اگر آپ کو دنیا کی تمام دولت مل جائے اورآپ اپنی روح کو کھو دیں تو کیا یہ سب حاصل کرنا اچھا ہوگا؟ یقیناً آپ کہیں گے کہ نہیں یہ در اصل آپ کی عزت نفس ہے جو آپ کو یہ سکھاتی ہے۔ یہ کتاب بھی عزتِ نفس کے ساتھ زندگی گزارنے سے متعلق ہے، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہوتا ہے۔ ایک لحاظ سے یہ کتاب ایک نقشہ ہے۔ عزت اور وقار سے جینا سیکھیں کتاب بیان کرتی ہے کہ ایک قابل احترام زندگی گزارنے کے لیے آپ کو کس چیز کی ضرورت ہو گی اور اسے آپ کیسے حاصل کرسکتے ہیں اور یہ کتاب آپ کو عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کی ہدایات دیتی ہے۔
عزت اور وقار سے جینا سیکھیں کتاب ان پیچیدگیوں کو سلجھانے میں معاون ثابت ہو گی جن کا سامنا ہمیں روزمرہ زندگی میں کرنا پڑتا ہے۔ یہ صرف نہ ان اقدار کو پہچاننے میں آپ کی مدد کرے گی جو نہ صرف فیصلہ سازی کے عمل کو آسان بناتے ہیں بلکہ ایسے فیصلے کرنے میں مددگار بھی ثابت ہوگی جو آئندہ نسلوں کے لئے مفید ہوں گے۔ ازراہِ کرم، اس کتاب کو پڑھنے میں جلدی نہ کریں۔ہر صفحے کو سمجھ کر پڑھیں۔رکئے اور سوچئے کہ آپ نے کیا علم حاصل کیا ہے، اور یہ کہ ماضی میں آپ نےکون سے فیصلے کئے ہیں جو اب آپ دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ایک جانب نوٹس لکھتے رہیں اور جو فیصلہ آپ کو سب سے بہتر لگے، وہ کریں۔ ان تصورات کو اس شخص کے ساتھ شیئر کیجئےجو آپ کے بہت قریب ہو۔
عزتِ نفس کے ساتھ جینا صرف ایک ہنر نہیں بلکہ ایک بڑی کامیا بی بھی ہے۔احترام اور قابلِ احترام زندگی کی بہت سی جہات ہیں۔ یہ جہات انفرادی،سماجی اور پیشہ وارانہ ہیں۔ یہ تمام جہات ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور ایک دوسرے کو متاثر بھی کرتی ہیں۔ کسی ایک میدان میں بھی کمی باقیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔افراد کا اجتماعی رویہ ’کلچر‘ کہلاتا ہے۔ کچھ کلچرز قابلِ احترام زندگی کے لئے دیگر کی نسبت زیادہ آسان ہوتے ہیں۔ایسے کلچر میں اعتماد اور شفافیت عام عوام کی بہتری کی جانب لے جاتے ہیں۔ اقدار ہماری زندگی کا بنیادی حصہ ہیں۔ یہ ہمارے کردار میں مضبوطی اور عقائد میں راستبازی شامل کرتے ہیں۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اقدار کا تحفظ کریں اور ان کا پرچار بھی کریں۔
کچھ مصنف کے بارے میں
شِو کھیڑا کوالیفائیڈ لرننگ سسٹم امریکہ کے بانی ہیں۔ وہ ایک ماہر تعلیم، بزنس کنسلٹنٹ اور کامیاب انٹر پرینئیر ہیں۔وہ لوگوں کو گائیڈ کرتے ہیں اور انہیں ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کے بارے میں دریافت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔وہ اپنا پیغام دنیا کے ہر کونے میں پہنچا چکے ہیں۔ان کی تیس سالہ تحقیق سے لوگ اپنی ذاتی زندگیوں میں بہت بہتری لا چکے ہیں۔
شو کھیڑا سولہ کتابوں کے مصنف ہیں جن میں انٹرنیشنل بیسٹ سیلر، تم جیت سکتے ہو بھی شامل ہے جو سولہ زبانوں میں ترجمہ ہوکر اٹھائیس لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے اور اس کا اردو ترجمہ دارالشعور اپنے قارئین کے لیے پیش کرچکا ہے۔
ان کے کلائنٹس میں جی بی، آئی بی ایم، مرسڈیز بینز، نیسلے، ایچ پی، کینن، سٹی گروپ اور کئی بڑے ادارے شامل ہیں۔
ان کی ورکشاپس سے ہزاروں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں اور لاکھوں لوگ انہیں مہمانِ خصوصی کے طور پر سن چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ ہزاروں ریڈیو اور ٹی وی پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔
رائونڈ ٹیبل فائونڈیشن نے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔اس کے علاوہ روٹری انٹرنیشنل اور لائنز انٹرنیشنل نے بھی انہیں اعزازات سے نوازا ہے۔ان کا ٹریڈ مارک ہے،’’فاتح مختلف کچھ نہیں کرتے بلکہ وہ عام کاموں کو ہی مختلف انداز میں کرتے ہیں۔‘‘
BOOK REVIEW ON LIVING WITH HONOUR By SHIV KHERA
Title: Living with honour Author: Shiv Khera Pages: 208 Urdu Edition Price: Rs.600 Publisher: Darulshaour Lahore
ABOUT THE AUTHOR Shiv Khera is the founder of qualified learning systems USA. He is an educator, Business consultant and successful entrepreneur. He inspires people and helps them realise their true potential. He is the author of YOU CAN WIN, which has sold over eight lakh copies. His trade mark is Winners dont do different things. They do things differently.
CONTENT Principles
of honour Foundation for success Grace under fire Character and reputation Leaders or misleaders Leaders are forever Corruption Teaching honour Freedom is not free Justice
Principles of Honourare universal and eternal. Truths dont change with time and calendar. Consistency It means behaving in the same way under similar situations. Character It is the sum total of integrity, honesty, conscience, loyalty, mental toughness and courage.
Values
Foundation for success Ethics
It is a commitment to a higher order of moral values.
Conscience When ever we go against our values, our conscience gets burdened. Stress level goes up. Insecurity comes in.
Loyalty
Its the hallmark of strong character in the same way as a tree is as strong as its roots. Mental toughness It is the ability to see long term gains rather than be put off by short term pain. Courage It gives us ability to be assertive and resist being paralyzed
Character
it is an accomplishment. It is built bit bt bit through hard work. Reputation
Is what people think of us. Leadership
leadership involves trust. It is often demonstrated when the chips are down and the odds are against us.
or misleaders Leaders are either good or bad, effective or ineffective. Good leaders guide and lead, bad leaders misguide and mislead. Leaders are forever Just as the cream rises above the milk, Leaders emerge. Corruption It is the evil desire to exploit the unfortunate, the defenceless and the vulnerable.
Leaders
SUMMARYIt deals with some very important topics that define the character and personality of a person. It puts us on an autopilot to success. It’s a captivating book and the learnings are much more than the time spent on reading it. With great quotes of absolute relevance and numerous short stories it has heavy impact. Its a work ofgeniusthat makes you think and want to achieve success in a honourable way.
THANK YOU
کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395
Living with Honour عزت اور وقار سے جینا سیکھیں (darulshaour.com)