• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
 معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ) معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ) معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ) معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

 معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  •  معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ)
دولت ہی دولت: بوب ڈویل (تبصرہ)
فروری 3, 2022
کسی بھی امتحان میں کامیابی: برین ڈنکالف (تبصرہ)
فروری 3, 2022
Show all

 معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں: رچرڈ کارلسن (تبصرہ)

اکثر اوقات ہم ایسی چیزوں پر بہت کام کرتے ہیں جن کا اگر ہم غور سے معائنہ کریں تو وہ اتنی اہم نہیں ہوتیں۔ ہماری توجہ کا مرکز چھوٹے چھوٹے مسائل اور معاملات ہوتے ہیں اور ہمارا رد عمل ان کے بارے میں حد سے زیادہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک اجنبی شخص نے ٹریفک میں ہمارا راستہ کاٹ دیا بجائے اس کے کہ ہم اس واقعے کو بھول کر اپنے دن کے کام انجام دیں، ہم سارا دن اپنے غصے کو جواز دیتے رہتے ہیں۔ ہم اپنے دماغ میں ایک تصوراتی جنگ لڑتے رہتے ہیں اور ہم اس بات کو بھولنے کے بجائے اکثر اوقات دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔ ہم ایسے ڈرائیور کو کسی اور جگہ ایکسیڈینٹ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دیتے؟جس شخص کا ایکسیڈینٹ ہواکوشش کریں کہ اس سے ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو اور یہ سوچیں کہ نہ جانے وہ کس مسئلے کی وجہ سے اتنی جلدی میں تھا۔اس طرح ہم اپنی ذہنی حالت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور دوسروں کے مسائل کو اپنی ذات پر نہیں لیتے۔
ایسے ہی واقعات کی اور بھی بہت سی چھوٹی چھوٹی مثالیں ہیں جو ہمیں روزمرہ زندگی میں پیش آتے ہیں۔ کبھی ہمیں قطار میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑتا ہے،کبھی ناجائز تنقید برداشت کرنا پڑتی اور کبھی ہمیں اپنے حصے سے بڑھ کر کام کرنا پڑتا ہے؛اور اگر ہم ان کے بارے میں پریشان ہونا چھوڑ دیں تو ہمیں بہت فائدہ ہو سکتاہے۔ بہت سے لوگ زندگی میں آنے والے چھوٹے چھوٹے مسائل پر اتنے زیادہ پریشان ہوتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کے پرکیف لمحات اور اس کی خوشیوں کو ہی ختم کر دیتے ہیں۔ جب آپ اس مقصد کے لیے کام کرنے کا ارادہ کر لیتے ہیں تو آپ کو علم ہوتا ہے کہ آپ میں اور زیادہ مہربان بننے کے لیے کتنی انرجی موجود ہے۔
یہ ایک ایسی کتاب ہے جو آپ کو زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں کے بارے میں پریشان ہونے سے بچانے کا ایک بھرپور اور بہترین ذریعہ ہے۔ بامعنی، آسان اور بصیرت افروز زبان میں لکھی گئی اس کتاب میں مصنف ڈاکٹر رچرڈکارلسَن آپ کو پریشانی،جلد بازی اور تناؤ سے پاک زندگی گزارنے کا ایک مکمل راستہ دکھاتے ہیں،جس پر عمل کرنا اور چلنا ناممکن نہیں ہے۔آپ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ان کے تناظر میں رکھ کر دیکھ سکتے اور آسان بنا سکتے ہیں۔’’اپنی جنگوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں‘‘ اور’’یاد رکھیئے جب آپ مر جائیں گے تو آپ کے ذہن کی ٹوکری تب بھی خالی نہیں ہوگی‘‘، ایسی تکنیک سے ڈاکٹر کارلسَن ہمیں زندگی کو آسان، مثبت اور خُوشگوار بنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس کتاب کے ذریعے آپ یہ بھی سیکھ سکیں گے۔
٭لمحہء موجود میں زندگی کیسے گزاریں
٭لوگوں کو عظمت کا احساس کیسے دلائیں
٭اپنی برداشت کی سطح کو تناؤ کی حد تک کیسےکم کریں
٭اپنے وجدان پر بھروسہ کیونکر کریں
٭زندگی کا ہر دن ایسے گزاریں گویا یہ آپ کا آخری دن ہے
قابل عمل اور شائستہ مثالوں کے ذریعے ڈاکٹر کارلسَن ہمیں زندگی کو آسان اور پُرسکون بنانے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ یہ کتاب دنیا کی مقبول ترین کتاب ہے اب تک یہ تیس زبانوں میں ترجمہ ہوکر 135 ملکوں میں 25 ملین سے زیادہ فروخت ہوچکی ہے گویا اس میں زندگی کو آسان ، مثبت اور خوشگوار بنانے کے 100اصول مختصر اور آسان الفاظ میں بیان کیے گئے ہیں۔

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Don’t Sweat The Small Stuff  معمولی باتوں سے پریشان نہ ہوں – Dar ul Shaour

مناظر: 306
شئیر کریں
admin
admin

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ