• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
کسی بھی امتحان میں کامیابی:  برین ڈنکالف (تبصرہ)کسی بھی امتحان میں کامیابی:  برین ڈنکالف (تبصرہ)کسی بھی امتحان میں کامیابی:  برین ڈنکالف (تبصرہ)کسی بھی امتحان میں کامیابی:  برین ڈنکالف (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

کسی بھی امتحان میں کامیابی: برین ڈنکالف (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • کسی بھی امتحان میں کامیابی: برین ڈنکالف (تبصرہ)
 معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ)
فروری 3, 2022
کم وقت زیادہ کامیابی: ڈروسکاٹ پی ایچ ڈی (تبصرہ)
فروری 4, 2022
Show all

کسی بھی امتحان میں کامیابی: برین ڈنکالف (تبصرہ)

کوئی بھی بے وقوف کوئی بھی سوال پوچھ سکتا ہے، ڈاکٹر برائن ڈنکالف کہتے ہیں، ذہانت اس میں ہے کہ درست جوابات دیے جائیں۔ کرنا کہنے کی نسبت کافی مشکل ہے، یہ مقولہ امتحانی امیدواروں کو کافی کڑوا لگتا ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ ڈاکٹر برائن ڈنکالف کہتے ہیں آپ کتاب کا مطالعہ کیجئے آپ کو سارے سوالوں کا جواب مل جائے گا۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں امتحانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور زیادہ تر لوگ ان سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ لیکن حقیقتاً پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ امتحانوں میں کامیابی کی بنیادی تکنیکس کافی آسان ہیں اور انہیں یوگا سے لے کر، نیوکیئر فزکس تک کسی بھی مضمون میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب امتحانوں سے متعلقہ ان سوالات کا جواب فراہم کرتی ہے۔
دہرائی Revisionکیسے کی جائے ؟
مشکل مضامین سے کیسے نمٹا جائے؟
پیپر کو کیسے پڑھا جائے (جی ہاں، واقعی، آپ یہ بات سن کر حیران ہوں گے کہ زیادہ تر لوگ اس لیے ناکام ہوتے ہیں کہ وہ پیپر کو صحیح طرح سے سمجھ نہیں پاتے)۔
امتحانوں کے دوران اپنے وقت کا صحیح استعمال کیسے کیا جائے؟
امتحانوں کی ٹینشن سے کیسے نمٹا جائے؟
امتحانوں کے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو یہ کتاب آپ کی اس سلسلے میں رہنمائی کرتی ہے۔ ”کسی بھی امتحان میں کامیابی“ ایک ایسی کتاب ہے جو صرف آپ کے لیے ہے۔ یہ کوئی بات نہیں کہ آپ کیا کرتے ہیں‘اصل بات یہ ہے کہ آپ کام کیسے کرتے ہیں۔ کار چلانا ایک سادہ سی بات ہے۔ آپ کا بایاں بازو کلچ پیڈل پر استعمال ہوتا ہے۔ آپ کا دایاں پاؤں ایکسیلیٹر پر ہوتا ہے اور بعض اوقات بریک پر ہوتا ہے۔ آپ اپنے ہاتھوں کو سٹیرنگ وہیل چلانے کے لیے اور ایک ہاتھ کو عام طور پر گیئر بدلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہر شخص اسی طریقے سے کار چلاتا ہے کار چلانے کا کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے۔ تاہم پھر بھی کچھ بہت خطرناک ڈرائیور ہوتے ہیں اور کچھ بہت اعلیٰ وارفع۔ بات یہ نہیں کہ وہ کیا کرتے ہیں بلکہ بات یہ ہے کہ وہ کس طرح سے ڈرائیونگ کرتے ہیں- امتحانات سے نمٹنا اس سے مختلف نہیں ہے۔ میرا یقین کریں کچھ اچھے طریقے ہوتے ہیں اور کچھ برے۔ بُرے طریقوں میں آپ بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں اور تیاری پر بہت محنت کرتے ہیں پھر بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔
بہت سے معاملات میں امتحان کے نتائج کا فیصلہ طالب علم کے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے بہت پہلے کر لیا جاتا ہے۔ نہیں… ممتحن پہلے ہی کامیاب ہونے والوں اور ناکام ہونے والوں کو منتخب نہیں کرتا بلکہ طالب علم ہی اس کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ ان کی امتحان کی تیاری پر منحصر ہوتا ہے۔
ان لوگوں کے لیے ہدایات کہاں ہیں جو کہ مکمل طور پر ان غیرفطری فریبوں میں مبتلا ہیں۔ کتنے ٹی وی پروگرام امتحانات کا مسئلہ حل کرتے ہیں۔ کتنے میگزین یا کتابیں ہمیں اس بارے میں معلومات دیتی ہیں؟ جب یہ بات درست ہے کہ مخصوص مضامین کے لیے کتابیں اور عاجلانہ نصاب ہیں‘ پھر بھی تمام امتحانات کے لیے مضمون کے قطع نظر یہ کتاب اس کمی پر قابو پانے میں مدد دے گی۔ لیکن کیسے؟ یہاں آپ کو نہ تو اعادہ نوٹس ملیں گے اور نہ ہی امتحانی پرچہ جات کے نمونے‘ یہاں پر عملی طور پر کچھ تجاویز ہیں کیونکہ کوئی بھی کتاب ہر مضمون کا مکمل طور پر احاطہ نہیں کر سکتی۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امتحانات کے مسائل یعنی کسی بھی امتحان کے مسائل کا جواب اس سے بہت سادہ ہے جیسا کہ ہم اس میں دیکھیں گے۔ یہ ایک ایسی انوکھی کتاب ہے جو کسی بھی طرح کے امتحان میں کامیابی کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Ksi Bhi Imtehan Main Kamyabi (darulshaour.com)

مناظر: 216
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ