
آپ کی جمہوریت آپ کو مبارک — تحریر: رانا عبدالکفیل
جون 2, 2017
گمان — تحریر: کاشف شھزاد
جون 6, 2017انتخابات قریب آتے ہی گائوں کی چو پال پھر سے آباد ہو چکی تھی
تین نسلوں سے ایم این اے رہنے والے خاندان کے چشم و چراغ
دھڑا دھڑ عوامی مسا ئل سن رہے تھے ۔
نذیر ، چوہدری صا حب کو متو جہ پا کر بولا
’’میرے بچو ں پر قرض بڑھتا ہی جا رہا ہے ــ‘‘
تمھا رے تو خاندان میں سے بھی کسی نے قرض نہیں لیا
صا حب !آپ کے اجداد کے سیا سی ،سرکا ری قرضے میرے بچو ں کو ہی چُکانے ہیں
بات سمجھ کرپہلو بدلتے، خفت مٹاتے ہو ئے چوہدری صا حب بولے
اب پڑتا ل ہو رہی ہے سب واضح ہو جا ئے گا
جناب! یہی تو مسئلہ ہے ان تحقیقا ت کے اخراجات کا بوجھ بھی میرے ہی بچوں پر پڑے گا ۔


