بہن بھا ئیو ں کے بارے میں کچھ معلوم نہ تھا
بن ماں باپ کے پرورش پا ئی تھی
ذات میں کچھ خلا رہ گئے تھے
وقت کی سختیوں سے پُر ہو تے چلے گئے
شا دی کی عمر تو کب سے بیت چکی تھی
حوادث زما نہ میں شا دی کی فکر ہی کِسے تھی
دیر سے سہی مگر کون سی خواہش تھی جو پوری نہ ہو ئی ہو
اب خود کا گھر تھا، سرکا ری نوکری تھی
بس ایک ہی تمنا باقی تھی
بیت اللہ کا حج کر آئے
اعلان ہو ا تو پیسے اور حج کی عرضی بھی جمع کروا دی
مسترد ہوئی تو سمجھ آئی کچھ خلا کبھی پُر نہیں ہو تے
بینک والا بابو کہنے لگا بی بی تم نہیں جا سکتی
تمھارا تو کو ئی محرم ہی نہیں
مناظر: 90