• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)
حیرت انگیز کامیابی: رابن شرما (تبصرہ)
فروری 7, 2022
عظیم رازوں کی کتاب: دیپک چوپڑا (تبصرہ)
فروری 7, 2022
Show all

کامیابی آپ کی منتظر ہے!: صغیر احمد (تبصرہ)

کِسی دانشور کاقول ہے: ’ہر شخص جنت میں جانا چاہتا ہے لیکن مرنے کے لئے کوئی تیار نہیں ہوتا‘۔ اسی طرح ہر شخص کامیابی چاہت ہے لیکن کامیابی کی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتا۔ وہ اَسباب پیدا کئے بغیر خوشگوار نتائج کی توقع رکھتا ہے اور جب مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ْْٰٰؓٓؓٓباقی ماندہ زندگی کُڑھنے اور خارجی عوامل پر اِلزام تراشی کرنے میں گزار دیتا ہے۔ کامیابی پانا ہر انسان کی فطری تمناہے۔ دُنیا کاکوئی بھی انسان اِس خواہش سے مبرا نہیں ہے لیکن ہر شخص کامیاب نہیں ہو پاتا کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر افراد ( ساری زندگی اپنے ہمراہ رہنے کے با وجود بھی) اپنے ہی بارے میں یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں اور کیا کرسکتے ہیں۔ جب تک ہم خود سے آگاہ نہ ہوں کہ ہم کیا ہیں ٗ اس وقت تک ہم وہ بننے سے قاصر رہتے ہیں جو ہم بن سکتے ہیں۔ بقول شاعر۔۔۔

مرنا تو اِس جہاں میں کوئی حادثہ نہیں…………         اِس دورِ نا گوار میں جینا کمال ہے

لوگوں کی ایک عظیم اکثریت اپنی زندگی میں ناکام رہتی ہے اور اِس ناکامی کی صرف دو وجوہات یہ ہیں کہ اپنی تمامتر قابلیت اور ذہانت کے با وجود بھی لا تعداد افرادنہیں جانتے کہ اُنہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کرنا ہے !۔ نہ تو اُن کے پاس کوئی واضح مقصدِ حیات ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مخصوص کام کرنے کا ماہرانہ سلیقہ، اور ناکام لوگوں کی بھی دو ہی علامات ہیں: اولاً تواُن کے دِل میں کامیابی کی سچی لگن اور تڑپ نہیں ہوتی اور دوئم اُن کے پاس کسی مخصوص کام کی خصوصی مہارت اور قابلیت نہیں ہوتی۔ ساری زندگی وہ مختلف سمتوں میں بھٹکتے رہتے ہیں، پتھر کی ماننداِدھر سے اُدھر لڑ ھکتے پھرتے رہتے ہیں، کسی بھی واضح منزل پر نہیں پہنچ پاتے اور ایک ادھوری، حسرت بھری زندگی گزار کر دُنیا سے رُخصت ہو جاتے ہیں ۔ ایسے ہی ناکام لوگوں کی زندگی با آواز بلندیہ کہہ رہی ہوتی ہے کہ-

نہ جانے کن دلدلوں سے پھر آواز دیں…………  اپنی یہ بے منشور عمریں ٗ اپنے یہ بے منزل سفر

زیادہ تر لوگ صرف کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن گنتی کے چند مخصوص افراد ہی اِسے اپنا منشورِحیات بنا تے ہیں اور پھر اپنی تمامتر قوت و صلاحیت اِس کے حصول پر مرکوز کر دیتے ہیں۔ وہ کسی بھی مشکل سے حوصلہ شکنی محسوس نہیں کرتے، کوئی بھی روکاوٹ اُن کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ کامیابی ہی اُن کا نظریہ اور محوّر بن جاتی ہے۔ وہ اُسی کے بارئے میں سوچتے اور گفتگو کرتے ہیں اور اُسی کے متعلق سُننا پسندکرتے ہیں! کامیابی کسے کہتے ہیں؟ اِس کی نوعیت ا ورماہیت کیا ہے ؟ اِس کے اجزائے ترکیبی کہاں اور کیسے ملتے ہیں ؟ اِسے حاصل کرنے والے کون ہوتے ہیں ؟ کیا آپ بھی اِسے حاصل کر سکتے ہیں یا یہ چند مخصوص افراد کا ہی وِرثہ ہوتی ہے ؟ یہ کتاب اِن ہی سوالات کا احاطہ کرتی ہے، اور نہ صرف کامیابی کی جامع تشریح کرتی ہے بلکہ قاری کو اپنی کامیابی خود تشکیل دینے کے لئے عملاً تیار بھی کرتی ہے۔ آمدہ صفحات آپ کو اُن ہی حکمت عملیوں سے متعارف کروائیں گے جو ایک روشن مستقبل تخلیق کرنے میں معاونت کر تی ہیں۔ اِس کتاب میں وہ تمام سچائیاں اورمستند اصول یکجا ہیں جو کامیابی کے متلاشی ہر شخص کے لئے اساسی و نا گزیر ہیں۔ یہ اصول قاری پر حقیقی اور دیرپا کامیابی کا مفہوم آشکاراکرتے ہیں، اُسے اپنی کامیابی خود متعین کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور اُسے احمد فرھاد کے واشگا ف الفاظ میں یہ کہنے پر آمادہ کرتے ہیں کہ ۔۔۔

تمام شہر کو حیران کرنے والا ہوں………….میں اپنے ہونے کا اعلان کرنے والا ہوں

نامور ٹرینر برائن ٹریسی کا قول ہے کہ کامیابی کی زندگی میں اسی طرح وثوق سے پیشنگوئی کی جا سکتی ہے جیسے یہ کہنا کہ کل صبح سورج ضرور طلوع ہو گا۔ چند مستند اصولوں کی مخلصانہ اور پیہم پیروی کامیابی کی یقینی ضمانت ہے۔ یہ کتاب بھی ناکامی سے نجات پانے اور کامیابی حاصل کرنے کا یقینی مرکب ہے۔ تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ اس کتاب میں ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے جومیں نے آج ہی ایجاد کی ہولیکن اس میں وہ آزمودہ حقائق ضرور ملیں گے جن سے لوگوں کی اکثریت بے خبر ہے لیکن اپنی لا علمی کااعتراف نہیں کرتی ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب کچھ سمجھتے ہیں لیکن مسئلہ لا علمی کا نہیں بلکہ عمل کا ہے ٗ اور یہ کتاب محض پڑھنے کے لیے نہیں ہے بلکہ مقصدیہ ہے کہ آپ اس سے استفادہ کریں۔ کتاب میں وہی پُرانے بنیادی حقائق نئے انداز میں درج ہیں اور منطقی دلائل و جدید اندازکے ذریعے واضح کر دئیے گئے ہیں۔ بقول شاعر۔۔

سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے  ………… ورنہ دُنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں

یہ سچائیاں وہ ہی باسی پھول ہیں جو آج بھی خوشبو دئے رہے ہیں اور بنیادی حقائق کی حقیقت اور افادیت عیاں کر رہے ہیں تاکہ قارین کے جذبوں میں تازگی آ جائے، دل اُمید اور ولولے سے لبریز ہو جاہیں ، یقین ِ کامیابی بیدار ہو جائے اور وہ فوری عمل کے لئے تیار ہو جاہیں۔
کتاب لکھتے ہوئے میری نیت اور دُعا رہی ہے کہ یہ آپ کے لئے ایک بے لوث تحفہ ثابت ہو، اور مجھے قوی اُمید ہے کہ کامیابی کی بابت سوچنے اور کامیابی کا حقیقی مفہوم سمجھنے میں یہ آپ کی مدد کرے گی، آپ کے تا ہنوز ادھورئے عزائم کی تکمیل میں آپ کی معاون ثابت ہو گی اور اِنشا اللہ آپ اپنی مطلوبہ کامیابی خود رقم کریں گے اور بہت جلد کر یں گے۔ کتاب میں درج حقائق آپ خود پرکھئے، اِس با بت میں تو صرف یہ ہی کہہ سکتا ہوں کہ

مجھ سے شرمندہ نہیں میرا ضمیر          …………میں نے ہر سچ کی حمایت کی ہے

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Success Awaits You !کامیابی آپ کی منتظر ہے

مناظر: 280
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ