• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل  (تبصرہ)پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل  (تبصرہ)پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل  (تبصرہ)پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل  (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل (تبصرہ)
شادی: ڈاکٹر ظفر الحسن (تبصرہ)
فروری 7, 2022
حیرت انگیز کامیابی: رابن شرما (تبصرہ)
فروری 7, 2022
Show all

پرجوش زندگی گزاریں: نورمن ونسنٹ پیل (تبصرہ)

’’ پر جوش زندگی گزاریں ‘‘ ایک ایسی منفرد کتاب ہے جو آپ کو مثبت سوچ کے متعلق آگاہ کرے گی اور آپ کو عمل پر اکسائے گی۔ یہ کتاب اپنی غلطیوں سے سیکھنے میں آپ کی رہنمائی کرے گی اور بتائے گی کہ کیسے جوش و جذبہ آپ کے لئے حیران کن کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ کتاب آپ میں اعتماد پیدا کرے گی اور ڈپریشن اور تھکاوٹ سے نجات پانے میں آپ کی مدد کرے گی۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے، جس کے صرف چند صفحات پڑھنے سے آپ اپنے آپ میں واضح مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔
زندگی میں ’’زندگی‘‘ کا ہونا ایک گراں قدر نعمت ہے‘ جو کہ معدودے چند لوگوں کو ہی میسر ہے۔ یہ کتاب زندگی میں’’زندگی‘‘ انڈیلنے سے متعلق ہے، جسے ڈاکٹرنورمن ونسنٹ پیل نے تحریر کیا ہے، نورمن ونسنٹ پیل ایک مشہورِ زمانہ مذہبی سکالر ہے‘ جو کہ روزمرہ کے معاملات میں بائبل سے حوالے دیتے ہوئے لوگوں کو زندگی کی طرف بلاتا ہے۔ چونکہ بائبل میں بھی پیغام الٰہی ہے اور تمام الہامی کتابوں میں زندگی کی رہنمائی کی الٰہی بصیرت موجود ہے‘ اس لیے اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں کہ ان کی تعلیمات سے استفادہ کیا جائے۔ حضرت علی ؓ کا قول ہے کہ علم مومن کی گمشدہ میراث ہے، جہاں سے ملے، اسے لے لینا چاہیے۔
ڈاکٹرنورمن نے مذہبی عقیدے کی پختگی اور جدید سائنس کی بصیرت کو اس کتاب میں یکجا کردیا ہے اور پُر جوش زندگی گزارنے اور تمام زندگی مسرت آمیز زندگی گزارنے کے لئے اہم اور قابل عمل نصیحتیں پیش کی ہیں ۔
کتاب میں اﷲ پر ایمان پرزور دیا گیا ہے۔اگرچہ تمام مسلمان بلا شک و شبہ اﷲ پر ایمان رکھتے ہیں‘ لیکن اکثر اوقات یہ ایمان صرف زبانی کلامی ہوتا ہے‘ اورانھیں اﷲ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ یہ بیش بہا زندگی ایک عذاب کی مانند نظر آتی ہے۔اﷲ پر پختہ اور سچا اعتماد کرنے سے‘ ہمیں اس زندگی میں خوبصورتی اور رنگینیاں نظر آئیں گی۔مصنف مختلف مثالوں اور حوالوں سے ہمیں زندگی میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے طریقے بتاتا ہے۔
اﷲ کی ذاتِ قادر پر اعتماد انسان کو تمام تر مشکلات سے آزاد کرتا ہے۔ جب ایک انسان اپنی تمام تر مشکلات کو اﷲ کی ذات کے سپرد کرتا ہے تواسے ایک غیبی سکون میسر ہوتا اور اس کی بیمار روح صحت مند ہونا شروع ہوجاتی ہے۔صحت یابی کی جانب یہ سفر چند منٹوں میں طے نہیں ہوتا‘ اﷲ کی ذات پر اعتماداور خود اپنی ذات پر اعتماد سے انسانی ذہن سے فرسودہ‘ مایوسی بھرے ،بے ڈھنگے ‘ٹینشن زدہ خیالات آہستہ آہستہ غائب ہونے لگتے ہیں اور ان کی جگہ مثبت خیالات ابھرتے ہیں اور یہی مثبت سوچ انسان کو کامیابی اور خوشی کے راستے پر گامزن کردیتی ہے
روزمرہ کے معاملات میں‘ جب مشکلات انسان کو ہر طرف سے شکنجہ میں جکڑ لیتی ہیں اور امید کی کوئی راہ نظر نہیں آتی تو انسان اپنی ہی ذات پر شک کرنا شروع کردیتا ہے اور یہی شک اعتماد کی ضد ہے۔ایسے میں انسان خوردبین سے اپنے مسائل کو دیکھتا ہے اور اسے چھوٹے سے چھوٹا مسئلہ بھی پہاڑ کی مانند نظر آتا ہے۔ اﷲ کی ذات قادر پر اعتماد‘اﷲ کی عطا کردہ زندگی پر اپنی صلاحیتوںپر اعتماد یہ خوردبین‘ دوربین میں بدل جاتی ہے اور جب ایک انسان وسیع النظری سے اپنے معاملات اور مسائل کا جائزہ لیتا ہے تو حالات یکسر مختلف نظر آتے ہیں۔ اسے مسائل سے نمٹنے کے نئے نئے طریقے سوجھتے ہیں اور جب انسان عمل پر جُت جاتا ہے‘اس میں ایک نیا جوش‘ ایک ولولہ ابھرتا ہے‘جو بڑے بڑے کام کروانے میں انسان کی مدد کرتا ہے۔اس کتاب کا ایک مکمل باب ڈپریشن سے متعلق ہے‘ جس میں مصنف اس عمومی مرض کے متعلق سائنسی اور مذہبی بصیرت فراہم کرتا ہے۔ اس کی وجوہات‘ تدارک اور علاج کی بابت بات کرتا ہے۔
اگر میں اس کتاب کو صرف ایک لائن میں بیان کرنے کی کوشش کروں تو وہ کچھ یوں ہوگی۔’’زندگی سے بھرپور‘ حرکت اور عمل پر اُکسانے والی کتاب‘‘

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Stay Alive All Your Life پرجوش زندگی گزاریں

مناظر: 205
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ