اُسے بتا یا گیا
ملزم سنگین جرائم میں ملو ث ہے
کمزور نظام کی وجہ سے سز ا سے بچ جا ئے گا
مقدمہ طول پکڑے گا ،ضما نت پر رہا ئی ہو جا ئے گی
’’پو لیس مقابلہ‘‘ لازم ہے
پس وپیش کے بعد اُس نے اجا زت دے دی
پھر یہ سلسہ چل نکلا
ہر دوسرے تیسرے دن ایک ،دو ۔۔۔
جہا ں جرائم میں کمی ہونے لگی
وہاں کثرت سے واقعات کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ پر پر یشر بڑھنے لگا
عدلیہ ،عوام میں تشویش فیصلہ کُن ہو تی جا رہی تھی
افسران بالا سے سخت سوال ہونے لگے ،
قربانی کا وقت آپہنچا
قرعہ اُسی کے نام نکلا چکا تھا ،وہ بے خبررہا
ٹی وی پر بریکنگ نیوز چل رہی تھی،،،
خطرناک اشتہا ری ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید،
سوگواران میں دو بچے ،بیو ی اور والدین۔۔۔
مناظر: 98