اگرچہ اس دلچسپ اور پُراثر کتاب کے مطالعے کے بعد آپ کو اس کی افادیت کا اندازہ ہو ہی جائے گا مگر میں بطور مترجم اس کتاب کے بارے میں یہی کہوں گا کہ یہ کتاب اسم باسمی ہے یعنی… گفتگو کیجئے‘ کسی سے بھی‘ کسی بھی وقت‘ کسی بھی جگہ۔ گفتگو کی صلاحیت ہی انسان کو دوسرے جانوروں سے ممتاز کرتی ہے مگر ہم میں سے بہت سے اس صلاحیت میں اپنے آپ کو کمزور پاتے ہیں یا کم از کم اس صلاحیت کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ پیشہ وارانہ زندگی ہو یا زندگی کا سماجی و معاشرتی حصہ‘ ہم اپنے خیالات‘ جذبات اور نظریات لوگوں تک پہنچانے کے لیے گفتگو کو ہی بطور ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔ دوسری تمام صلاحیتوں کی طرح اس صلاحیت کو بھی مشق و ریاضت سے پروان چڑھایا جا سکتا ہے اور یہ کتاب اس موضوع کاہر پہلو سے احاطہ کرتی ہے۔
چنانچہ مصنف اپنی اس تخلیقی کتاب سے متعلق کہتے ہیں :
“کامیابی کا راستہ‘ چاہے یہ سماجی کامیابی ہو یا پیشہ وارانہ‘ بات چیت سے ہی مزین ہے۔ اگر آپ اچھی طرح بات نہیں کر سکتے تو یہ راستہ کافی دشوار بھی ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کتاب لکھی… تاکہ اس راستے کو سہل بنایا جا سکے۔ روزی روٹی کمانے کے لیے‘ میں گزشتہ سینتیس سال سے ٹی وی اور ریڈیو پر بولتا رہا ہوں۔ میں نے میخائل گورباچوف سے لے کر مائیکل جورڈن تک لوگوں سے بات چیت کی ہے۔ اعلیٰ درجے کے قانون دانوں سے لے کر سیلزمینوں کے گروہوں کے سامنے میں تقریریں کرتا رہا ہوں۔ آنے والے صفحات میں‘ مَیں آپ کو وہ تمام باتیں بتائوں گا جو میں نے بات چیت کے متعلق سیکھی ہیں‘ چاہے یہ بات کسی ایک آدمی کے سامنے ہو یا ایک سو آدمیوں کے سامنے۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کو اس خوف سے چھٹکارا دلانے میں مدد کرے گی۔ ایک چیز جو میں نے سیکھی ہے وہ یہ ہے کہ اگر آپ کا رویہ درست ہے تو اس دنیا میں کوئی بھی ایسا آدمی نہیں جس سے آپ بات نہ کرسکیں۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد‘ آپ کسی بھی طرح کی بات چیت خود اعتمادی سے کرنے کے قابل ہو جائیں گے اور آپ یہ جان لیں گے کہ کیسے آپ ایک پیشہ وارانہ ماحول میں مؤثر طریقے سے اپنا پیغام پہنچا سکتے ہیں۔ آپ بہتر طریقے سے بات چیت کر رہے ہوں گے اور اس عمل سے لطف بھی اُٹھا رہے ہوں گے۔”
حقیقت یہ ہے کہ لیری کنگ اپنی اس انتہائی مؤثر کتاب میں اپنی کامیابی کے راز بتا رہا ہے۔ ہر شخص لیری کنگ سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکتا ہے۔ چاہے آپ کسی جاب کے لیے انٹرویو دے رہے ہوں، اپنے مہمانوں کو لبھا رہے ہوں، نئے لوگوں سے ملاقات کررہے ہوں، ایک کاروباری موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہوں یا صرف ایک لمبی قطار میں گھر کی روزمرہ چیزیں خرید رہے ہوں۔ گفتگو میں مہارت آپ کی سماجی زندگی اورپیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کامیاب لوگ کامیاب گفتگو کرتے ہیں اور اس کے برعکس بات بھی اتنی ہی درست ہے۔
!یہ کتاب آپ کوسکھائے گی
گفتگو کا آغاز کیسے کیا جائے، ایک عوامی تقریر یا Presentation دینے کا بہترین طریقہ کیا ہے، سماجی یا عوامی گفتگو میں مزاح کیسے پیدا کیا جائے، مشہور ماہرین گفتار کیا کہتے ہیں اور جس طرح سے وہ کہتے ہیں وہ انہیں کس قدر کامیاب کرتا ہے، گفتگو کی بری عادات کو کیسے ختم کیا جائے، جب آپ کسی مشہور شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو کیا کہنا چاہیے۔
! انتہائی موثر ماہرین گفتار کے راز جانئے
کچھ لوگ دوسرے لوگوں سے بات کرنے میں جھجک محسوس کرتے ہیں۔ کچھ دوسرے لوگوں کو گفتگو کے آغاز کے لیے مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ خوش قسمتی سے ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہمارے پاس کچھ طریقے موجود ہیں ”بات کیجئے“ کسی سے بھی، کسی بھی وقت، کسی بھی جگہ، اعتماد بڑھانے اور گفتگو کو مؤثر بنانے کی کنجی ہے۔ مشہور زمانہ ٹیلی ویژن میزبان لیری کنگ کے ہاتھ سے لکھی ہوئی یہ کتاب گفتگو کا آسان ، زیادہ کامیاب اور مزیدار بنانے کے لیے سادہ اور عملی نمونے فراہم کرتی ہے۔ لیری کنگ آپ کو بتائیں گے کہ اپنی جھجک کو کیسے دور کیا جائے اور کس طرح اپنے مخاطبین کی شرم کو دور کیا جائے۔ کسی بھی موقع کے لیے ایک موزوں موضوع کا انتخاب کیسے کیا جائے۔ایک جاب، انٹرویو کیسے دیا جائے، ملاقات یا پارٹیاں کیسے منعقد کروائی جائیں، انتہائی کامیاب ماہرین گفتار میں کون سی باتیں مشترک پائی جاتی ہیں ، تقریر کیسے کی جائے اور عوامی گفتگو میں کامیابی کے بنیادی اصول کیا ہیں۔
! کچھ مصنف کے بارے میں
لیری کنگ سی این این کے لیری کنگ لائیو پروگرام پر ایمی ایوارڈ جیت چکے ہیں اور سب سے زیادہ بکنے والی کئی ایک کتابوں کے مصنف ہیں ۔ انہوں نے براڈ کاسٹنگ اور صحافت کے حوالے سے کئی ایک ایوارڈ جیتے ہیں جس میں براڈ کاسٹنگ میں ایکسیلینس پرفوسٹر پی باڈی ایوارڈ بھی شامل ہے۔ لیری کنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز میامی میں ایک ریڈیو اسٹیشن سے کیا۔ تین سال ریڈیو پر کام کرنے کے بعد وہ ٹیلی ویژن کی دنیا میں آئے اور لیری کنگ لائیو پروگرام کی بدولت عالمی شہرت کے حقدار ٹھہرے۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور گفتگو کے متعلق ہر ممکنہ پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔
کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395
گفتگو،تقریر،انٹرویو – لیری کنگ (darulshaour.com)