• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
شکر گزاری کا جادو:  رہونڈا بائرن  (تبصرہ)شکر گزاری کا جادو:  رہونڈا بائرن  (تبصرہ)شکر گزاری کا جادو:  رہونڈا بائرن  (تبصرہ)شکر گزاری کا جادو:  رہونڈا بائرن  (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

شکر گزاری کا جادو: رہونڈا بائرن (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • شکر گزاری کا جادو: رہونڈا بائرن (تبصرہ)
آپ کے اندر کا ہیرو: رہونڈا بائرن (تبصرہ)
فروری 7, 2022
سب کچھ ممکن ہے: رہونڈا بائرن (تبصرہ)
فروری 8, 2022
Show all

شکر گزاری کا جادو: رہونڈا بائرن (تبصرہ)

رہونڈا بائرن ایک کامیاب مصنفہ ہیں ان کی متعدد کتب اب تک منظر عام آ چکی ہیں اور کامیابی کے ریکارڈ قائم کر کی ہیں ان کی یہ کتاب ایک باکل الگ نوعیت کی ہے جس کو انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت سے شروع کیا ہے۔
معروف ٹرینر قاسم علی شاہ اس کتاب پر تبصرے کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
“انسان کو فلاح اور کا میا بی سے دور کر نے والا جا نتا تھا کہ اگر انسان نے اس راز کو پا لیاتو وہ انسا نیت کی معراج کو پا لے گا۔ اس لئے وہ ہر نا کام ہو نے والے کو نا شکری کا سبق پڑھا دیتا ہے۔ وہ ازلی دشمن اورنا کا می کا راستہ دکھانے والا شیطان تھا۔ ہر انسان کو وہ شکر گزاری سے دور کر تا آیا ہے۔ لیکن دنیا کے چند انتہائی دا نا افراد جن میں انبیاء ،رسول ، اولیا اور مفکرین شامل ہیں۔یہ ہستیاں اس راز کو جا ن گئیں تھیں کہ اگر کو ئی فلاح چھپی ہے تو وہ شکر گزاری میں ہی چھُپی ہے۔
دانش کا اصول ٹھہرا کہ اگر کو ئی و عدہ کر ے تو وعدہ کر نے والے کا مقام اور مرتبہ ضرور دیکھا جائے۔ کا ئنات کے خزانوں کے مالک کے مقام کو تصور میں لا تے ہوئے ذرا وعدہ تو ملاحظہ فر مائیں……۔
’’اگرتم شکر کرو گے،تو میں تمہیں اور نوازوں گا‘‘۔
نوازشوں اور رحمتوں کا اصول ہی شکر گزاری میں چھپا ہے۔ مصنف کی پہلی دو کتابیں لا تعداد لوگوں کی زندگی میں انقلاب لا چکی ہیں۔ اور یہ کتابThe Magicشکر گزاری کی قدیم ترین حکمت کو آشکار کرتی ہے۔ بغیر جو تے کے شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس گلہ تھا مگر چند قدم کے بعد ایک ایسا شخض دیکھا جس کے پا ئوں ہی نہیں تھے فوراً شکر ادا کیا۔ استاد محترم جناب واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ کے بقول’’ ہر وہ مقام جہاں آپ لوگ گلہ کرتے ہیں اصل میں وہ مقامِ شکر ہوتا ہے‘‘۔ یہ ہماری پرانی حکمت و دانش ہے جس کو مصنف نے نظر انداز نہیں کیااور ہر مقام پر کس طرح شکر کر نا ہے یہ سکھا یا اور سمجھا یا بھی۔ میرے خیال میں شکر گزاری کی اس سے بہتر گائیڈ بُک’’اور‘‘ پریکٹیکل بک‘‘ موجود نہیں۔ آپ چند دن کی پریکٹس سے اپنی زندگی کے تمام پہلو ؤں میں تبدیلی محسوس کر نے لگیں گے۔ اورآپ کی شکر گزاری کی لہروں کو دوسرے بھی محسوس کرنے لگیں گے اور آپ حقیقی راحت کوپالیں گے۔”
مصنفہ اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں ذ: جب میں نے پہلی مرتبہ کتاب لکھنے کی شروعات کی تھیں تب ’’تخلیق‘‘ کا عمل نہایت خوش کن تھا لیکن اس دوران میں بالکل اکیلی تھی…… صرف کائنات تھی اور میں۔ پھر رفتہ رفتہ دائرہ بڑا ہونے لگا اور اس میں زیادہ لوگ آنے لگے۔ ان سب نے اپنی اپنی ہنرمندی و مہارت سے تخلیق کے عمل میں حصہ لیا۔ نتیجتاً یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ جن لوگوں کا تذکرہ نیچے کیا جا رہا ہے وہ تمام لوگ ’’شکر گزاری کا جا دو‘‘ کو آپ تک پہنچانے والے تخلیق کے ہر لمحہ پھیلتے ہوئے دائرے کا حصہ تھے۔
آپ کسی بھی مذہب کے ماننے والے ہوں یا آپ کسی بھی مذہب کو نہ مانتے ہوں، انجیل مقدس اور قرآن مجید کے ان الفاظ کا اطلاق آپ پر اور آپ کی زندگی پرہر صورت میں ہوتا ہے۔ ان کتاب میں سائنس اور کائنات کا ایک بنیادی قانون بیان کیا گیا ہے۔ یہ قانون کائناتی قانون ہے۔

کچھ مصنفہ کے بارے میں

رہونڈا بائرن ایک آسٹریلین نژاد امریکی خاتون ہے ، جس نے اپنے سفر کا آغازدو ہزار سات میں ’’دی سیکرٹ ‘‘نامی فلم سے کیا تھا ، جسے دنیا بھر سیںکروڑں لوگوں نے پسند کیا تھا ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے اسی ’’دی سیکرٹ ‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی تھی جسے مذکورہ فلم سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اسے بیسٹ سیلر کتاب کا درجہ دیا گیا۔ جس کی بعد ازاں 47 زبانوں میں ترجمہ ہوکر دو کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ اس کتاب نے نیو یارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر لسٹ میں تقریباً چار سال تک اپنی جگہ بنائے رکھی۔ علاوہ ازیں یو ایس اے ٹوڈے نے اس کتاب کو گزشتہ پندرہ سالوں میں شائع ہونے والی بیس سرِفہرست کتابوں میں شامل کیا ہے ۔ بعد ازاں 2010 ء میں رہونڈا بائرن نے ’’The Power‘‘کے نام سے ایک اور زبردست کتاب لکھی اور اس کتاب کو بھی نیو یارک ٹائمز کی طرف سے بیسٹ سیلر کتاب کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کتاب کے بھی 43 زبانوں میں تراجم ہوکر ایک کروڑ سے زائد کاپیاں شائع ہوچکی ہیں۔ اس کتاب کے بعد رہونڈا بائر ن نے2012 ء میں ’’The Magic‘‘ کے نام سے یہ تیسری کتاب لکھی ہے جس کا ترجمہ ’’شکر گزاری کا جادو‘‘کے نام سے آپ کے ہاتھوں میں موجود ہے ۔ اس کے بعد رہونڈا بائرن نے The Hero کے نام سے کتاب لکھی جس نے بے پناہی مقبولیت حاصل کی The Hero سمیت رہونڈابائرن کی پہلی دو کتابوں کے تراجم بھی ’’کامیابی کا عظیم راز‘‘ اور ’’سب کچھ ممکن ہے‘‘ کے نام سے ’’دارالشعور‘‘ شائع کر چکا ہے۔

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

The Magic شکر گزاری کا جادو

مناظر: 223
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ