
محبّت — تحریر: کاشف شہزاد
جولائی 9, 2017
ترکی، جمہوریت اور انصاف کی جدوجہد — تحریر: فرخ سہیل گوئندی
جولائی 13, 2017وہ بہت باتونی تھا
پو چھنے لگا جے آئی ٹی ،رپو رٹ کب پیش کر ے گی ؟
دس جو لائی
اور پھر سپریم کو رٹ کب فیصلہ دے گی ؟
یہ اعلی ترین عدالت کی صوابدید پر ہے
پھر بھی آپ کا کیاخیال ہے ؟
’’منا سب وقت پر ‘‘
یہ منا سب وقت کیا ہو تا ہے ؟
مجھے نہیں پتا
ایک با ت کہنا تھی ؟
کہو
فیصلے سے زیا دہ اہمیت کا حامل ’’وقت ‘‘ہوگا
وہ کیسے ؟
رپورٹ اور فیصلے کے درمیا نی وقفہ میں پریشر بڑھتا جا ئے گا
کیا مطلب کیسا پریشر ؟
پتا آپ کو بھی ہے لیکن آپ ڈرتے ہیں
کیسا ڈر؟
مجھے واقعتا خوف آرہا تھا، غصے سے کہا
چا ئے لا ئو ،بہت با تیں کرنے لگے ہو تم!


