• کوئی سوال ہے؟
  • 923009426395+
  • darulshaour.magazine@gmail.com
کامیابی اور خوشی کے 7 اصول:  رابن شرما  (تبصرہ)کامیابی اور خوشی کے 7 اصول:  رابن شرما  (تبصرہ)کامیابی اور خوشی کے 7 اصول:  رابن شرما  (تبصرہ)کامیابی اور خوشی کے 7 اصول:  رابن شرما  (تبصرہ)
  • صفحہ اول
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • قرآنیات
  • تاریخ و فلسفہ
  • تعلیم | تربیت
  • انتخاب
  • شخصیات | انٹرویوز
  • کالم
  • کتابوں پر تبصرے
  • یوٹیوب چینلز
    • “Hakayat O Rawayat”
      حکایات و روایات
    • “Darulshaour Audio Books”
      دارلشعور آڈیو بکس
    • آڈیوز/ وڈیوز
  • آن لائن کتابیں
✕

کامیابی اور خوشی کے 7 اصول: رابن شرما (تبصرہ)

  • صفحہ اول
  • بلاگ
  • کتابوں پر تبصرے
  • کامیابی اور خوشی کے 7 اصول: رابن شرما (تبصرہ)
ایک کروڑ پتی کی طرح کیسے سوچیں!: چارلس البرٹ، کرسٹائن گوڈ فرے (تبصرہ)
فروری 4, 2022
خود اعتمادی بڑھائیے: سی گلبرٹ رین (تبصرہ)
فروری 4, 2022
Show all

کامیابی اور خوشی کے 7 اصول: رابن شرما (تبصرہ)

زیرِ نظر کتاب، ’’کامیابی اور خوشی کے 7اصول‘‘رابن شرما کی انگریزی کتاب “دی مونک ہو سولڈ ہز فراری “کا بہترین اردو ترجمہ ہے یہ کتاب اب تک دنیا کی مختلف بیالیس زبانوں میں ترجمہ ہوکر20لاکھ سے زیادہ فروخت ہوچکی ہے۔ یہ کتاب اپنے خوابوں کو پورا کرنے اور اپنی منزل تک پہنچنے کی ایک سحر انگیز کہانی ہے جو اپنے قاری کو سکھانے کے ساتھ ساتھ لطف اندوز بھی کرتی ہے۔ رابن شرما خود اپنی اس کتاب کے متعلق کہتے ہیں :
یہ ایک بہت ہی خاص پراجیکٹ ہے جو بہت سے لوگوں کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی ٹیم،خاص کر شرما لیڈر شپ انٹرنیشنل میں اپنی فیملی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مشکور ہوں‘ جن کے جذبے اور حوصلے نے اس کتاب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے بہت محنت کی۔آپ کی اپنے کام سے لگن اور شوق ہی مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
رابن شرما ایک ہندوستانی دانشور ہیں۔انہوں نے ہندوستان کی قدیم روایت سے نئے عہد کے انسان کے لیے کامیابی اور خوشی کے کچھ اصول پیش کیے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ ایک غلط فہمی موجود ہے کہ شاید سارے علوم اور تجربات جدید عہد سے وابستہ ہیں اورپرانے عہد کا انسان صرف اندھیروں اور غاروں میں رہتا رہا ہے۔ یہ کتاب بتاتی ہے کہ ایسا نہیں بلکہ قدیم انسان کے تجربے اور مشاہدے سے نئے عہد کا انسان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اور انہوں نے ثابت بھی کیا ہے کہ آج کے اس ڈیجیٹل عہد کی بے سکونی اور بے یقینی کو پرانے عہد کے تجربے کی مدد سے آپ ختم کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو ایک پُرسکون زندگی دے سکتے ہیں۔
مصنف نے کتاب کو ایک کہانی کی شکل میں لکھا ہے اور بہت ہی خوبصورت اور دل لبھانے والے انداز میں زندگی کے مشکل ترین حقائق کو قارئین کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس میں بیش تر باتیں شاید آپ نے کہیں اور بھی پڑھی یا سنی ہوں لیکن یہاں اس کو پیش کرنے اور بیان کرنے کا انداز مصنف ہی کا خاص کارنامہ ہے۔ شاید یہ ہمیں اور کہیں نہ ملے۔ زندگی کے فلسفے کے مشکل ترین حقائق کو کہانی اور سہل انداز میں بیان کرنے کا اسلوب بہت قدیم ہے دنیا کے تمام بڑے مذاہب میں بہت سے مشکل ترین حقائق کو کہانی اور واقعات کے قالب میں ڈھالا گیا ہے تاکہ انسان کی دلچسپی برقرار رہے۔

اس کتاب کے بارے میں دیگر مصنفین کے تعریفی کلمات 

’The Monk Who Sold His Ferrari‘ ایک خزانہ ہے جو ایک خوشحال اور کامیاب زندگی کا طاقتور فارمولہ بھی ہے۔رابن ایس شرما نے صدیوں پرانے علم اور حکمت کو جمع کر کے آج کے اس پُرآشوب دور میں ہم تک پہنچایا ہے۔میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔‘‘‘
(جوء ٹائے،مصنف’ کبھی خوف کی وجہ سے کوشش ترک نہ کرو‘)
’’یہ ایک شاندار کتاب ہے۔رابن شرما آنے والے دور کااوگ مینڈینو ہے‘‘۔
(ڈوٹی والٹرز،’مصنف بولو اورامیر ہو جائو‘)
’’سیلف ہیلپ کی دنیا میں نصیحت کو سمجھنے کے لیے ایک نئے انداز میں بات کی ہے‘‘۔
(کین ویگوٹسکی،مصنف’الٹی میٹ پاور‘)
’’زندگی کو اپنی مرضی سے گزارنے اور اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے یہ واقعی ایک بہت اچھی کتاب ہے‘‘۔
(جسٹن اور میخائل ٹامز،’نیو ڈائیمینشنز ریڈیو کے بانیان)
’’رابن شرما نے ایک دلچسپ کہانی لکھی ہے جو قدیم اصولوں کو بہترین زندگی کے فلسفے میں بدل دیتی ہے۔یہ کتاب آپ کی زندگی بدل دے گی‘‘۔
(ایلائن سینٹ جیمز،مصنف’اندرونی سادگی‘و’اپنی زندگی کو سادہ بنائیں‘)
’’انفرادی خوشی،بہتر زندگی اور شخصیت میں بہتری کے لیے یہ ایک شاندار کہانی ہے۔اس میں ایسی حکمت آموز باتیں اور تکنیک ہیں جو ہر انسان کی زندگی بدل سکتی ہیں‘‘۔
(برائن ٹریسی،مصنف ’زیادہ سے زیادہ کامیابی‘)
’’رابن شرما کے پاس ایک ایسا پیغام ہے جو ہم سب کی زندگی بدل سکتا ہے۔اس نے اس مصروف دور میں بھی بہترین کتاب لکھی ہے‘‘۔
(اسکاٹ ڈی گرامو،سابقہ پبلشر،’سکسیس میگزین)
’’ایک دلچسپ کہانی جو پڑھنے کے ساتھ لطف اندوز بھی کرتی ہے‘‘۔
(پائولو کوئہلو)

کتاب خریدنے کے لیے ہماری ویب سائٹ کے لنک پر جائیے یا درج ذیل نمبرز پر کال اور واٹس ایپ میسیج کیجئے. 03009426395

Kamyabi or Khushi Kay 7 Asool کامیابی اور خوشی کے 7 اصول – Dar ul Shaour

مناظر: 360
شئیر کریں
vicky
vicky

Related posts

فروری 8, 2022

آپ پیدائشی امیر ہیں: بوب پروکٹر (تبصرہ)


مزید پڑھیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

✕

اقسام

  • قرآنیات
  • سیرت النبی
  • امروزیہ | آج کی تحریر
  • کالم | حالاتِ حاضرہ
  • سیاست | معیشت
  • شخصیات | انٹرویوز
  • تعلیم | تربیت
  • سیلف ہیلپ | موٹیویشن
  • خواتین کارنر | صحت
  • اردو ادب | لٹریچر
  • انتخاب | نادرتحریریں
  • تاریخ،فلسفہ | تصوف
  • محمد عباس شاد کی تحریریں
  • کتابوں پر تبصرے
  • Uncategorized

تازہ ترین پوسٹس

  • 0
    پیغام ابراہیم
    جولائی 12, 2022
  • 0
    عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
    جولائی 11, 2022
  • 0
    مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
    جولائی 8, 2022

حالیہ تبصرے

  • جون 7, 2022

    M Abbas Shad commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

  • جون 5, 2022

    امیر حمزہ وٹو commented on مہنگائی اور نظام کا اصل چہرہ

Array

اہم ضوابط

اکاؤنٹ

پالیسی و ترجیحات

اغراض و مقاصد

نئے لکھنے والوں کے لئے

تازہ تحاریر

  • پیغام ابراہیم
  • عید الاضحیٰ کا مقدس فریضہ اور ہمارے رویے
  • مولانا عبید اللہ سندھی مرحوم و مغفور
  • تبدیلیٔ حکومت آپریشن نے ملکی نظام اور اس کے عناصر کا نقاب اتار دیا
  • سرسید اور حقوق نسواں

رابطہ

موبائل نمبر : 03009426395

فون نمبر : 04237239138

ای میل : da******************@***il.com

پتہ: دارالشعور 37.مزنگ روڈ لاہور

تعارف

"دارالشعورمیگزین" دارالشعور پبلیکیشنز کا ایک ذیلی پلیٹ فارم ہے۔ جو دارالشعورپبلیشرز اور مطبوعات مکی دارالکتب کے ترجمان سہ ماہی مجلے "الصدق" لاہورکی ترقی یافتہ شکل اور ماہنامہ رسالہ "دارالشعور،لاہور"کا ایک متبادل میگزین ہے۔ جو اب ہارڈ کاپی کے بجائے صرف سوفٹ کاپی کی شکل میں آن لائن شائع ہوتا ہے۔اور اس میں کتابوں پر تبصروں اور تعارف کے علاؤہ مختلف سماجی ،سیاسی اور علمی موضوعات پر آپ کی خدمت میں معیاری مضامین پیش کئے جاتے ہیں۔ جو دارالشعورکے ہم خیال منصفین کی قلمی کاوشوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ آپ بھی ہماری آواز کو توانا بنانے کے لیے دارالشعور میگزین میں اپنے مضامین،تجزیے اور تبصرے بھیج کر ہماری ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ دارالشعور پبلیکیشنزکی آفیشل ویسائٹ کو نیچے دیئے گئے لنک کو کلک کرکے ویزٹ کرسکتے ہیں۔ www.darulshaour.com

دارالشعور میگزین © 2022
اکاؤنٹ