردست خیالات کی وجہ سے پوری دنیا کو مستفید کرچکے ہیں۔ ان کی تحقیق، فہم اورتجربات ومشاہدات کا عرصہ تیس سال پر محیط ہے جن کی مدد سے وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کی ذاتی ترقی اور کامیابیوں سے ہم کنار کرچکے ہیں۔
شیو کھیڑا بارہ سے زائد کتب تصنیف کرچکے ہیں جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب’’تم جیت سکتے ہو‘‘بھی شامل ہے۔
کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395